مؔتی کی انجیل پر پیغامات (I) - کب ایک مسیحی خُداوند کے ساتھ شخصی گفتگو کر سکتا ہے؟

باب 6-2. دُعا پرخُداوند کی تعلیم (۲) (متی۶:۵۔۱۵)


Listen Later

میں اُمید کرتاہُوں آپ سب دُعائیہ لوگ ہیں ۔ میں اُمید کرتاہُوں آپ خُدا سے دُعا مانگنے اور جوابات کا تجربہ کرنے کے وسیلہ سے ایمان کے لوگ بن جائیں گے ۔ میں اُمید کرتاہُوں آپ مضبو ط ایمان کے لوگ بن جائیں گے اور بہت سارے لوگوں کو مدد دیں گے ، بالکل جس طرح پطرس ؔ نے فرمایا، ’’چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہیں مگر جو میرے پاس ہے وہ تجھے دئیے دیتا ہُوں ۔ یسوعؔ مسیح ناصری کے نام سے چل پھر۔‘‘ (اعمال۳:۶)۔ میں یہ بھی اُمید کرتاہُوں کہ آپ دُعا مانگیں گے آپ کو کیا ضرورت ہے اور اِسے حاصل کریں گے ۔
بنی نوع انسان ہمیشہ کمزور ہیں ، اور اِس لئے ہمیں یقیناًمسلسل دُعا مانگنی چاہیے ۔ یہ ہے کیوں پولُسؔ نے فرمایا، ’’ہر وقت خوش رہو ۔بِلا ناغہ دُعا کرو ۔ ہر ایک بات میں شکر گزار ی کرو ۔‘‘آپ کو یقیناًدُعا سیکھنی چاہیے کہ آپ خُدا پر ایمان کے وسیلہ سے دُعا مانگتے ہیں ۔ اگر آ پ اونچی آواز میں دُعا مانگنے کی عادت نہیں ڈالتے ہیں جب آپ ایک دُعائیہ موضوع کے لئے اکٹھے دُعا مانگتے ہیں ، آپ دِلیری سے دُعا نہیں مانگ سکتے جب آپ کو بعد میں اپنے آپ کے لئے دُعا مانگنے کی ضرورت ہے ۔
دُعا زندگی کی سانس اور ایک خالی چیک ہے ۔ اِس کا مطلب ہے آپ جو کچھ خُدا سے مانگتے ہیں، وہ آپ کو عطا کرے گا ۔ چونکہ خُدا راستبازوں کا باپ ہے ، جب ہم دُعا مانگتے ہیں ، وہ سنتا اور ہمیں جواب دیتا ہے ۔

 

 

https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

مؔتی کی انجیل پر پیغامات (I) - کب ایک مسیحی خُداوند کے ساتھ شخصی گفتگو کر سکتا ہے؟By The New Life Mission