کتھے خجانے - اردو

چوہا اور ڈرپوک لوگ


Listen Later

مصنف:سومیا راجندرن برائے پرتھم اسٹوری ویور

کہانی گو:احمدی بیگم

مدیر:احمدی بیگم

گھر میں ایک چوہا گھس آتا ہے جس سے گھر کے تمام لوگ پریشان ہوجاتے اور ڈر جاتے ہیں۔اورافراتفری کے ماحول میں پورا گھر بے ترتیب ہوجاتا ہے۔

اس کہانی کے ذریعے طلباء کو مسائل سے نمٹنے کی تدابیر سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ کہانی کےاہم الفاظ سے واقفیت پیدا کی جاسکتی ہے کہانی سے مشکل یا نئے الفاظ سے متعارف کرائیں۔الفاظ کا چارٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں اور تحریری مہارتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔طلباء میں تنقیدی سوچ او ر بحث کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔مثلاً

  1. طلباء سے دریافت کریں کہ کیا انہوں نے اپنے گھروں میں چوہوں کو دیکھا ہے؟
  2. چوہے گھروں کو کس طرح سے نقصانات پہنچاتے ہیں؟
  3. چوہوں کو بھگانے کے لیے وہ کون کون سی تدابیر اختیار کرتے ہیں ؟
  4. طلباء کوکہانی سے متعلق اپنے تجربات پیش کرنے کوکہیں۔

مناسب درجہ: پرائمری
موضوع: خاندان,ذخیرۂ الفاظ,مزاحیہ
ٹیگ: جماعت اول,جماعت دوم,جماعت سوم,جماعت چہارم,جماعت پنجم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change