خطبات

خطبات

By Rahimia Institute of Quranic SciencesReligion & SpiritualityEducationIslam
Download on the App Store

خطبات episodes

  • اندھے فرعونی نظام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بصیرت افروز جدوجہدِ آزادی کے تناظر میں استعماری طاقتوں کے کردار کے تجزیہ کی ضرورت| 2024-08-02
    اندھے فرعونی نظام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بصیرت افروز جدوجہدِ آزادی کے تناظر میں
    استعماری طاقتوں کے کردار کے تجزیہ کی ضرورت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 26؍ محرم الحرام 1446ھ / 2؍ اگست 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
    ”‌وَمَا ‌يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ قَلِيلًا مَا تَتَذَكَّرُونَ“۔ (40 – المؤمن: 58)
    ترجمہ: ”اور اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے وہ، اور بدکار، برابر نہیں۔ تم بہت ہی کم سمجھتے ہو“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
    درست فیصلوں کے پیچھے عقل و شعور اور سماجی بصیرت کی ضرورت و اہمیت حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے ہی حقیقی فیصلے کیے جاسکتے ہیں چیزوں کو سمجھنے کے لیے متضاد اشیا اپنی مخالف چیزوں کو سمجھنے میں معاون ہوتی ہیں اندھے اور بینا شخص کے دیکھنے کی صلاحیت میں فرق کی قرآنی تمثیل حضور اکرم ﷺ کی بصیرتِ نبوت، قلبی نورانیت اور سچے خواب ایمان کا تعلق انسان کے قلب اور عقل سے ہے اور اعمال کا تعلق نفس (اعضا) سے ہے عقل و قلب کے مسخ ہونے سے عمل کی صلاحیت بھی مفقود ہو جاتی ہے اس سورت میں حضرت موسیٰ کی جدوجہد اور فرعون کی سرکشی کے ذکر سے تذکیر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے فرعون سے بنی اسرائیل کی آزادی کا مطالبہ اور نظام میں کھلبلی قومِ فرعون کے ایک رجل مؤمن کی طرف سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت فرعون کے دور میں طبیعاتی اور فلکیاتی امور کے ماہر جادو گرہی دانش ور سمجھے جاتے تھے علم بذاتِ خود کوئی بھی غلط نہیں ہوتا بلکہ اس کا غلط یا صحیح استعمال ہی اصل ہے مصر کی تہذیب و معاشرت کی ترقی میں حضرت یوسف علیہ السلام کا ترقی پسندانہ کردار

    1 hr 26 min
  • تعمیری رویوں اور معاشرے کی تشکیل میں قرآن حکیم کی تلاوت،اس کے نظامِ حکمت اور صفتِ احسان کا اَساسی کردار| 2024-07-28
    تعمیری رویوں اور معاشرے کی تشکیل میں قرآن حکیم کی تلاوت،اس کے
    نظامِ حکمت اور صفتِ احسان کا اَساسی کردار

    تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 21؍ محرم الحرام 1446ھ / 28؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 

    خطاب کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیث نبوی ص:

    آیاتِ قرآنی
    1۔ ‌هُوَ ‌الَّذِي ‌أَرْسَلَ ‌رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔ (9 – التوبہ: 33)
    ترجمہ: ”اس (اللہ تعالیٰ) نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور اگر چہ مشرک نا پسند کریں“۔
    2۔ ‌وَكُونُوا ‌مَعَ ‌الصَّادِقِينَ۔ (9 – التوبہ: 119)
    ترجمہ: "اور ہو جاؤ سچوں کے ساتھ"۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (الجامع الصحیح للبخاری، حدیث: 5027)
    ترجمہ: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
    تمہیدی گفتگو قرآن حکیم کے حوالے سے ہماری روز مرہ حکمتِ عملی اور ترجیحات کیا ہونی چاہئیں تلاوتِ قرآن حکیم کے حوالے سے غلط فہمی کا ازالہ اور تلاوتِ قرآن کی اہمیت تلاوتِ قرآن حکیم کے حوالے سے عقلی ترغیبات اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشادات صوفیائے کرام کے اقوال اور مجالس کے لیے مریدین اور معتقدین کا اہتمام قرآن حکیم کی تلاوت اور تفہیم کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا خصوصی ارشاد روزانہ قرآن حکیم کی تلاوت کے معمول کا شخصیت سازی میں اہم ترین کردار قرآن حکیم دین کے مکمل نظامِ فکر و عمل کی دعوتِ فکر و عمل دیتا ہے قرآن حکیم عبادات سمیت انسانیت کے مسلمہ اقدار کو قائم کرنے کی دعوت دیتا ہے قرآن حکیم ابدی سچائیوں کے عملی نظام کو قائم کرنے کا ایک لائحۂ عمل دیتا ہے محض لفاظی اور گفتگو کے بجائے قرآنی تعلیمات کے مطابق اپنی تربیت پیش نظر رہے تربیت اور رویوں کی تبدیلی اور تعمیر میں صفتِ احسان کا بنیادی کردار قرآن حکیم کے چار بنیادی اُمورِ تربیت: تلاوتِ قرآن، تعلیمِ کتاب،...

