مکس پلیٹ

مکس پلیٹ

By Independent UrduNewsTech News
Download on the App Store

مکس پلیٹ episodes

  • ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے بدلتے معیار
    گذشتہ چند دہائیوں کے دوران دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے جیسے معنی ہی بدل کے رہ گئے ہیں۔ نت نئے ڈرامے، مارننگ شوز اور خبروں سے زیادہ خبروں کے چینل۔ کیا کچھ بدل گیا ہے سنئیے صحافی اور سابق مدیر غازی صلاح الدین سے صحافی عروج جعفری کی گفتگو اس پوڈکاسٹ۔
    19 min
  • بلیو اکانومی پاکستان کے لیے کتنی اہم؟
    پاکستان میں میری ٹائمز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ’بلیو اکانومی‘ سے متعلق معاملات زیر بحث رہے، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔
    8 min
  • ہم بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟
    ہم، اپنے بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟ ان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے، ان کو مل جل کر ایک جماعت میں بیٹھنے کے لیے یا استاد کی نگرانی میں ذہن سازی کے لیے۔ کیا سکولنگ کے بس یہی مقاصد ہیں یا اس سے بڑھ کے کچھ اور بھی۔ تفصیل جانتے ہیں انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں جس میں صحافی عروج جعفری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن طارق بنوری اور ایک والدہ سلمی ذولفقار سے گفتگو کی۔
    14 min
  • سپارکو خلا پہ کمند کب ڈالے گا؟
    پاکستان کا سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی تحقیق، خلا میں پہنچنے کی کوششیں اور ناسا کے خلا میں پھنسے دو خلا بازوں کی مجموعی صورت حال پہ سپارکی اہلکار ارم حمید کے ساتھ سنیئے صحافی عروج جعفری کی پوڈکاسٹ۔
    14 min
  • عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے کیا کر رہا ہے؟
    اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ آئئ ایل او یا عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خلاف طویل عرصے سے کوششیں کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ادارے کے سینییر اہلکار ڈاکٹر فیصل اقبال نے ہارون رشید سے گفتگو میں مسئلے کی سنگینی اور اس کے حاتمے کی کوششوں پر روشنی اس گفتگو میں ڈالی، آپ بھی سنئیے
    10 min
  • اف! اب یہ انٹرنیٹ کو کیا ہوا؟
    پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند ہوا اور اب سارے کا سارا انٹرنیٹ ہی بیٹھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کبھی وٹس ایپ کام نہیں کرتا اور کبھی انسٹاگرام ناراض ہو جاتا ہے۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ فائروال کی صدا بار بار سنی جاتی ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی باضابطہ تصدیق کوئی نہیں؟ سنیے انڈپینڈنٹ کے چند ساتھیوں کی رائے اس پوڈکاسٹ میں
    12 min
  • ’مصنوعی ذہانت صحافت کے لیے اچھی، صحافی کے لیے نہیں‘
    مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے زندگی کو سہل تو بنایا لیکن اس سے تخلیقی عمل بھی متاثرہوا۔ اے آئی نے صحافت کو کیسے متاثر کیا اور صحافی اس چیلنج سے کیسے نمٹ سکتے ہیں، سنیے انڈی پوڈ کاسٹ میں صحافی شیراز حسنات کی سحرش قریشی سے گفتگو
    12 min
  • افغانستان کی ہاری ہوئی جنگ: ذمہ دار کون؟
    اگست 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی دھائیوں سے لڑی جانے والی جنگ اور جمہوریت کے قیام کی کوششوں کی ناکامی پر آج بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تحقیق ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے سابق انٹیلی جنس افسر اور سفارت کار برگیڈئئر (ر) اسحاق احمد خٹک نے ایک کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کی رونائی اسلام آباد میں ہوئی جہاں ہارون رشید نے ان سے بات کی۔ سنئیے اس پوڈکاسٹ میں
    11 min

About مکس پلیٹ

From the publisher's feed

سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