کتھے خجانے - اردو

راجو اور ترکاری


Listen Later

مصنف:وینکٹارامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری

کہانی گو:طیبہ صدیقہ

مدیر:ریاض احمد

اسکول کے راستے میں راجو کو طرح طرح کی سبزیاں بستہ لٹکائے نظر ٓآتی ہیں جو اس کے ساتھ ساتھ چل رہی ہوتی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر سوائے اس کے کوئی حیران نہیں ہوتا آخر کیوں؟

اس کہانی کے ذریعے طلباء میں تصورات اور خیالات کو فروغ دینے میں مدد کی جاسکتی ہے۔ان میں مختلف قسم کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے مثلاً کسی بھی مواد کے متعلق سوچنے اور ان پر گفتگو کرنے کی صلاحیت۔طلباء کو مختلف سبزیوں ترکاریو ں اور ان کے ناموں کے ساتھ ساتھ ان کی خصوصیات کی معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔نئے نئے الفاظ سےمتعارف کرایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ طلباء کو مختلف انسانی جذبات و احساسات سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔مثلاً خوشی ،غم وغیرہ۔اردو قواعد سے متعارف کریا جا سکتا ہے جیسے واحد جمع،متضاد الفاظ وغیرہ
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں جیسے

  1.  طلباء سے کہیں کے وہ اپنےکسی خواب کے متعلق بتائیں جو بھی انہیں یاد ہو۔
  2.  کیا انہوں نے راجو کی طرح کبھی کوئی خواب دیکھا؟انہیں کیسا محسوس ہوا؟
  3.  طلباء سے دریافت کریں کہ کیا وہ بازار جاتے ہیں؟انہوں نے بازار میں کن کن چیزوں کا مشاہدہ کیا؟

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: جذبات و احساسات,ذخیرۂ الفاظ,مزاحیہ
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change