Learn Urdu | UrduPod101.com

Extensive Reading in Urdu for Intermediate Learners #14 - Big Cats


Listen Later

Learn Urdu with UrduPod101!
Don't forget to stop by UrduPod101.com for more great Urdu Language Learning Resources!
-------Lesson Dialog-------
----Formal Urdu----
بڑی بلیاں
بلیاں
کیا آپ کے پاس بلی ہے؟
اگر ایسا ہے تو، آپ کو معلوم ہے کہ وہ نرم فر والے خوبصورت جانور ہیں.
ان کے مضبوط جسم ہوتے ہیں اور وہ تیزی اور آسانی سے حرکت کر سکتی ہیں.
تمام بلیاں گوشت خور ہوتی ہیں.
وہ تیز دانت اور پنجوں والی ماہر شکاری ہیں.
تقریبا چالیس قسم کی جنگلی بلیاں ہیں.
وہ مختلف سائز، رنگ اور پیٹرن کی ہوتی ہیں.
بلیاں دنیا بھر میں زیادہ تر مقامات پر رہتی ہیں.
وہ آسٹریلیا اور انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم سے آتی ہیں.
بڑی بلیاں، چھوٹی بلیاں
ہم بڑی بلیوں اور چھوٹی بلیوں کو کیسے الگ کرسکتے ہیں؟
چھوٹی بلیوں کی ایک سخت ہڈی ہوتی ہے جو ان کی زبان کو ان کے منہ کے بالائی حصے سے جوڑتی ہے.
بڑی بلیوں میں، اس ہڈی کا حصہ مڑ سکتا ہے.
نتیجے کے طور پر، بڑی بلیاں گرج سکتی ہیں، لیکن وہ گھر کی بلیوں کی طرح میاؤں نہیں کر سکتی.
اس کتاب میں تین بلیاں - چیتے، پہاڑی شعر، اور برف کے لیپرڈ- میائوں کر سکتے ہیں، لیکن وہ گرج نہیں سکتے.
ابرآلود پیٹرن نما لیپرڈ نہ میائوں کر سکتے ہیں اور نہ ہی گرج سکتے ہیں.
سائنسدان اکثر ان چاروں بلیوں کو بڑی بلیوں کے گروہ میں شامل کرتے ہیں.
آئیے جانیں کہ ہر بڑی بلی کو کیا چیز خاص بناتی ہے.
ٹائگر
ٹائگر سب سے بڑی اور سب سے زیادہ طاقتور بلیاں ہیں.
یہ زمین کے سب سے خوبصورت جانوروں میں سے بھی ایک ہیں.
ان کی واضح سیاہ دھاریاں اور سرخ - نارنجی فر انھیں دوسرے جانوروں سے الگ کرتی ہیں.
بہت سے مختلف قسم کے ٹائیگر ایشیا کے بہت سے حصوں میں رہتے تھے.
جنگلی ٹائیگر اب صرف مخصوص چھوٹے علاقوں میں رہتے ہیں.
ٹائیگر خطرے میں ہیں - مکمل طور پر ختم ہونے کے خطرے میں.
صرف تین ہزار جنگلی ٹائیگر باقی رہے ہیں.
شیر
صرف شعر سماجی بلیاں ہیں.
وہ ایک گروپ میں رہتے ہیں جس کا نام پرائڈ ہے.
صرف شعر ایسی بلیاں ہیں جو اپنے مقابلے میں بڑے جانوروں کو مار سکتے ہیں.
وہ ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک گروپ میں شکار کرتے ہیں.
خواتین زیادہ تر شکار کرتی ہیں.
کبھی شیر یورپ، ایشیا، اور افریقہ کے ذیادہ تر حصوں میں رہتے تھے.
اب وہ صرف افریقہ کے حصوں اور بھارت کے ایک جنگل میں رہتے ہیں.
وہ چراہ گاہوں میں رہتے ہیں - ہموار، گھاس والے علاقے جہاں ذیادہ درخت نہ ہوں.
تيندوے
تيندوے جنگلوں میں رہتے ہیں.
وہ واحد بڑی بلیاں ہیں جو امریکہ میں رہتی ہیں.
وہ مکسیکو میں اور مرکزی اور جنوبی امریکہ میں رہتے ہیں.
وہ جنوبی مغربی امریکہ میں بھی رہتے تھے.
ایک تیندوے کے دھبوں کو گلاب نما دھبے کہا جاتا ہے.
گلاب نما دھبے چھوٹے پھولوں کی طرح دکھتے ہیں.
تیندوں کی فر پر پیٹرن ان کو شکار کے دوران چھپنے میں مدد دیتا ہے.
لیپرڈ اور برف کے لیپرڈ کے بھی گلاب نما دھبے ہوتے ہیں.
کالے پینتھر
کچھ تیندوے کالے ہوتے ہیں.
انہیں کالا پینتھر کہتے ہیں.
دیگر کالے پینتھر ایشیا اور افریقہ میں رہتے ہیں.
وہ کالے لیپرڈ ہیں.
کالے پینتھروں کی دونوں اقسام کے دھبے ہوتے ہیں، لیکن دھبے مشکل سے نظر آتے ہیں.
لیپرڈ
لیپرڈ افریقہ اور جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں.
وہ جنگلوں، چراہ گاہوں اور کھلے پتھریلے علاقوں میں رہتے ہیں.
لیپرڈ تیندوے کی طرح بہت ذیادہ دکھتے ہیں، لیکن وہ اپنے پاؤں پر چھوٹے اور ہلکے ہوتے ہیں.
لیپرڈ تیندوں کی طرح جرات مند نہیں ہیں.
لیپرڈ بڑے جانوروں جیسا کہ شیر سے دور بھاگتے ہیں.
تیندوے بڑے سانپوں یا دوسرے جانوروں سے دور نہیں بھاگتے.
وہ حملہ بھی کر سکتے ہیں.
چیتے
اپنی لمبی ٹانگوں اور پتلے جسموں کے ساتھ، چیتے تیز رفتاری کے لئے بنے ہیں.
وہ دنیا میں سب سے تیز زمینی جانور ہیں.
مختصر اوقات کے لئے چیتے 60 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے بھاگ سکتے ہیں.
چیتے دوسری بڑی بلیوں سے مختلف نظر آتے ہیں کیونکہ گلاب نما دھبوں کی بجائے ان کے ٹھوس سیاہ دھبے ہوتے ہیں.
ان کے چہروں پر "آنسو کے نشان" بھی ہوتے ہیں.
چیتے کبھی تقریبا تمام افریقہ اور جنوبی مغربی ایشیا میں رہتے تھے.
اب وہ ذیادہ تر مشرقی اور جنوبی افریقہ کے بعض حصوں میں رہتے ہیں.
پہاڑی شعر
پہاڑی شیر پہاڑوں، جنگلات، چراہ گاہوں، سوامپس، اور یہاں تک کہ کچھ ریگستانوں میں رہتے ہیں.
وہ کسی بھی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں وافر خوراک ہو اور شکار کرتے وقت چھپنے کے لئے جگہیں ہوں.
پہاڑی شیر ذیادہ تر رات سے صبح تک سرگرم رہتے ہیں.
شمالی کینیڈا کے علاوہ پہاڑی شیر پور [...]
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Learn Urdu | UrduPod101.comBy UrduPod101.com

