Haadiya e-Magazine

درس قرآن عطیہ صدیقہ


Listen Later

اللہ تعالیٰ یایھا الناس کہہ کر تمام انسانوں سے مخاطب ہے۔ اس آیت میں معاشرے کی تنظیم کے متعلق بنیادی حقائق زیر بحث آتے ہیں۔

’’اس آیت کی تفسیر میں صاحب تدبر قرآن مولانا امین احسن اصلاحی ر قم  طراز ہیں کہ اس آیت میں جس تقویٰ کی ہدایت کی گئی ہے اس کا ایک خاص موقع و  محل ہے۔ اس تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ یہ خلق آپ سے آپ وجود میں نہیں آئی  بلکہ اس کا خالق اللہ ہے۔ اس وجہ سے یہ کسی کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ  اس زمین پر دھاندلی اور ظلم و تعدی کا نشانہ بنائے بلکہ ہر ایک کا فرض ہے  کہ وہ معاملات اور رحم کی روش اختیار کرے۔ ورنہ یہ یاد رکھے کہ خدا بڑا زور  آور منتقم و قہار ہے۔‘‘
جو اس کی مخلوق کے معاملات میں دھاندلی  مچائیں گے وہ اس کے قہر و غضب سے بچ نہیں سکیں گے۔ وہ ہر چیز کی نگرانی  کررہا ہے۔ دوسرا یہ کہ تمام نسل انسانی ایک ہی آدم کا گھرانہ ہے۔ سب کو  اللہ تعالیٰ نے ایک ہی آدم و حوا کی نسل سے پیدا کیا ہے۔ اس کا فطری تقاضا  ہے کہ آپس میں حق و انصاف اور مہر و محبت کے تعلقات رکھتے ہوئے زندگی بسر  کریں۔

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Haadiya e-MagazineBy Haadiya e-Magazine