Radio D | Deutsch lernen | Deutsche Welle

سبق 18: رات کے وقت نظر رکھنا


Listen Later

پاؤلا اور فیلپ ان دائروں کا بھید جاننا چاہتے ہیں اور رات کے وقت چھپ کر کھیت پر نگاہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے جو کچھ دیکھا وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرتا کہ یہ کسی غیر ارضی مخلوق کا کام ہے۔
ایک طرف جہاں دن کے وقت کھیت کا ما لک سیاحوں سے کھیت میں بنے دائروں کی فوٹو اتارنے کے پانچ یورو لیتا ہے وہاں دوسری طرف پاؤلا اور فیلپ رات کو جنگل میں چھپ کر کھیت پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ انہیں اڑن طشتریوں کا انتظار ہے۔ ان کے برعکس وہاں دو آدمی ایک مشین کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں۔ کیا انہوں نے فصل کو درمیان سے دائرے کی شکل میں کاٹا ہے تاکہ سیاحوں کے لئے یہاں آنے کی کشش پیدا کی جا سکے۔ آخر میں وہاں بظاہرایک اڑن طشتری بھی نمودار ہوتی ہے جو صورت حال کو بہت ذیادہ پیچیدہ بنا دیتی ہے۔
کھیت کے پر پیچ واقعات کے مقابلے میں فعلmachen کم پیچیدہ ہے جوکئی طرح سے استعمال ہوتا ہےـ پروفیسر اس لفظ کے استعمال کی متعدد شکلیں بتاتا ہے۔
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Radio D | Deutsch lernen | Deutsche WelleBy DW.COM | Deutsche Welle