The Righteous Path (Islamic Lectures)

ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟


Listen Later

احساس ندامت ضمیر اورایمان کی موجودگی کی علامت ہے اورہرانسان کو چاہئے کہ وہ خود کو دھلادھلایاہوا نہ سمجھے، گناہوں سے پاک وصاف تصور نہ کرے بلکہ یہ سمجھے کہ ’’کل بنی آدم خطاء وخیر الخطائین التوابون‘‘ "ہراولاد آدم خطاکار ہے، مگر اس میں سب سے بہتر خطاکار وہ ہے جو توبہ کرنے والا( اوراللہ سے معافی مانگنے والااوراپنی غلطیوں پر اڑنے والا )نہ ہو"

توبہ کے بعد اللہ سے اچھی امید رکھنی چاہئے مایوسی کا شکار نہیںہوناچاہئے۔

انسان کا یہ سمجھنا کہ اس کے مصائب ومشکلات، ابتلاء وآزمائش، بیماری ودکھ اورحوادث وآفات اللہ کی جانب سے سزا ہے اورہرپریشانی اس کے گناہوں کی وجہ سے ہے، یہ درست نہیںبلکہ یہ پریشانیاں اکثر وبیشتر انسان کو مانجھنے اوراس کے درجات کو بلند کرنے کیلئے ہوتی ہیں۔ اللہ کے نبی کا ارشاد ہے :

"لوگوں میں سب سے زیادہ بلائیں، مصیبتیں اورآزمائش انبیاء کو پہنچتے ہیں، پھر نیک وصالح لوگوں کو پھر جو اُن سے زیادہ مشابہت رکھنے والے ہوتے ہیں۔"
"اورجو اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کوہدایت دیتا ہے۔"(التغابن 11)
"یقینا ہم تمہارا امتحان لیں گے تاکہ تم میں جد وجہد کرنے والوں اورصبر کرنے والوں کو ظاہر کردیں اورہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کرلیں۔"(محمد31)۔

جس بندے کے اندر مومنانہ روح کارفرما ہوتی، وہ اپنے خالق سے مربوط ہوتا اوراپنے پروردگار سے تعلق رکھنے والا ہوتاہے۔ وہ خود کو حالات سے ہم آہنگ کرتا اورحالات سے متاثر ہوکر نروس نہیں ہوتا، خواہ یہ حالات کتنے ہی کٹھن اوراندوہناک کیوں نہ ہوں۔

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

The Righteous Path (Islamic Lectures)By Umme Funa