جب آنا پولیس انسپیکٹر کے سوالوں کا جواب دے رہی ہوتی ہے تو اس کا یہ سلسلہ موٹرسائیکلوں کے شور اور گولیوں کی آواز سے ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔ اسے اچانک میوزیکل باکس پر درج ایک ایڈریس نظرآتا ہے۔
آنا اپنے پیچھا کرنے والوں سے بھاگ کر ایک میوزیم میں جا چھپتی ہے۔ لیکن اسے اب بھی پولیس سے اور یا پھر کالے ہیلمٹ پہنے مسلح موٹرسائیکل سواروں سے خطرہ ہے۔ یہاں وہ پرانے میوزیکل بکس کے اوپردرج ایڈریس پڑھ لیتی ہے، جو کسیLeo Winkler کا ہے۔ وہ Kantstreet میں رہتا ہے۔ کیا وہ اب بھی وہیں رہتا ہو گا اور کیا وہ اس کی کچھ مدد کر سکے گا؟