    52 min
  • غلبہ دین کی جدوجہد کے لیے دینی فکر کی ضرورت اور عصری تقاضے| 2024-07-19
    غلبہ دین کی جدوجہد کے لیے
    دینی فکر کی ضرورت اور عصری تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی 

    بتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1446ھ / 19؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 


    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنکس پر کلک کیجیے

    یوٹیوب

    فیس بک

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    47 min
  • صالح نظام کے قیام میں مجتہدین (اہل علم و دانش) کا کردار| 2024-07-26
    *صالح نظام کے قیام میں**مجتہدین (اہل علم و دانش) کا کردار*


    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*حضرت مولانا مفتی عبد المتین نعمانی


    *بتاریخ:* 19؍ محرم الحرام 1446ھ / 26؍ جولائی 2024ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور


    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنکس پر کلک کیجیے


    یوٹیوب


    فیس بک


    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔


    https://www.rahimia.org/

    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    https://www.youtube.com/@rahimia-institute


    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*


    44 min
  • اہلِ ایمان اور نمازیوں کی صفات اور سوسائٹی میں ان کا کردار| 2024-07-26
    *اہلِ ایمان اور نمازیوں کی صفات**اور سوسائٹی میں ان کا کردار*


    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*حضرت مولانا مفتی مختار حسن


    *بتاریخ:* 19؍ محرم الحرام 1446ھ / 26؍ جولائی 2024ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور


    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنکس پر کلک کیجیے


    یوٹیوب


    فیس بک


    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔


    https://www.rahimia.org/

    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    https://www.youtube.com/@rahimia-institute


    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*


    45 min
  • عصرِ حاضر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اَساتذہ کی ذمہ داریاں اور فرائض (اعلیٰ تعلیم کے انسان دوست تقاضے اور موجود نظامِ تعلیم کا غلامانہ ڈھانچہ)| 2024-07-01
    عصرِ حاضر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں
    اَساتذہ کی ذمہ داریاں اور فرائض
    (اعلیٰ تعلیم کے انسان دوست تقاضے اور موجود نظامِ تعلیم کا غلامانہ ڈھانچہ)

    خِطاب:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    برموقع سیمینار
    بتاریخ: یکم؍ جولائی 2024ء
    بمقام: یونیورسٹی آف لاہور (سرگودھا کیمپس)

    خطاب کے چند مرکزی نکات
    علم کے فروغ اور ترقی و کامیابی کے لیے علمی مکالمے اور تعلیمی مراکز کا کردار استاذ ہونا بہت بڑا شرف اور معلم کے دو بنیادی وصف قرآنی آیات کی روشنی میں ریاستی اُمور کی انجام دہی کے لیے معاہدات کی پاسداری اور اعلیٰ تعلیم (ہائر ایجوکیشن) کی ضرورت و اہمیت ایمان سے متعلق حدیثِ نبویؐ سے امن و سلامتی، عدل و انصاف اور معاشی مساوات کی وضاحت اور معلم کی بنیادی ذمہ داریاں ہمارا غلامانہ تعلیمی ڈھانچہ اور پالیسیاں‘ آزاد ذہنیت پیدا کرنے سے کوسوں دور دینِ اسلام کی تعلیمات کے تناظر میں ریاست کا مفید شہری بننے کی ناگزیریت انسان دوست رویوں کا فروغ‘ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا بنیادی ہدف ترقی یافتہ سوسائٹی اور مفید شہری بنانے کے لیے اساتذہ کی ذمہ داریاں پرو ریکٹر کے کلمات تشکر

    مکمل خطاب سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
    ) آئیکون کو دبادیں۔

