
Sign up to save your podcasts
Or


ستمبر 2020 میں OTT پلیٹ فارم NETFLIX نے ایک ڈاکو ڈ راما (Documentry+Drama) نشر کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور ڈجیٹل ٹکنالوجی پر ایک بڑی بحث شروع ہونے کا امکان تھا۔The Social Dilemmaنام سے جاری یہ ڈراما بہت مقبول ہوا اور اس نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین اور دانشوروں و پالیسی میکرس کی توجہ سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری استحصال اور فرد و سماج پر پڑرہے اس کے برے اثرات کی جانب مبذول کرانے میں بڑی حد تک کام یابی حاصل کی، لیکن اس کا حشر بھی اس سے پہلے کی گئی بہت سی کوششوں جیسا ہی ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹکنالوجی سے جڑی بحث اتنی ہی پرانی ہے جتنی خود ٹکنالوجی۔ ڈجیٹل ٹیک (Digital Tech)اس میں ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ یہ ایک غیر معمولی اضافہ ہے، جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس کے فوائد و نقصانات پر بھی ایک لمبے عرصہ سے اہلِ دانش کے درمیان بحث جاری ہے اور اب یہ بحث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعہ عوام تک آ پہنچی ہے۔ خاص طور پر ہالی ووڈ میں یہ ایک مستقل Genre کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔ فلموں اور سیریز کی ایک طویل لسٹ ہے، جو اس ضمن میں پیش کی جا سکتی ہے۔ گہری، روکھی فلسفیانہ و اکادمی بحثوں سے عوام تک ان مباحث کا سفر یقیناً ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
By Haadiya e-Magazineستمبر 2020 میں OTT پلیٹ فارم NETFLIX نے ایک ڈاکو ڈ راما (Documentry+Drama) نشر کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور ڈجیٹل ٹکنالوجی پر ایک بڑی بحث شروع ہونے کا امکان تھا۔The Social Dilemmaنام سے جاری یہ ڈراما بہت مقبول ہوا اور اس نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین اور دانشوروں و پالیسی میکرس کی توجہ سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری استحصال اور فرد و سماج پر پڑرہے اس کے برے اثرات کی جانب مبذول کرانے میں بڑی حد تک کام یابی حاصل کی، لیکن اس کا حشر بھی اس سے پہلے کی گئی بہت سی کوششوں جیسا ہی ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹکنالوجی سے جڑی بحث اتنی ہی پرانی ہے جتنی خود ٹکنالوجی۔ ڈجیٹل ٹیک (Digital Tech)اس میں ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ یہ ایک غیر معمولی اضافہ ہے، جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس کے فوائد و نقصانات پر بھی ایک لمبے عرصہ سے اہلِ دانش کے درمیان بحث جاری ہے اور اب یہ بحث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعہ عوام تک آ پہنچی ہے۔ خاص طور پر ہالی ووڈ میں یہ ایک مستقل Genre کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔ فلموں اور سیریز کی ایک طویل لسٹ ہے، جو اس ضمن میں پیش کی جا سکتی ہے۔ گہری، روکھی فلسفیانہ و اکادمی بحثوں سے عوام تک ان مباحث کا سفر یقیناً ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