قیامت آنے کا حال اور اس کی نشانیاں
ایک دن تمام دنیا انسان حیوان جن فرشتے زمین آسمان اور جو کچھ ان میں ہے سب فنا ہو جائیں گے ﷲ عزوجل کے سوا کچھ باقی نہ ر ہے گا ، اسی کو قیامت آ نا کہتے ہیں۔ قیامت آنے سے پہلے کچھ قیامت کی نشانیاں ظاہر ہوں گی ،جن میں سے کچھ یہاں بیان کی جائیں گی۔
( ۱ ) خسف یعنی تین جگہ آ دمی زمین میں دھنس جائیں گے ،مشرق،مغرب اور عرب میں ۔
(۲) علم دین اٹھ جائے گا یعنی علماء اٹھا لیے جائیں گے ۔
( ۳) جہالت کی کثرت ہوگی ۔
(۴) شراب اور زنا کی زیادتی ہوگی اور اس بے حیائی کے ساتھ کہ جیسے گدھے جوڑا کھاتے ہیں۔
(۵) مرد کم ہوں گے عورتیں زیادہ ہوں گی یہاں تک کہ ایک مرد کی سرپرستی میں پچاس عورتیں ہوں گی۔
(۶) مال کی زیادتی ہوگی۔
(۷) عرب میں کھیتی اور باغ اور نہریں ہو جائیں گی،نہر فرات اپنے خزانے کھول دے گےاور وہ سونے کے پہاڑ ہوں گے۔
(۸) مرد اپنی عورت کے کہنے میں ہوگا،ماں باپ کی نہ سنے گا،دوستوں سے میل جول رہے گا اور ماں باپ سے جدائی۔
(۹) گانے بجانے کی کثرت ہوگی۔
(۱۰) اگلوں پر لوگ لعنت کریں گے ان کو بُرا کہیں گے۔
(۱۱) بدکار اور نا اہل سردار بنائے جائیں گے۔
(۱۲) ذلیل لوگ جن کے تن کو کپڑا نے ملتا تھا وہ بڑے بڑے محلوں پر اترائیں گے۔
(۱۳) مسجد میں لوگ چلائیں گے۔
(۱۴) اسلام پر قائم رہنا اتنا کٹھن ہوگا جیسے مُٹھی میں انگارا لینا یہاں تک کہ آدمی قبرستان میں جاکر تمنّا کرےگا کہ کاش میں اس قبر میں ہوتا۔
(۱۵) وقت میں برکات نہ ہوگی یہاں تک کہ سال مثل مہینہ کے اور مہینہ مثل ہفتہ کے اور ہفتہ مثل دن اور دن ایسا ہو جائے گا جیسے کسی چیز کو آگ لگی اور جلد بھڑک کر ختم ہو گئی یعنی وقت جلدی جلدی گزرےگا۔
(۱۶) درندے،جانور آدمی سے بات کریں گے کوڑے کی نوک جوتے کا تسمہ بولے گا،جو کچھ گھر میں ہوا بتائے گا،بلکہ آدمی کی ران اُسے خبر دے گی۔
(۱۷)سورج مغرب سے نکلے گا اس نشانی کے ظاہر ہوتی ہی توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا، اُس وقت میں اسلام لانا قبول نہ ہوگا۔
(۱۸) علاوہ بڑے دجال کے تیس دجال اور ہوں گے جو سب نبی ہونے کا دعویٰ کریں گے حالانکہ نبوّت ختم ہو چکی،ہمارے نبی محمّد رسول ﷲ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا ان دجالوں میں بہت سے گزر چکے ہیں اور جو باقی ہیں وہ ضرور ہوں گے۔