    منجانب: رحیمیہ میڈیا


    44 min
  • سچ اور جھوٹ کے نظاموں کے بارے میں قرآن حکیم کی تقابلی رہنمائی اور بُرائی کے دائرے میں محصور پاکستانی معاشرہ| 2024-07-26
    سچ اور جھوٹ کے نظاموں کے بارے میں قرآن حکیم کی تقابلی رہنمائی اور
    بُرائی کے دائرے میں محصور پاکستانی معاشرہ

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 19؍ محرم الحرام 1446ھ / 26؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

    آیاتِ قرآنی:
    فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللَّهِ ‌وَكَذَّبَ ‌بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَo وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَo (39 – الزمر: 32-33)
    ترجمہ: ”پھر اس سے کون زیادہ ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ بولا اور سچی بات کو جھٹلایا، جب اس کے پاس آئی، کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے! اور جو سچی بات لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی، وہی پرہیزگار ہیں“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ”إِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ حَتَّى يَكُونَ صِدِّيقًا، وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا۔ (الجامع الصّحیح للبخاری، حدیث: 6094)
    ترجمہ: ”بلاشبہ سچ آدمی کو نیکی کی طرف بلاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے، اور ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ ”صدیق“ کا لقب اور مرتبہ حاصل کر لیتا ہے۔ اور بلاشبہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی جہنم کی طرف، اور ایک شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے یہاں ”بہت جھوٹا“ لکھ دیا جاتا ہے۔“

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
    جھوٹ ایک معاشرتی خرابی، جس سے معاشرہ جہنم کا نمونہ بن جاتا ہے سورت زمرکی آیات میں دو جماعتوں کے رویوں کا تذکرہ کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولنے اور بہتان باندھنے والے لوگوں کی حقیقت خبر اور واقعات کو نقل کرتے ہوئے حقیقتِ حال کے مطابق بات کرنا سچ ہوتا ہے انسانی کیفیت اور جذبات کو مادی چیزوں کی طرح نہیں ناپا جاسکتا جھوٹ اور سچ کا بنیادی فلسفہ اور دونوں کے سماجی اور اُخروی نتائج تمام شرائع اور جملہ اجتماعی ضابطوں کا مرکزی محور بر واثم (نیکی اور گناہ) ہوتا ہے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نزدیک بر و اِثم یعنی نیکی اور گناہ کا اجتماعی دائرہ نیکی اور صدق کا باہمی تعلق، اس کے اجتماعی نتائج اور اس کا جنت کی طرف لے جانے کا مفہوم عزم، ارادہ اور نیت کی حقیقت اور اس کے عملی نتائج کے اثرات و ثمرات بدی اور جھوٹ کا باہمی تعلق، ان کے اجتماعی نتائج اور اس کے جہنم کی طرف لے جانے کا مفہوم جھوٹی ا...

    1 hr 20 min
  • عادلانہ سوسائٹی کے قیام میں معاہدات کا کردار | 2024-07-19
    عادلانہ سوسائٹی کے قیام میں
    معاہدات کا کردار

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا مفتی مختار حسن

    بتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1446ھ / 19؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور  

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    42 min
  • قرآن حکیم کے اسلوبِ تمثیل کے تناظر میں کثیر القومی کمپنیوں کے شکنجے میں پھنسے وطن کی بدحالی کا جائزہ| 2024-07-19
    *قرآن حکیم کے اسلوبِ تمثیل کے تناظر میں*
    *کثیر القومی کمپنیوں کے شکنجے میں پھنسے وطن کی بدحالی کا جائزہ*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 12؍ محرم الحرام 1446ھ / 19؍ جولائی 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور  

    *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*

    *آیاتِ قرآنی:*
    ‌وَلَقَدْ ‌ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ o قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ o ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا رَجُلًا فِيهِ شُرَكَاءُ مُتَشَاكِسُونَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِرَجُلٍ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ o إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ o ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْتَخْتَصِمُونَ o (39 – الزُّمر: 27 تا 31)
    *ترجمہ:* ”اور ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان کر دی ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں o وہ عربی زبان کا بے عیب قرآن ہے تاکہ یہ لوگ ڈریں o اللہ نے ایک مثال بیان کی ہے ایک غلام ہے جس میں کئی ضدی شریک ہیں اور ایک غلام سالم ایک ہی شخص کا ہے، کیا دونوں کی حالت برابر ہے؟ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، مگر ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے o  بے شک آپ کو بھی مرنا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے o پھر بے شک تم قیامت کے دن اپنے رب کے ہاں آپس میں جھگڑو گےo“۔

