کتھے خجانے - اردو

ببلو بھالو کی سیر


Listen Later

مصنف: پارو آنند برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو: سمر جہاں
مدیر: سمر جہاں

ببلو بھالو کی زندگی اُتار چڑھاؤسے بھری ہوئی ہے۔ وہ اُچھلتا کودتا آگے بڑھتا ہےسچ مچ اُچھلتا کودتا! آئیے اُس کے ساتھ جنگل کی سیر کریں اور ہمالہ کے ان بھالوؤں کے پوشیدہ رازوں کا پتہ لگائیں۔

اس کہانی کی ذریعے طلباء کو شمالی علاقوں نیز برفیلی علاقوں اور وہاں پائے جانے والے جانوروں سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔جنگلی جانوروں سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔مہم جوئی کے واقعات طلباء کو سنائے جا سکتے ہیں۔ان پر تبادلۂ خیال کیا جاسکتا ہے۔جنگلات اور اس کے اقسام پر بات کی جاسکتی ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیاجا سکتا ہے۔طلباء کی تنقیدی و تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انسان کےچاند پر پہچنے والے مہمات کا ذکر کرکے ان کی معلومات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔پہاڑوں اور ان کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کی جا سکتا ہے۔طلباء کی جغرافیائی اور سائنسی معلومات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
 

  1. طلباء سے معلوم کریں کہ کیاوہ کبھی برفیلی علاقوں میں گئے ہیں ؟انہیں اپنے تجربات پیش کرنے کو کہیں۔
  2. کائنات میں موجود سیاروں سے متعلق طلباء کی معلومات دریافت کریں۔
  3.  مختلف پہاڑوں اور پہاڑی علاقوں کے نام تلاش کرکے فہرست بنانے کو کہیں۔
  4. پہاڑوں کی اہمیت پر اپنے خیالات پیش کرنے کو کہیں۔
  5. چاند پر کس طرح پہنچا جا سکتا ہے اس کے لیے طلباء کو معلومات اکٹھا کرنے کو کہیں۔
  6.  طلباء سے پوچھیں چاند پر پہلا قدم کس نے رکھا ؟اس مہم کی پوری تفصیل پر طلباء سے بات چیت کریں۔

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: بہادری,جانور,سائنس,مہمات
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change