Sahir Ludhianvi's Urdu Nazm | Kabhi Kabhi Mere Dil Mein Khyal Aata Hai @divinesiddiqui
🎉 Assalamualaikum and greetings to all the friends of the world of poetry and voice!
Welcome to the "Divine Siddiqui" poetry channel!
In our Urdu Nazm segment, we present another exquisite and melodious poetry gift for your listening pleasure. This time, we bring you the beautiful verses of Sahir Ludhianvi.
"Kabhi Kabhi Mere Dil Mein Khyal Aata Hai" is a gem that touches the soul. These verses reflect the emotions that reside within our hearts, often unspoken yet deeply felt.
Sahir Ludhianvi's words take us on a journey through the delicate shades of life, where the soft shadows of your hair could have made life radiant, and the radiance in your gaze could have made us lose ourselves.
But alas, fate has its own plans, and now we find ourselves in an unfamiliar world, where your absence is felt, and the search for your love has ceased.
These verses resonate with the universal sorrows we all bear, and they are beautifully narrated by Tariq Iqbal, accompanied by Divine Siddiqui.
اسلام علیکم اور آواز کی دنیا کے دوستوں کو میرا سلام!
شاعری کے چینل "ڈیوائن صدیقی" میں خوش آمدید!
اردو نظم کے سیگمینٹ میں ایک اور خوبصورت شاعری باذوق سماعتوں کو ہدیہ
شاعر: ساحر لدھیانوی کی ایک خوبصورت نظم
کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے
آج آپکی سماعتوں کی نذر
کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے
کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں
گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی
یہ تیرگی جو مری زیست کا مقدر ہے
تری نظر کی شعاعوں میں کھو بھی سکتی تھی
عجب نہ تھا کہ میں بیگانۂ الم ہو کر
ترے جمال کی رعنائیوں میں کھو رہتا
ترا گداز بدن تیری نیم باز آنکھیں
انہی حسین فسانوں میں محو ہو رہتا
پکارتیں مجھے جب تلخیاں زمانے کی
ترے لبوں سے حلاوت کے گھونٹ پی لیتا
حیات چیختی پھرتی برہنہ سر اور میں
گھنیری زلفوں کے سائے میں چھپ کے جی لیتا
مگر یہ ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہے
کہ تو نہیں ترا غم تیری جستجو بھی نہیں
گزر رہی ہے کچھ اس طرح زندگی جیسے
اسے کسی کے سہارے کی آرزو بھی نہیں
زمانے بھر کے دکھوں کو لگا چکا ہوں گلے
گزر رہا ہوں کچھ انجانی رہ گزاروں سے
مہیب سائے مری سمت بڑھتے آتے ہیں
حیات و موت کے پر ہول خارزاروں سے
نہ کوئی جادۂ منزل نہ روشنی کا سراغ
بھٹک رہی ہے خلاؤں میں زندگی میری
انہی خلاؤں میں رہ جاؤں گا کبھی کھو کر
میں جانتا ہوں مری ہم نفس مگر یوں ہی
کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے
کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں
گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی
شاعر ساحر لدھیانوی
آواز طارق اقبال
پیشکش ڈیوائن صدیقی
مزید اردو شاعری کے لئے میرا یو ٹیوب چینل ڈیوائن صدیقی لائیک اور سبسکرائب کر لیجئے.
ویڈیو دیکھنے کا شکریہ ❤️!
For more Urdu poetry, don't forget to like and subscribe to our YouTube channel, "Divine Siddiqui." Thank you for watching! ❤️
#UrduPoetry
#SahirLudhianvi
#Nazm
#DivineSiddiqui
#PoetryLovers
#UrduShayari
#HeartfeltVerses
#SoulfulPoetry
#TariqIqbal
#EmotionalPoetry
#shayari
#shairi
#poetry
#besturdupoetry
#poetrycollection
Our Website:
https://divinesiddiquipoetry.wordpress.com