    *حدیثِ نبوی ﷺ:*
    ‌”يُجَاءُ ‌بِالْإِمَامِ ‌الْخَائِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتُخَاصِمُهُ الرَّعِيَّةُ فَيَفْلُجُونَ عَلَيْهِ، فَيُقَالُ لَهُ: سُدَّ رُكْنًا مِنْ أَرْكَانِ جَهَنَّمَ“۔ (مسند البزار، حديث: 1644)
    *ترجمہ:* ”قیامت کے دن ظالم اور خیانت کرنے والے بادشاہ کو لایا جائے گا، تو اس سے اس کی رعایا جھگڑا کرے گی اور وہ اس پر غالب آجائے گی۔ پھر الله تعالیٰ کی طرف سے فرمان جاری ہوگا کہ ”جاؤ ! اسے جہنم کا ایک رُکن بنا دو“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ فہمِ قرآن حکیم کی اہمیت اور سورت زمر کے گزشتہ مضامین سے آج کی گفتگو کا ربط
    ✔️ گفتگو میں تمثیل کی اہمیت اور دعوت و تذکیر کا قرآنی اسلوب
    ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے افکار میں عالم مثال کی تعریف و تشریح
    ✔️ قرآن حکیم کے عربی میں نزول کی حکمت اور اس کی تعلیمات کا اعجاز
    ✔️ قرآن حکیم کے نظریہ و فکر کو کسی بھی قوم کی مادری زبان میں پیش کرنے کی ضرورت و اہمیت
    ✔️ برعظیم میں انگریز وں سے پہلے مادری اور مقامی زبانوں میں تعلیم و تربیت کی روایت
    ✔️ قرآن حکیم کی مختلف قرائتوں کی حکمت اور عہدِ نبویؐ میں فہمِ قرآن کی مقامی روایت
    ✔️ انگریزی استعمار کا مقامی زبانوں میں مداخلت اور انھیں فنا کرنے میں کردار
    ✔️ عہدِ نبویؐ میں عربی زبان سے دوسری زبانوں میں ترجمانی کی روایت
    ✔️ قرآن حکیم کی ایک فرد کے ایک مالک کے مقابلے میں بہت سے آقاؤں کی حکمت بھری تمثیل
    ✔️ آج کے دور میں کسی ریاست پر استحصالی قوتوں کی غلامی کے اجتماعی اثرات و نتائج
    ✔️ ایک آقا کے مقابلے میں کئی آقاؤں کی قرآنی تمثیل اور ضرب المثل سے اہم سبق اور نتائج
    ✔️ ہندوستان پر استعماری قوتوں کی یلغار، ان کی آپسی جنگ اور ہندوستانی نظام کی تباہی
    ✔️ ہندوستان میں استعماری کمپنیوں کا سامراجی ارتقاء اور مقامی وسائل کی لوٹ مار
    ✔️ پاکستان میں کمپنیوں کا جال، ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل اور ان کی استعماری تندخوئی کے نتائج
    ✔️ پاکستانی نظام پر استعماری کمپنیوں کی گرفت، سیاسی بداَمنی اور معاشی تباہی کا ذریعہ
    ✔️ پاکستانی حکمرانوں کا قرض کے نام بھیک مانگنے کا بین الاقوامی ایجنڈا
    ✔️ سورت زمر کی روشنی میں بیان کیے گئے حقائق کی روشنی میں پاکستانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ!
    ✔️ ادارہ رحیمیہ لاہور میں سترہ روزہ دورہ تفسیر کا فہم قرآن میں کردار اور ہماری ذمہ داریاں!

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    1 hr 28 min
  • قرآن حکیم بطور احسن الحدیث جامعیت، خطابی اُسلوب اور اثرات| 2024-07-12
    *قرآن حکیم بطور احسن الحدیث ؛* 
    *جامعیت، خطابی اُسلوب اور اثرات*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 5؍ محرم الحرام 1446ھ / 12؍ جولائی 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور  

    خطبہ جمعہ کی آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: 

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:* 

    *آیتِ قرآنی:* 
    ‌اللهُ ‌نَزَّلَ ‌أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللّٰهِ ذَلِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ۔ (39 – الزُّمر: 23)
    *ترجمہ:* ”اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے، یعنی کتاب باہم ملتی جلتی ہے، (اس کی آیات) دہرائی جاتی ہیں جس سے خدا ترس لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، پھر ان کی کھالیں نرم ہو جاتی ہیں، اور دل یاد الٰہی کی طرف راغب ہوتے ہیں، یہی اللہ کی ہدایت ہے، اس کے ذریعے سے جسے چاہے راہ پر لے آتا ہے، اور جسے اللہ گمراہ کر دے، اسے راہ پر لانے والا کوئی نہیں“۔ 

