The Righteous Path (Islamic Lectures)

Urdu Last Episode About صَبَرَ (Sabr)


Listen Later


''پر اس انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا خدا امتحان کرتا پھر اسے عزت و نعمت بخشتا ہے تو وہ خیال کرتا ہے کہ میرے رب نے میری شان بڑھائی۔ اور جب وہ اسے جانچتا پھر (اس غرض سے) رزق میں تنگی کرتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر ڈالا۔''

ایک اسی تصویر کا پہلو یہ بھی ہے :

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ ہَلُوْعًا، اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوْعًا، وَّ اِذَا مَسَّہُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا.(المعارج۷۰: ۱۹۔۲۱)

''انسان کی گھٹی میں بے صبری پڑی ہے ، جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ گھبرانے لگ جاتا ہے اور جب فراخی حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے۔''

بے صبری انسان کے اندر سے عزم و حوصلہ اور کشادگی اور اعلیٰ ظرفی کی نوعیت کی چیزوں کو کم کردیتی ہے۔ اور وہ تھڑ دلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ جس کے بعد حق پر اس کا قائم رہنا ممکن نہیں رہتا۔

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

The Righteous Path (Islamic Lectures)By Umme Funa