Haadiya e-Magazine

استقبالِ رمضان سمیہ سبحانی


Listen Later

اس میں پہلی چیز تو یہ ہے کہ یہ وہ مبارک مہینہ ہے، جس میں قرآن پاک نازل ہوا۔ سورۃ القدر میں بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ قرآن ہم نے قدر کی رات میں نازل کیا ہے۔ سورہۃ الدخان میں فرمایا ہے کہ اس کو ہم نے مبارک رات میں نازل کیا ہے۔ یہ وہ مبارک رات ہے ،جس کو قدر کی رات کہا گیا ہے۔ یہ ماہ رمضان کی رات ہے۔ جس میں یہ مبارک کتاب نازل ہوئی ہے۔ اس کی برکت کے کیا کہنے، جس رات میں یہ نازل ہوئی وہ شب قدر ہوگئی۔ جس ماہ میں یہ نازل ہوئی، وہ ماہ مبارک ہوگیا۔ اسے جبریل امینؑ لے کر آئے، جو فرشتوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔یہ کتاب رسول اکرمؐ پر نازل ہوئی،جو انسانوں میں سے برگزیدہ اور مصطفیٰ تھے۔ قرآن میں لوگوں کے لیے ہدایت ہے۔ ہدایت کا لفظ اس آیت میں دو مرتبہ آیا ہے۔ پہلے لفظ سے مراد عام ہدایت ہے، یعنی عام لوگوں کے لیے ہے جس سے کسی کو بھی انکار نہ ہو ۔جس کا اعتراف کٹر سے کٹر دشمن بھی کرلے اور دوسری وہ ہدایت ہے جس کی کھلی دلیلیں بھی بیان کردی گئیں ہیں ،جس کو عقل تسلیم کرتی ہے۔خوش نصیب قبول کرلیتے ہیں اور بدنصیب انکار کردیتے ہیں۔اور فرقان بھی ہے، یعنی حق اور باطل کے درمیان، اندھیرے اور روشنی کے درمیان، ذلالت اور ہدایت کے درمیان امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں بھی ہیں۔
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Haadiya e-MagazineBy Haadiya e-Magazine