کتھے خجانے - اردو

ایک میں دو


Listen Later

مصنف: مایا بسنیربرائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو: اسماء خاتون
مدیر: اسماء خاتون

یہ کہانی دو بچوں کی ہے جو میلے میں جاتے ہیں جہاں وہ ایک کھانے کے دو حصے کرکے کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں۔

اس کہانی کے ذریعے طلباء میں ریاضی کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔مثلاً کسر اور تقسیم وغیرہ کے تصورات کی تفہیم ۔کہانی کو حقیقی دنیا کی تعلیم سے جوڑ کر مسائل کا حل تلاش کرنا جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ آپس میں اتحاد و اتفاق کی صلاحیت کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔عدل و انصاف کی خصوصیات کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں اور تحریری مہارتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

  1. کہانی کا عنوان "ایک میں دو" طلباء کو بتائیں اور ان سے پوچھیں کہ انہیں کیا لگتا ہے کہ کہانی میں کیا ہو سکتا ہے۔ اس بات پر بات کریں کہ "ایک میں دو" کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔
  2. طلباء کو کہانی اپنے الفاظ میں سنانے کو کہیں۔
  3.  طلباء کو حقیقی زندگی سے جڑے سوالات جو ریاضی پر مبنی ہوں دیں اور ان کا حل تلاش کرنے کو کہیں۔
  4. طلباء کو کردار تفویض کریں (جیسے مرکزی کردار اور دوسرے اہم کردار) اور کہانی کے مناظر کو ادا کریں۔ اس سے طلباء کہانی کے واقعات اور جذبات کوبہتر طور پر سمجھتے ہیں۔
  5. کہانی سے کچھ مشکل یا نئے الفاظ متعارف کرائیں جیسے "مشکل"، "منصوبہ"، حیرت انگیز"، وغیرہ۔ ان کے معنی بتائیں اور جملوں میں استعمال کریں۔ آپ الفاظ کا چارٹ بھی بنا سکتے ہیں۔
  6. میلے کے متعلق طلباء کی جانکاری حاصل کریں۔

مناسب درجہ: Higher Primary
موضوع: دوست اور دوستی,ریاضی,زندگی کی مہارتیں
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change