کتھے خجانے - اردو

کہانیوں کا شہر


Listen Later

مصنف: رکمنی بینرجی برائے پرتھ اسٹوری اسٹوری ویور
کہانی گو: بشری پروین   
مدیر: حسن ایاز

یہ کہانی ایک ایسی بچی کی ہے جسے کہانیاں سننے میں بے انتہا دلچسپی ہے مگر ہر کوئی اس کی اس دلچسپی کو نظرانداز کرتا ہے پھر ایک دن ایک لڑکی  اسے کہانیاں سنانا شروع کرتی ہے جس سے پورے شہر میں کہانیوں کا سیلاب آجاتا ہے پھر تمام لوگ کس طرح اس مسئلے کا حل نکالتے ہیں اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔

اس کہانی کے ذریعے طلباء میں کہانیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ان کے خیالات و تصورات کو تقویت دی جا سکتی ہے ۔طلباء کے ساتھ موضوع کے اعتبار سے کہانیوں کی اقسام پر بحث کی جاسکتی ہے۔ذاتی طور پر کہانیاں تخلیق کرنے میں ان کی مدد کی جاسکتی ہے۔طلباء کی تنقیدی اور تجزیاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

  1.  کہانی کا عنوان "کہانیوں کا شہر" طلباء کو بتائیں اور ان سے پوچھیں کہ انہیں کیا لگتا ہے کہ کہانی میں کیا ہو سکتا ہے۔ اس بات پر بات کریں کہ ؟کہانیوں کا شہر کیسا ہوگا؟یا پھر کہانیوں کے شہر کے معنی کیا ہوسکتے ہیں ؟ 
  2.  طلباء کو اپنی زبان میں کہانی سنانے کو کہیں
  3. طلباء سے پوچھیں کہ کیا انہیں کہانیاں سننا پسند ہیں؟
  4. انہیں کس طرح یا موضوع کی کہانیاں پسند ہیں؟
  5. انہیں گھر میں کون کہانیاں سناتا ہے؟
  6. کلاس کو کہانی بلند آواز میں پڑھ کر سنائیں۔ اہم مقامات پر رک کر سوالات پوچھیں جیسے "آپ کو کیا لگتا ہے کہ آگے کیا ہوگا؟" یا "آپ کے خیال میں شہر میں کہانی کے سیلاب آنے کی وجہ کیا تھی؟
  7.  طلباء کے مطابق کہانی کا اختتام صحیح ہوا یا پھر کچھ اور ہونا چاہیے تھا۔
     

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: جذبات و احساسات,ذخیرۂ الفاظ
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change