کتھے خجانے - اردو

ہد ہد کا بچہ


Listen Later

مصنف:کمال الدین

کہانی گو:خلیل احمد

مدیر:غوثیہ بانو

ہدہد کا بچہ  کہانی ایک دلچسپ سفر کی ہےجس میں ایک مسخرہ رمیش بھی  ہے، جو اپنے مذاق اور پرندوں کی آوازیں نکالنے کی مہارت کی وجہ سے سب کا دل بہلاتا ہے۔اس کہانی میں ہنسی مذاق اور سفر کے دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں۔

اس کہانی کے ذریعے طلباء میں مزاح اور ہنسی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ کہانی میں سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کو بیان کرنے کی صلاحیت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔طلباء کونئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں

  1. طلباء سے دریافت کریں کہ کیا انہوں نے کبھی سفر کے دوران کوئی دلچسپ یا مضحکہ خیز واقعہ دیکھا ہے؟
  2.  رمیش کے کردار کو بیان کریں۔ اس کی کون سی باتیں طلباء کو پسند آئیں یا نا پسند آئیں؟
  3.  بچوں کو گروپس میں تقسیم کریں اور کہانی کے مختلف کرداروں کا رول ادا کرنے کو کہیں۔
  4.  بچوں کو رنگین پینسلز اور کاغذ دیں تاکہ وہ اپنے تخیل کو رنگوں میں بھر سکیں۔
  5.  رمیش کی طرح کیا وہ اپنے خاندان میں یا دوستوں میں کسی شخص کو جانتے ہیں جو مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں ان کے واقعات بیان کرنے کو کہیں۔
  6. کہانی میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ کی فہرست بنائیں اور ان کے معانی سمجھائیں۔
     بچوں کو ان الفاظ کے جملے بنانے کا کہیں۔
  7. کہانی کی مرکزی خیال پر بچوں کے ساتھ گفتگو کریں۔
  8.  ہنسی مذاق اور مسکراہٹ کی اہمیت پر بات کریں۔
  9. بچوں کو کہانی کا مختلف اختتام لکھنے کا کہیں۔
  10. بچوں کو مختلف پرندوں کی آوازیں نکالنے کی کوشش کرنے کوکہیں۔

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: دوست اور دوستی,ذخیرۂ الفاظ,مزاحیہ
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change