کتھے خجانے - اردو

گوریا اور امرود


Listen Later

مصنف:وینکٹا رامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری ویور

کہانی گو:غوثیہ بیگم

مدیر:غوثیہ بیگم

جب گوریا کا امرود کانٹے دار جھاڑی میں گر جا تا ہے تب اسے پانے کےلئے گوریا کیا کیا کوشش کرتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔

کہانی کے ذریعےطلباء میں مسائل کا حل تلاش کرنے جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔طلباء کونئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔مختلف پیشوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔مثلاً کھیتی باڑی و غیرہ اس کے علاوہ طلباء کو مختلف انسانی جذبات و احساسات سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔مثلاً خوشی ،غم ۔اردو قواعد سے متعارف کریا جا سکتا ہے جیسے واحد جمع،متضاد الفاظ وغیرہ 
کہانی کی بنیاد پر درج ذیل چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔ 

  1. طلباء کو اپنے الفاظ میں کہانی سنانے کو کہیں۔
  2.  طلباء سے دریافت کریں کہ کیا کبھی وہ کسی مسئلے میں الجھے ہیں اور وہ کس طرح اس سے باہر نکلے؟
  3. کیا انہوں نے کبھی کسی کی کسی طرح کی بھی مدد کی ہے؟اور کیسے؟

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: جانور,جذبات و احساسات,دوست اور دوستی
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change