کتھے خجانے - اردو

ایک پرانی کہانی


Listen Later

مصنف:قرۃ العین حیدر

کہانی گو:خلیل احمد

مدیر:حمیرہ تحسین

یہ کہانی ایک بڑے ریچھ کی ہے جو شمال کی طرف سفید بادلوں کے پہاڑ کے ایک بڑے غار میں رہتا تھا۔ ریچھ دن بھر سوتا اور رات کو ستاروں کے ساتھ شرارتیں کرتا۔ اس کی حرکتوں سےپریشان ستاروں نے کیا کیااس کہانی میں بتایا گیا ہے۔

اس کہانی کے ذریعے طلباء کو یہ سکھایا جا سکتا ہے کہ شرارتیں اور بدتمیزیاں آخرکار مشکلات پیدا کرتی ہیں اور دوسروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے سے باز آنا چاہئے۔ اس کہانی کے ذریعے بچوں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ہر مسئلے کا حل حکمت اور دانشمندی سے نکالا جا سکتا ہے۔طلباء کو مسائل کا حل نکالنے جیسی خصوصیات کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔تخلیقی صلاحیتوںکو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
 کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

  1. طلباء سے کہا جائے کہ وہ ریچھ اور ستاروں کی شرارتوں کی تصویر بنائیں۔
  2. طلباء سے کہا جائے کہ وہ اپنی زندگی میں پیش آنے والے کسی مسئلے کاذکر کریں جسے انہوں نے حکمت سے حل کیا ہو۔
  3. کہانی کے مختلف کردار بچوں میں تقسیم کریں اور انہیں ایک چھوٹا سا ڈراما پیش کرنے کے لئے کہیں۔
  4. رات میں طلباء کو آسمان پر مختلف ستارے اور ان کی تشکیل کا جائزہ لینے کو کہیں اور اپنے تجربے کو بیان کرنے کو کہیں۔
  5. طلباء سے ان کی زندگی میں پیش آنے والی شرارتوں کے بارے میں بات کریں اور ان کے نتائج پر غور کرنے کو کہیں۔
  6. طلباء سے بات کریں کہ کیسے حکمت اور دانشمندی سے ہر مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

مناسب درجہ: ہائر پرائمری
موضوع: جانور,ذخیرۂ الفاظ,زندگی کی مہارتیں
ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
سرگرمی صفحہ
...more
View all episodesView all episodes
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردوBy Kathe Khajane Team, IT for Change