آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟
پادری بتا سکتا ہے کہ
"In der Teilung liegt die Lösung"
کا مطلب کیا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ RATAVAکس قدر خطرناک ہے۔ کمپیوٹر پلیئر کا خیال ہے کہ آنا کو راز سے پردہ اٹھانے کے لئے 1961 کا سفر کرنا ہو گا۔ پادری کے خیال میں عقدہ
"Die Liebe versetzt die Berge"
حل کر کے وہ پھر سے دور حاضر میں واپس آ سکتی ہے۔ آنا 13اگست1961 کے سفر پر روانہ ہو جاتی ہے۔
مشن پورا کرنے کے لئے اس کے پاس صرف60 منٹ ہیں۔کیا یہ کافی ہیں؟