امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و بُرھَانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت
درس: 04
(فاتحہ؛ فصل 2)
تخلیق کائنات، نفس (روح) اور صورت کا باہم ربط و تعلق؛ فلاسفہ کے مغالطے اور ولی اللہی نقد
مُدرِّس:
ولی اللہی علوم کے محققِ عصر حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
مُؤَلِّف "اَلنُّجُومُ السَّاطِعَة" شرح اَلبُدُورُ البَازِغَة
بتاریخ: 01؍ مارچ 2023ء / 08 شعبان المُعَظَّم 1444ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ مقدمہ کی پہلی فصل کا خلاصہ
✔️ ”العرش“ و ”الماء“ (عرش اور پانی) کی تخلیق اور ان کے ملاپ سے کائنات کا وجود
✔️ دوسری فصل میں پانچ اُمور زیرِ بحث
✔️ پہلی بحث؛ نفس (روح) اور صورت کے باہمی ربط و تعلق میں فلاسفہ کی غلط فہمیاں
✔️مسلمہ قاعدہ؛ موجودات میں طبائع جوہریہ و ارضیہ کا ملاپ
✔️ ہر تخلیق کے مخصوص خواص، اس سے جدا نہیں ہو سکتے!
✔️ طبائعِ عرضیہ کا وجود‘طبائع جوہریہ کے بغیر ممکن نہیں!
✔️ موجودات کے مشترکہ آثار و خواص
✔️ اس اصول کی اساس پر صورتِ جسمیہ کی تخریج
✔️ صورتِ جسمیہ کے چار ضروری اُمور؛
✔️ ۱۔جسم کی کوئی شکل ہوگی۔
✔️ شکل کی تعریف اور مثال سے وضاحت
✔️ ۲۔ ہر جسم کسی نہ کسی حَیِّز (مکان) میں ہوگا
✔️ ۳۔ زمان کے بغیر کوئی جسم اپنا وجود نہیں رکھتا!
✔️ ۴۔ جسم کی کمیت (مقدار)
✔️ موجودات صورتِ جسمیہ رکھتی ہیں
✔️ صورتِ جسمیہ کی اگلی شکل”صورتِ عُنصُریہ“
✔️ عُنصُر کی تعریف
✔️ ہرعنصر جداگانہ خصوصیت کا حامل، مثالوں سے وضاحت
✔️ فلکیاتی عناصر کی خصوصیات
✔️ عناصر ارضیہ و فَلَکیہ کے مَوَالِید پر اثرات اور صورتِ مُتَوَلِّدَہ کا وجود
✔️ صورتِ نامِیہ کا ارتقاء
✔️ صورتِ حیوانیہ اور اس کی خصوصیات
✔️ صورتِ انسانیہ کے تحت صورتِ شخصیہ
✔️ نُفُوس و صُوَر کا باہمی تَشَابُک
✔️ فلاسفہ کا مغالطہ؛ نفوس‘ صور کا حصہ نہیں۔ شاہ صاحبؒ کا اس پر رد
✔️ مولانا سندھیؒ کی شرح و توضیح
✔️ شاہ صاحبؒ کی حکماء کے مغالطے پر کڑی تنقید
✔️ فلاسفہ کی کم فہمی پر دلیل
✔️ فلاسفہ کے مغالطے کی وضاحت
✔️ صورتوں سے متعلق "الخیر الکثیر" میں بنیادی اُصول اور ضابطہ
✔️ نفوس اور صورتوں کے درمیان افتراق کا غلط نظریہ
✔️ اگلے درس میں ہُیُولیٰ اور صورتِ جسمیہ کے تَشَابُک کے بارے میں گفتگو
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا