
Sign up to save your podcasts
Or


طائف مکہ سے تقریباً چالیس میل کے فاصلے پر خوب صورت وادیوں ، زرخیز باغات اور ہیبت ناک پہاڑیوں سے مزین علاقہ ہے۔ یہ علاقہ پہلے پورا کا پورا پہاڑیوں سے ڈھکا ہوا تھا۔اس زمانے میں اس کے بہت سے حصوں کو کاٹ کر راستے بنائے گئے اور یہ راستہ واقعی خوبصورت ہے ،آنکھوں کو مسحور کردینے والا۔ جب آپ طائف کی طرف سفر کرتے ہیں تو یہ سارے مناظر آپ کے تخیل کی آنکھوں میں چلنے لگتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دیکھا کہ مکہ میں مظالم اپنے انتہا کو پہنچ چکے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے باہر کی طرف نظر دوڑائی۔ مکہ کے مشرکین برسوں سے شرک اور بت پرستی میں مبتلا تھے اور پیغام حق کو قبول کرنے کے لئے راضی نہیں تھے۔ ایسے میں آپ ؐ کی نظر انتخاب طائف پہ پڑی۔ طائف مکہ سے مشرق کی جانب ایک علاقہ ہے۔ مکہ کے سرداروں نے یہاں کوٹھیاں بنا رکھی تھیں ، قبیلہ ثقیف یہاں آباد تھا۔
By Haadiya e-Magazineطائف مکہ سے تقریباً چالیس میل کے فاصلے پر خوب صورت وادیوں ، زرخیز باغات اور ہیبت ناک پہاڑیوں سے مزین علاقہ ہے۔ یہ علاقہ پہلے پورا کا پورا پہاڑیوں سے ڈھکا ہوا تھا۔اس زمانے میں اس کے بہت سے حصوں کو کاٹ کر راستے بنائے گئے اور یہ راستہ واقعی خوبصورت ہے ،آنکھوں کو مسحور کردینے والا۔ جب آپ طائف کی طرف سفر کرتے ہیں تو یہ سارے مناظر آپ کے تخیل کی آنکھوں میں چلنے لگتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دیکھا کہ مکہ میں مظالم اپنے انتہا کو پہنچ چکے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے باہر کی طرف نظر دوڑائی۔ مکہ کے مشرکین برسوں سے شرک اور بت پرستی میں مبتلا تھے اور پیغام حق کو قبول کرنے کے لئے راضی نہیں تھے۔ ایسے میں آپ ؐ کی نظر انتخاب طائف پہ پڑی۔ طائف مکہ سے مشرق کی جانب ایک علاقہ ہے۔ مکہ کے سرداروں نے یہاں کوٹھیاں بنا رکھی تھیں ، قبیلہ ثقیف یہاں آباد تھا۔