#42MeraKarachi Kaisa Tha? Mera Karachi Kaisa Hai? History of Karachi. Karachi may Ajib o Gharib Nam.
کراچی کے علاقوں، گلیوں، محلوں اور چوراہوں کے نام چورنگی، مارکیٹس اور اسکول کے نام
ایسے دلچسپ اور انوکھے نام رکھنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟
شہر میں قصبے بھی ہیں اورٹاوٴن بھی۔ مثلاًقصبہ کالونی، قصبہ موڑ، اورنگی ٹاوٴن، بلدیہ ٹاوٴن، گڈاپ ٹاوٴن، سرجانی ٹاوٴن، پتھر ٹاوٴن، گولڈن ٹاوٴن، گرین ٹاوٴن اور بھنگوریہ ٹاوٴن پھرسندھی زبان میں ’گوٹھ‘ کے معنی گاوٴں یا دیہات ہیں اور بظاہر شہر اور دیہات ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں مگر کراچی 'شہر' ہونے کے باوجود کئی گوٹھوں کا مالک ہے۔ سہراب گوٹھ، صفورہ گوٹھ، پہلوان گوٹھ، انگارہ گوٹھ، جمعہ گوٹھ، ناتھا خان گوٹھ، بلوچ گوٹھ، یوسف گوٹھ، فقرا گوٹھ، میمن گوٹھ، عبداللہ گوٹھ، ملاعیسی گوٹھ، ریہڑی گوٹھ، صالحہ محمد گوٹھ، ابراہیم حیدری گوٹھ اورچنیسر گوٹھ۔
کچھ نام او ر بھی دلچسپ ہیں مثلاً 'گولی مار لالو کھیت۔۔۔ حالانکہ اب یہاں نہ لالو رہتا ہے اور نہ کھیت ہی موجود ہے۔ سوکوارٹر۔۔ آدھی اردو آدھی انگریزی۔۔ ایسی طرح ڈولی کھاتہ، گاڑی کھاتہ، چھوٹا میدان، بڑا میدان، منوڑہ، جٹ لین، ب زرٹہ لین، لیاری، کورنگی، لانڈھی، کیماڑی، کمہارواڑہ، چاکی واڑہ، لسبیلہ، نمائش، پرانی نمائش۔۔ سب کے سب ایسے نام ہیں جو آپ کو کسی اور ملک یا شہر میں سنائی نہیں دیں گے۔
یہ اعزاز بھی شہر قائد ہی کوحاصل ہے کہ یہاں کی گلیاں اور محلے بھی منفرد ناموں کے حامل ہیں، مثلاًبوتل گلی، صرافہ گلی، موچی گلی، دوپٹہ گلی، قوال گلی اور۔۔ فنکار گلی
چوراہے کی بات کریں تو سب سے پہلے یہ جان لیجئے کہ عام طور پر جس مقام پر چار راستے ایک جگہ آکر ملتے ہیں اسے ’چوراہا ‘کہا جاتا ہے مگر جانے کیوں کراچی میں ہر چوراہے کو ’چورنگی‘ کہا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کے معنی ’چار رنگ‘ ہونے چاہئیں لیکن باوجود اس کے شہر کا ہر چھوٹا بڑا چوراہا ’ چورنگی‘ کہلاتا ہے۔ ان ’چورنگیوں‘ کے بھی کچھ دلچسپ نام سن لیجئے جو ہوسکتا ہے آپ کو عجیب بھی لگیں گے ناگن چورنگی، نورس چورنگی، چمڑا چورنگی، ہینو چورنگی، غنی چورنگی اور ناظم آباد چورنگی!! دو ایک سادے سے نام والے چوراہے بھی ہیں پاکستان چوک، بہادرآباد چورنگی اور حسن اسکوائر۔
دنیا کی شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں ’موڑ‘ یا ٹرننگ نہ آتی ہومگر کراچی میں ایک دو نہیں متعدد موڑ ایسے ہیں جن کے باقاعدہ نام ' رجسٹرڈ' ہیں مثلاً موچی موڑ، انڈا موڑ اور ڈی کا موڑ، ڈبہ موڑ ، قصبہ موڑ ۔ جوہر موڑ۔
پیلا اسکول، لال اسکول، سفید اسکول۔ ایک اور اسکول بھی ہے مگر وہ 'بے رنگ' ہے ۔ جی ہاں آپ میں سے کچھ لوگوں نے صحیح پہچانا ۔ وہ ہے' کھڈا اسکول'۔
یہاں تو ہوٹل بھی آپ کو عجیب و غریب ملیں گے مثلاً کاموکا ہوٹل، اپنا ہوٹل، اچانک ہوٹل اور دھماکا ہوٹل۔ پھر اس شہر میں 'فرنچائز' ہوٹلز کی بھی کوئی کمی نہیں مثلاًسندھی ہوٹل ۔ جو نئی کراچی میں بھی ہے اور لیاقت
کالی مارکیٹ، لال مارکیٹ، گھانس منڈی، پان منڈی، جیکسن مارکیٹ، کباڑی بازار، کھڈا مارکیٹ، شومارکیٹ ، کاغذی بازار، کپڑا مارکیٹ، جامع کلاتھ، سولجر بازار اورباڑہ مارکیٹ باڑہ مارکیٹ حالیہ برسوں میں سامنے آنے والا نام ہے۔ حیدری، نیوکراچی اور دیگر علاقوں میں نئی نئی باڑہ مارکیٹس بن گئی ہیں ۔
اسی طرح’ اردو بازار‘ پر غور کیجئے ۔ اردوزبان کا بازار سے کوئی گہرا تعلق نہیں مثلاً عام آدمی یہ سوچ کر ہی پریشان ہوجائے گا کہ اردوزبان کا بھی کوئی بازار ہوسکتا ہے یا اردو زبان بازار میں مل سکتی ہے۔ مگر کراچی میں ایک جگہ نہیں تین جگہ اردو بازارکھلے ہوئے ہیں اور ان سے مراد کتابوں اور اسٹیشنری کی تھوک مارکیٹ ہے۔
آرام سے مراد ریسٹ یا سکون کے ہیں اور آرام باغ کا نام سننے سے ذہن میں یہ آتا ہے کہ شاید یہ ایک ایسا باغ ہے جہاں انسان سکون کے چند لمحے گذار سکے۔ کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کا نام ہے۔ بکرا منڈی، عیدلاضحی کے موقع پر لگتی ہے۔ مگر یہاں فروخت کے لیے زیادہ تر گائیں لائی جاتی ہیں۔ 'سولجر' دنیا میں کہیں فروخت نہیں ہوتے مگر کراچی میں سولجر بازار بھی ہے۔
نمبر گیمز نمبر والے محلے
کراچی والوں کی پاور ہاوٴس اور واٹر پمپس سے جانے کیا مناسبت ہے کہ دو سے زائد پاور ہاوٴس اوراتنے ہی واٹر پمپس ہیں۔ پھر پٹرول پمپس کو بھی نہیں بخشا گیا۔ ناظم آباد پیٹرول پمپ کے نام کی بھی جگہ بناڈالی۔ 'پاڑے' بھی کیوں بیگانے رہتے۔ لہذا بھنگی پاڑہ، لاسی پاڑہ، بنگالی پاڑہ اور پٹیل پاڑہ بھی موجود ہے۔ ' گجرنالہ' اور چڑھائی' نام کی بھی جگہیں موجود ہیں۔
Watch this Video in Urdu.
#MyKarachi
#MeraKarachiKaisaHai
#KarachiMayAjibNam
#TourKarachi
#TourTV
#AslamPervez