Learn Urdu with UrduPod101!
Don't forget to stop by UrduPod101.com for more great Urdu Language Learning Resources!
-------Lesson Dialog-------
----Formal Urdu----
ڈائینوسار
ڈائینوسار فاسل
انسانوں کے وقت سے بہت پہلے، ڈائینوساروں نے دنیا پر حکمرانی کی.
ان میں سے کچھ حیرت انگیز جانور بہت بڑے تھے!
لوگوں کو 1800 سے ڈائینوساروں کے بارے میں معلوم ہے.
اس وقت سے، لوگوں کو مزید جاننے کی طلب رہی ہے.
ہم ڈائینوساروں کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ ہمیں فاسل ملے.
کچھ فاسل ہڈیاں، دانت اور جسم کے دیگر حصے ہیں جو پتھر میں تبدیل ہوگئے.
دیگر فاسل ایسی چیزیں ہیں جیسے پیروں کے نشان، گھوںسلے اور انڈے.
فاسل ہمیں ڈائینوساروں کے جسم اور زندگیوں کے بارے میں جاننے میں مدد کرتے ہیں.
کس قسم کے جانور؟
ڈائینوسار جانوروں کے ایک بڑے گروپ کے رکن ہیں جسے ریپٹائیل کے طور پر جانا جاتا ہے.
آج کے زیادہ تر ریپٹائیلوں کی خشک، چھلکے دار جلد ہوتی ہے.
ڈائینوساروں کے وقت، تمام ریپٹائیل کے چھلکے نہیں تھے. کچھ کے پر تھے!
ڈائینوسار آج کے ریپٹائیلوں سے مختلف طریقے سے چلتے تھے.
چلو ایک چھپکلی اور ایک ڈائینوسار کا موازنہ کریں.
چھپکلی کی ٹانگیں اطراف سے باہر نکلی ہوتی ہیں.
ڈائینوسار کی ٹانگیں اس کے جسم کے نیچے ہوتی ہیں.
ڈائینوسار کہاں رہتے تھے
ڈائینوسار ہر براعظم پر رہتے تھے.
کچھ قسم کے ڈائینوسار بہت سے مختلف مقامات پر رہتے تھے.
دوسری اقسام صرف چند مقامات پر رہتی تھیں.
جب ڈائینوسار زندہ تھے تو تمام براعظم ایک دوسرے کے قریب تھے.
ایک براعظم سے دوسرے تک جانا آسان تھا.
ڈائینوساروں کا مطالعہ کرنے والے سائنسدانوں کو ماہر رکازیات کہتے ہیں.
انہوں نے سینکڑوں قسم کے ڈائینوسار تلاش کیے ہیں.
کچھ ڈائینوسار صرف چند ہڈیوں سے پہچانے جاتے ہیں.
دوسروں کے لیے، ان کی زیادہ ہڈیاں ملی ہیں.
ماہر رکازیات ڈائینوسار کو ان کے کولہوں کی بنیاد پر، دو گروہوں میں رکھتے ہیں.
چھپکلی کے کولہوں نما ڈائینوساروں کی کولہوں کی ہڈیاں جدید چھپکلی جیسی ہوتی ہیں.
پرندے کے کولہوں نما ڈائینوساروں کی کولہوں کی ہڈیاں پرندوں جیسی ہوتی ہیں.
آئیے ہر گروپ میں کچھ ڈائینوساروں کے بارے میں سیکھیں.
چھپکلی کے کولہوں نما ڈائینوسار
سب سے مشہور ڈائینوسار ٹائیرانوساورس ریکس ہے، یا ٹی ریکس.
اس بڑے گوشت خور کی مضبوط پچھلی ٹانگیں اور ایک طویل، طاقتور دم تھی. اس کی اگلی ٹانگیں چھوٹی تھیں.
کوئی نہیں جانتا کہ ٹی ریکس انھیں کس لئے استعمال کرتے تھے.
ٹی ریکس کی ایک موٹی، بھاری کھوپڑی تھی. اس کے کاٹنے کی طاقت کسی بھی زمینی جانور سے ذیادہ تھی.
اس کا منہ بڑے دانتوں سے بھرا ہوا تھا.
سامنے کے دانت پکڑنے اور کھینچنے کے لئے تھے.
اطراف کے دانت گوشت کو پھاڑتے، اور پچھلے دانت گوشت کو کاٹتے تھے.
ٹی ریکس بنیادی طور پر بڑے پودے کھانے والے ڈائینوساروں کو کھاتے تھے.
یہ کچھ خوراک کا شکار کرتے تھے. یہ ایسے جانور بھی کھاتے تھے جو پہلے ہی مر چکے تھے.
پچاس سے زائد ٹی ریکس کے ڈھانچے مل چکے ہیں.
شکاگو میں سب سے بڑا ڈسپلے پر ہے.
ویلوکیرپٹر ایک اور گوشت خور تھا.
یہ ڈائینوسار ٹی ریکس سے بہت زیادہ چھوٹا تھا.
یہ ایک اور انداز سے بھی مختلف تھا.
اس کے پنکھ تھے!
تاہم، اس کے بازو پرواز کے لئے بہت چھوٹے تھے.
اس کی لمبی دم اور پچھلے پائوں پر بڑے پنجے تھے.
بریچیوسارس کی بہت لمبی گردن تھی. اس کی سامنے کی ٹانگیں پچھلی ٹانگوں سے زیادہ لمبی تھیں.
(بریچیوسارس کا مطلب ہے "بازو والی چھپکلی.")
.یہ ڈائینوسار پتے خور تھا
ایک بالغ بریچیوسارس ہر روز آٹھ سو پاؤنڈ سے ذائد پتے کھاتا تھا.
پرندے کے کولہوں نما ڈائینوسار
ٹرائی سیرا ٹاپس ایک بڑے سر کے ساتھ پودے خور تھا.
اس کے تین سینگ اور ہڈی دار "کالر،" یا جھالر تھی.
ڈائینوسار کی بڑھتی عمر کے ساتھ سینگ لمبے ہوتے.
ٹرائی سیرا ٹاپس دوسرے ڈائینوسار بشمول ٹی ریکس سے لڑنے کے لئے اپنے سینگ کا استعمال کرتے تھے.
.اینکیلوسارس کے جسم کے اوپر خول تھا
خول ہڈی سے بنی ہوئی پلیٹوں اور جلد سے بڑھتی ہوئی گانٹھوں سے بنا تھا.
اینکیلوسارس کے بھی سر پر سینگ اور ایک کلب کی طرح دم تھی.
یہ پودے خور تقریبا نصف سکول بس جتنا لمبا تھا.
سٹیگوسارس ایک اور خول دار پودے خور تھا.
اس کے پاس چھوٹا سر اور وسیع پلیٹیں تھیں جو اس کی پشت پر کھڑی ہوئیں تھیں.
اس کی دم کی نوک پر کانٹے تھے.
ماہر رکازیات کا خیال ہے سٹیگوسارس دشمنوں کو دور رکھنے کے لئے اپنی کانٹےدار دم کا استعمال کرتا تھا.
شینتونگوسارس ایک قسم کا ہاڈروسار تھا، یا [...]