کتھے خجانے - اردو

جادو کی کیتلی


Listen Later

مصنف:افسر میرٹھی

کہانی گو:بشری پروین

مدیر:محمد نوراللہ آصف

جادو کی کیتلی کہانی جاپانی روایات پر مبنی ہے جہاں بھوت پریت مختلف جانوروں کی شکل میں نظر آتے ہیں، جن میں بجو والا بھوت ہلکی پھلکی شرارتیں کر کے لوگوں کو ہنساتا ہے۔

اس کہانی کے ذریعےطلباء کویہ بتایا جا سکتاہے کہ ہر چیز اپنی اصل حالت میں اور صحیح ہاتھوں میں ہی اپنی اہمیت اور خصوصیات برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہنسی مذاق اور مزاح کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جاسکتا ہے۔تخلیقی اور تخیلاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔مختلف پیشوں سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اردو قواعد سے متعارف کیا جاسکتا ہے۔
  کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثلاً

  1. طلباءسےدریافت کریں کہ کیا انہوں نے کبھی کوئی ایسی چیز دیکھی ہے جس میں آپ کو کوئی غیر معمولی بات نظر آئی ہو؟
  2. کیا طلباء کے ساتھ کبھی کسی نے مذاق کیا ہے جو بعد میں انہیں خوشگوار محسوس ہوا ہو؟
  3. طلباء سے دریافت کریں کہ کیا انہوں نے کرتب دیکھا ہے؟اگر ہاں تو اپنے تجربات پیش کرنے کو کہیں۔
  4.  طلباء کو گروپس میں تقسیم کریں اور کہانی کے مختلف کرداروں کا رول ادا کرنے کو کہیں۔
  5. طلباء کو کہانی کے کسی بھی منظر کی تصویر بنانے کو کہیں۔
  6. بچوں کو رنگین پینسلز اور کاغذ دیں تاکہ وہ اپنے تخیل کو رنگوں میں بھر سکیں۔
  7. بچوں کو کہانی کا مختلف اختتام سوچنے کو کہیں۔
  8.  ہنسی مذاق اور مزاح کی اہمیت پر بات کریں۔

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: جادو,ذخیرۂ الفاظ,مزاحیہ
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change