    *حدیثِ نبوی ﷺ:* 
    عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فِي قَوْلِ اللَّهِ عز وجل {نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ} [يوسف: 3] الْآيَةُ. قَالَ: ”نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَلَا عَلَيْهِمْ زَمَانًا فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قَصَصْتَ عَلَيْنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عز وجل {الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ} [يوسف: 1] تَلَا إِلَى قَوْلِهِ {نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ} [يوسف: 3] الْآيَةُ. فَتَلَا عَلَيْهِمْ زَمَانًا فَقَالُوا: ‌يَا ‌رَسُولَ ‌اللَّهِ، ‌لَوْ ‌حَدَّثْتَنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عز وجل {اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا} [الزمر: 23] الْآيَةُ كُلُّ ذَلِكَ يُؤْمَرُ بِالْقُرْآنِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ» (المستدرك علی الصّحیحَین، حدیث: 3319)

    *ترجمہ:* 
    حضرت سعد بن ابی وقاص رضي اللہ عنه نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد:
    {نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ} [يوسف: 3] 
    (ہم تمہیں سب سے اچھا بیان سناتے ہیں) 
    کے متعلق فرماتے ہیں کہ: رسول اکرم ﷺ پر قرآن پاک نازل ہوا تو آپ ایک عرصہ تک لوگوں کو اس کی تلاوت سناتے رہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ ! آپ ہمیں کوئی قصہ سنائیے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:
    {الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ} [يوسف: 1] 
    (الر، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں)
    آپ ﷺ نے ”نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ“ والی آیت کے آخر تک تلاوت کی۔ پھر آپ ایک عرصے تک ان کو یہ قصہ سناتے رہے۔ پھر لوگوں نے فرمائش کی۔ آپ ہم سے باتیں کریں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:
    اللهُ ‌نَزَّلَ ‌أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا۔ (39 – الزُّمر: 23)
    ترجمہ: ”اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے، یعنی کتاب باہم ملتی جلتی ہے“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ ’’سورت زُمر‘‘ کا خاص موضوع؛ دینِ اسلام کا خالص نظام 
    ✔️ ’’سورت زُمر‘‘ میں دینِ حق اور دینِ باطل کی روشنی میں دو جماعتوں کا ذکر ہے
    ✔️ گفتگو اور مکالمے کے حقیقی احوال اور قرآن حکیم کا احسن الحدیث ہونا
    ✔️ صحابہ کرامؓ کا باتوں اور قصص سے متعلق حضور اکرمؐ سے مکالمہ اور آپؐ کا بصیرت افروز جواب
    ✔️ فصاحت و بلاغت کی تعریف اور مؤثر گفتگو کا سلیقہ اور بنیادی اُصول 
    ✔️ ’’مفہومِ کلی‘‘ کی تعریف اور قرآن حکیم کی آیاتِ مبارکہ کا مفاہیمِ کلیہ کا حامل ہونا
    ✔️ ’’جَوَامِعِ کَلِمْ‘‘ کا مفہوم اور آں حضرت ﷺ کی احادیثِ مبارکہ 
    ✔️ بقول امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ: قرآن حکیم کی آیات کے کئی کئی بطن ہیں 
    ✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کے واقعے کے تناظر میں نوجوانوں کی اہمیت 
    ✔️ تفسیر بالرائے اور تفسیر بالرائے حکیم میں فرق اور قرآن حکیم میں غوروفکر کی اہمیت 
    ✔️ قرآن حکیم کی آیاتِ متشابہات کا درست معنی و مفہوم اور منشاءِ الٰہی 
    ✔️ گفتگو اور کلام کے مختلف انداز و اسلوب اور قرآن حکیم کا خطابی اُسلوب 
    ✔️ جسم پر لرزہ طاری ہونے اور رونگٹے کھڑنے ہونے کے عمل کی حکمت 
    ✔️ کلام کے معنی و مفہوم کی تہہ تک پہنچنے کے لیے رِقتِ قلبی کی ضرورت و اہمیت 
    ✔️ مزدوروں کے احوال دیکھ کر حضرت سندھی رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 15 min

About خطبات

From the publisher's feed

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان

More shows like خطبات

واحتي مع ربي by رحاب

واحتي مع ربي

21 Listeners