Haadiya e-Magazine

بچوں پہ تشدد نہ کریں زہت شاہین بسم اللہ


Listen Later

اللہ تعالی نے انسان کو جن بڑی بڑی نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک بڑی نعمت اولاد ہے۔قرآن میں اولاد کا ذکر خوش خبری کے طور پہ کیا گیا ہے۔اولاد(بچے) دنیاوی زندگی کی رونق اور زینت ہیں۔انسانی زندگی خوبصورت ہے مگر اس کا خوبصورت ترین حصہ بچپن ہے اور بچے پھولوں کے مانند ہوتے ہیں۔والدین کے لئے اولاد ایک غمخوار اور مددگار کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔اولاد سے والدین کی بہت ساری توقعات ہوتی ہیں مگر اولاد والدین پر جو سب سے بڑاحق رکھتی ہے وہ تربیت کا ہے۔اسی لئے تمام والدین کو اس معاملے میں بہت فکر مند اور ذمہ دار ہونا چاہئے۔اچھی اور بہترین تربیت،محبت اور نرمی سے ممکن ہے نہ کہ مار اور تشدد سے۔کیونکہ مارنا پیٹنا اسلامی تعلیم کا سسٹم نہیں ہے۔یہ آپ ؐ کی تعلیمات کے خلاف ہے۔اسلام سب سے پہلے نرمی کے ساتھ سمجھانے کی تعلیم دیتا ہے۔اسی لئے والدین کو چاہئے کہ بچوں پہ تشدد کرنے کے بجائے محبت کا رویہ اختیار کریں اپنے طریقے کو تبدیل کریں کیونکہ بچے محبت کے بھوکے ہوتے ہیں۔محبت سے وہ جلد اطاعت کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ مگر کبھی ایسا ہو کہ والدین کی نرمی کے باوجود بھی بچے نافرمانی پر آمادہ ہوجائیں تو ایسی صورت میں جتنی بچے کی غلطی ہے اتنی ہی سزا دی جائے۔اس پر حد سے زیادہ تشدد نہ کیا جائے۔

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Haadiya e-MagazineBy Haadiya e-Magazine