ویکلی ہائی لائٹس کا اس ہفتے کا پروگرام معمول سے ہٹ کر ہے کیوں کہ چھٹیوں کا موسم ہے اور کرسمس اور نیو ایئر کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ اسی لیے اس بار ہم آپ کے لیے لائے ہیں 'ہالی ڈیز اسپیشل پوڈ کاسٹ'۔ جس میں آپ سنیں گے چھٹیاں منانے کے لیے بہترین جگہیں کون سی ہیں؟ پاکستان میں گھومنے پھرنے کے لیے اس وقت کہاں کہاں جایا جا سکتا ہے؟ ہالی ڈیز کے لیے ترکی جانا کیسا ہو گا؟ اور بتائیں گے کراچی کی ایسی بیکری کے بارے میں جہاں کرسمس کے موقع پر لوگ خود کیک تیار کر کے لاتے ہیں۔
اگر آپ نے ابھی تک کہیں جانے کا پلان نہیں کیا تو ہماری 'ٹریول پاکستان' سیریز آپ کی مدد کر سکتی ہے: https://bit.ly/3mvSmhP