Haadiya e-Magazine

درس حد یث صفیہ ناز


Listen Later

رمضان المبارک سے حقیقی معنوں میں فائدہ اور فیض اُٹھانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ رمضان المبارک کی تیاری شعبان، بلکہ رجب المرجب ہی کے مہینے سے شروع کر دی جائے ۔ احادیث سے بھی یہی معلوم ہوتاہے اور یہی شریعت کا تقاضا ہے۔

عام زندگی میں بھی ذرا غور کیجیے۔ سفر کی تیاری سفر شروع ہونے سے پہلے کی جاتی ہے، سفر شروع ہونے کے بعد نہیں۔ رمضان ایک سفر ہے، تزکیہ کا سفر ۔اِس سفر کی تیاری اگر سفر شروع ہونے کے بعد کی جائے گی تو مشکل ہو جائے گی۔ اس لیے عقل ودانش کا تقاضا بھی ہے کہ تزکیہ کے اس سفر کی تیاری، جس کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہور ہا ہے، رجب اور شعبان ہی میں کر لی جائے، تاکہ سفر کا آغاز یک سوئی اور اطمینان سے ہو۔
اس کے بر خلاف جب ہم رمضان کی تیاری رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد کرتے ہیں تو پہلا ہفتہ سحری اور افطاری کے لوازمات کی دست یابی ہی میں گزر جاتا ہے ، پھر عید کی تیاری کی فکرستانے لگتی ہے۔
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جوں جوں رمضان گزر تا ہے، اگرچہ سحری بھی ہوتی ہے، افطاری بھی ، روزہ بھی ہوتا ہے ، ذکر واذکار کا سلسلہ بھی، مگر یکسوئی اور اطمینان نصیب نہیں ہوتی جو کہ روحانی پرواز کے لیے شرطِ اول ہے۔

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Haadiya e-MagazineBy Haadiya e-Magazine