Urdu Adab

میرا دل نواز الگ ہے


Listen Later

‏کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
‏دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
‏بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
‏چاند بھی عین چیت کا، اُس پہ تیرا جمال بھی
‏سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
‏ایک دفعہ تو رُک گئ گردشِ ماہ و سال بھی
‏دل تو چمک سکے گا کیا..! پھر بھی تراش کے دیکھ لیں
‏شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
‏اُس کو نہ پا سکے تھے جب، دل کا عجیب حال تھا
‏اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی
‏میری طلب تھا ایک شخص، وہ جو نہیں مِلا تو پھر
‏ہاتھ دُعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی
‏شام کی ناسمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اِک پتا
‏موجِ ہوائے کوئے یار کچھ تو میرا خیال بھی
‏پروین شاکر
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Urdu AdabBy Aoun Sami