بچوں سے گھریلو مشقت کروانے کی حوصلہ شکنی اور ان کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایک نجی ادارے نے مختلف شہروں میں گھروں کی عمارتوں پر ایسی تختیاں آویزاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جن پر لکھا ہوگا کہ ’یہاں کوئی بچہ مشقت نہیں کرتا۔‘ اس سے کیا فائدہ ہوگا بتا رہی ہیں پشاور سے نامہ نگار انیلہ خالد