کتھے خجانے - اردو

تتلی کی مسکراہٹ


Listen Later

مصنف:متھانگی سبرامنین برائے پرتھم اسٹوری ویور

کہانی گو:احمدی بیگم

مدیر:احمدی بیگم

یہ کہانی ایک ایسی بچی کی ہے  جو حال ہی میں گاؤں سے ہجرت کرکےشہر آتی ہے ۔وہ اسکول میں نئے بچوں سے ملتی ہے ۔شروعات میں وہ اپنے لب و لہجے کی بنا پر اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے بات کرنے سے کتراتی ہے۔بالآخرکس طرح وہ اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے گھل مل جاتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔

اس کہانی کے ذریعے طلباء میں چرندوں پرندوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔تتلیوں کی اہمیت ،ان کےپیدائش اور بڑھنے کے عمل پر طلباء سے گفتگو کی جا سکتی ہے۔تتلی کی طرح دوسرے جانداروں کے افزائشی عمل پر تبادلۂ خیال کیا جا سکتا ہے۔کہانی کے ذریعے طلباء میں حوصلہ اور مثبت سوچ کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔تخلیقی صلاحیتوں، تجزیاتی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

  1. طلباء سے دریافت کریں کہ انہوں نے تتلیوں کا دیکھاہے ؟وہ کیسی ہوتی ہیں ان کی معلومات پر تبادلۂ خیال کریں۔
  2. طلباء سے کہانی میں موجود مختلف کرداروں کے بارے میں سوالات کریں جس سےان کی تفہیم اور تجزیاتی صلاحیت بہتر ہوگی۔
  3. طلباء سے کہیں کہ وہ کہانی کے مختلف مناظر کی تصویریں بنائیں۔
  4. طلباء سے دریافت کریں کہ کیا وہ بھی کاویہ کی طرح کبھی کسی مسئلے میں الجھے ہیں اور کس طرح انہوں نے اس مسئلے کو حل کیا۔

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: جانور,ذخیرۂ الفاظ,زندگی کی مہارتیں
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change