Haadiya e-Magazine

توجہ دیجئے ! بچے کیا چاہتے ہیں؟ ڈاکٹر نازنین سعادت


Listen Later

کیا آپ کا بچہ غیر معمولی طور پرمصروف ہے۔ کیا اس کے پاس اس کے اپنے لیے فرصت کے کچھ لمحات ہیں؟ ماہرین نفسیات نے آج کل مصروف والدین کی زندگیوں میں ایک نئے رجحان کو نوٹ کیا ہے۔اپنے بچوں کو اپنے وقت کے سانچے میں ڈھالنے کا رجحان۔اپنے مصروف ترین اوقات کے سانچے میں ہم اپنے بچوں کو بھی ڈھالنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ وہ تمام ذمہ داریاں سنبھالے جو اس کی پہنچ سے باہر ہیں۔ مقاصد کے پیچھے بے تحاشہ بھاگتے بچے کے پاس چند لمحات بھی نہیں ہوتے ،جن میں وہ اپنے تصورات اور صلاحیتوں کی دنیا میں کچھ وقت گزارسکے۔بچے جب کھیلتے ہیں اور کھلی وادیوں اور میدانوں میں گھومتے ہیں ، تو ان کا دماغ کائنات کے بہت سے سربستہ رازوں کو جاننے اور تخلیقیت و اپج کی نشو نما میں مصروف ہوتا ہے۔وہ ایک درخت کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ایسا کیوں ہے؟ ایک جانور کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔ہوم ورک اور کلاسوں کے بوجھ میں پھنسے آج کے بچے کے پاس یہ سب سوچنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے ۔ جب کہ چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فرصت کے لمحات بہت اہم ہوتے ہیں۔

...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

Haadiya e-MagazineBy Haadiya e-Magazine