Urdu Adab

Urdu Adab

By Aoun SamiArtsBooks
Download on the App Store

Urdu Adab episodes

  • میرا دل نواز الگ ہے
    ‏کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
    ‏دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
    ‏بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
    ‏چاند بھی عین چیت کا، اُس پہ تیرا جمال بھی
    ‏سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
    ‏ایک دفعہ تو رُک گئ گردشِ ماہ و سال بھی
    ‏دل تو چمک سکے گا کیا..! پھر بھی تراش کے دیکھ لیں
    ‏شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
    ‏اُس کو نہ پا سکے تھے جب، دل کا عجیب حال تھا
    ‏اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی
    ‏میری طلب تھا ایک شخص، وہ جو نہیں مِلا تو پھر
    ‏ہاتھ دُعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی
    ‏شام کی ناسمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اِک پتا
    ‏موجِ ہوائے کوئے یار کچھ تو میرا خیال بھی
    ‏پروین شاکر
    2 min
  • ‏زیست کا استعارہ ہو جاۓ
    ‏زیست کا استعارہ ہو جاۓ
    ‏اب تو کوئی ہمارا ہو جاۓ
    ‏
    ‏ہے کڑا وقت اس پہ شعر کہو
    ‏شاید اِس سے گزارا ہو جاۓ
    ‏عین ممکن ہے عشق میں تم کو
    ‏حد سے بڑھ کر خسارہ ہو جاۓ
    ‏تم کسی کے کبھی ہوۓ ہو کہاں
    ‏کوئی کیسے تمہارا ہو جاۓ
    ‏کیا مقدر میں تھا لکھا میرے
    ‏کاش کوئی اشارہ ہو جاۓ
    ‏دن گزر جاۓ گا مسرت سے
    ‏آپ کا گر نظارہ ہو جاۓ
    ‏پہلے جیسی کبھی نہیں ہوتی
    ‏گر محبّت دوبارہ ہو جاۓ
    ‏تم نظر بھر کے دیکھ لو جس کو
    ‏وہ چمکتا ستارا ہو جاۓ
    ‏عشق خود کہہ رہا تھا شوبی سے
    ‏سب پہ مت آشکارہ ہو جاۓ
    2 min
  • ‏فصیلِ جان میں کتنے شِـگاف کـرتا ھـوں؟
    ‏فصیلِ جان میں کتنے شِـگاف کـرتا ھـوں عشق پہ جب"شین کاف"کرتا ھوں
    ‏مرا خُدا تو ھےسب کی سلامتی کا خُدا
    ‏خُدائےکُشت سے میں اِنحراف کرتا ھوں
    ‏نِزار فہم کو ھے تـابِ ارتداد کہاں
    ‏یہ لَن ترانیاں اپنے خلاف کرتا ھوں
    ‏مرےخمیر میں فرعونیت کا عُنصر ھے
    ‏بطور ایک بشر اعتراف کرتا ھـوں
    ‏میں وہ نہیں ھوں جو جَل جاؤں روشنی سے تری
    ‏میں رکھ کے فاصلہ تیرا طواف کرتا ھوں
    ‏مرے سُخن میں ھے آیاتِ آگہی کا غُلُو
    ‏رُموزِ نَحوِ خودی اِنکشاف کرتا ھـوں
    ‏مرے رفیـق مری شفقتوں پہ نازاں ھـیں
    ‏میں دشمنوں کو بھی فوراً معاف کرتا ھوں
    ‏ترے فراق سے مشروط ھے وصال مرا
    ‏سو عمر بھر کے لیے اعتکاف کرتا ھوں
    ‏گلی گلی میں تعفُّن ھے نفرتوں کا اَمـؔـر
    ‏گلاب بانٹتا ھـوں ، خـار صـاف کـرتا ھـوں
    ‏امـؔـر رُوحانی
    3 min

About Urdu Adab

From the publisher's feed

An effort to share great thoughts and emotions described in best of words by Urdu poets of our times. Urdu poetry podcast