Sign up to save your podcasts
Or

افسوس! آج ہم صبر سے بہت دور ہو چکے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ایک تعداد ذِہنی دباؤ، ڈپریشن،شوگر اور بلڈپریشر جیسے مُہْلِک اَمْراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ یاد رکھئے! بڑے بڑے عقلمندوں کی بصیرت کے چراغ بے صبری کی وجہ سے گُل ہو جاتے ہیں،آج دینی و دُنْیَوی معاملات میں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہی کی سمت جارہا ہے،لڑائیاں عام ہوچکی ہیں، دوسروں کے بغض و کینے سے سینے بھرے ہوئے ہیں، آستینیں چڑھی ہوئی ہیں اور لوگ ماردھاڑ پر کمر بَسْتَہ ہیں
یاد رکھئے! انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی، گھریلوہو یا سماجی، صبر کے بغیر زندگی کی کتاب نامکمل رہتی ہے۔ آج
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ہر وقت صبر کی سواری پر سوار رہیں، مصیبتوں، پریشانیوں، بے جامخالفتوں اور غموں کا سامنا ہو بھی تو صبر ان تمام چیزوں کا بہترین جواب ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں صبر کی دولت عطا فرمائے۔اٰمِیْن
By Umme Funaافسوس! آج ہم صبر سے بہت دور ہو چکے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ایک تعداد ذِہنی دباؤ، ڈپریشن،شوگر اور بلڈپریشر جیسے مُہْلِک اَمْراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ یاد رکھئے! بڑے بڑے عقلمندوں کی بصیرت کے چراغ بے صبری کی وجہ سے گُل ہو جاتے ہیں،آج دینی و دُنْیَوی معاملات میں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہی کی سمت جارہا ہے،لڑائیاں عام ہوچکی ہیں، دوسروں کے بغض و کینے سے سینے بھرے ہوئے ہیں، آستینیں چڑھی ہوئی ہیں اور لوگ ماردھاڑ پر کمر بَسْتَہ ہیں