کتھے خجانے - اردو

نیما آج کیا کھائےگی


Listen Later

مصنف:بیجل وچارجنی برائے پرتھم اسٹوری ویور

کہانی گو:اسماء خاتون

مدیر:اسماء خاتون

اس کہانی میں ایک ایسی بچی کا ذکر کیا گیا ہے جسے مختلف قسم کے لذیذ کھانے کا بہت شوق ہے جو ہر وقت کچھ نہ  کچھ کھاتی رہتی ہےاس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح نیما مختلف موسموں میں قسم قسم کے لذیذ کھانوں کا مزہ اٹھاتے ہوئے پورا سال گزارتی ہے۔ 


اس کہانی کے ذریعے طلباء کو سال بھر کے موسموں سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اور ان موسموں کی خصوصیات بتائیں جا سکتی ہیں۔ان موسموں میں پائے جانے والے پھلوں سے تعارف کرایا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی مختلف سبزیوں اور ترکاریوں کی معلومات دی جا سکتی ہے۔طلباء کو مختلف رنگوں اور ان کے ناموں سے روشناس کرایا جا سکتا ہے ۔طلباء کونئے نئے الفاظ سےمتعارف کرایا جا سکتا ہے ۔متضاد الفاظ کی پہچان کرائی جا سکتی ہے مثلاً سردی گرمی وغیرہ۔علاوہ ازیں کھانے کے آداب بھی بتائے جا سکتے ہیں صحت اور حفظانِ صحت کے متعلق معلومات دی جا سکتی ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔جیسے

  1. ہندوستان میں سال بھر میں کون کون سے موسم پائے جا تے ہیں اس کے متعلق طلباء سےبحث کیجئے۔
  2.  ان موسموں کی خصوصیات بیان کرنے کو کہیں ؟طلباء سے پوچھیں کے انہیں کون سا موسم پسند ہے اور کیوں؟
  3. مختلف موسم میں پہنے جانے والے لباس کے متعلق سوالات پوچھیں۔
  4. ہر موسم میں پائے جانے والے پھلوں اور سبزیوں ترکاریوں سے متعلق معلومات دریافت کریں۔
  5. طلباء سےمختلف موسم سے متعلق ان کے تجربات معلوم کریں۔

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: صحت اور حفظانِ صحت,قدرت اور ماحول,معمول اور عادتیں
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change