  • 4.7
  • 4.7
  • 4.7
  • 4.7
  • 4.7

4.7

10 ratings


More shows like Learn Urdu | UrduPod101.com

View all
Learn Spanish | SpanishPod101.com by SpanishPod101.com

Learn Spanish | SpanishPod101.com

668 Listeners

Learn Italian | ItalianPod101.com by ItalianPod101.com

Learn Italian | ItalianPod101.com

420 Listeners

Learn Japanese | JapanesePod101.com (Audio) by JapanesePod101.com

Learn Japanese | JapanesePod101.com (Audio)

635 Listeners

Learn Korean | KoreanClass101.com by KoreanClass101.com

Learn Korean | KoreanClass101.com

283 Listeners

Learn French | FrenchPod101.com by FrenchPod101.com

Learn French | FrenchPod101.com

384 Listeners

Learn Russian | RussianPod101.com by RussianPod101.com

Learn Russian | RussianPod101.com

178 Listeners

Learn Arabic | ArabicPod101.com by ArabicPod101.com

Learn Arabic | ArabicPod101.com

165 Listeners

Learn Portuguese | PortuguesePod101.com by PortuguesePod101.com

Learn Portuguese | PortuguesePod101.com

119 Listeners

Learn English | EnglishClass101.com by EnglishClass101.com

Learn English | EnglishClass101.com

826 Listeners

Learn Turkish | TurkishClass101.com by TurkishClass101.com

Learn Turkish | TurkishClass101.com

55 Listeners

Giggly Squad by Hannah Berner & Paige DeSorbo

Giggly Squad

15,115 Listeners

Urdu Pun by Annie Urdu

Urdu Pun

19 Listeners