خطبات

خطبات

By Rahimia Institute of Quranic SciencesReligion & SpiritualityEducationIslam
Download on the App Store

خطبات episodes

  • قومِ ثمود کے فاسد کردار اور صالح علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں قابض مُسرِف نظام کے جائزہ کی دعوت | 2024-12-06
    قومِ ثمود کے فاسد کردار اور صالح علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں
    قابض مُسرِف نظام کے جائزہ کی دعوت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 3؍ جمادی الاخرٰی 1446ھ / 6؍ دسمبر 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
    ”فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَأَطِيعُونِ، وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ، الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ۔ (-26 الشُعَراء: 150 تا 152) ترجمہ: ”پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔ اور ان حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو، جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز خطاب
    1:28 قرآن حکیم کا انبیا علیہم السلام کے واقعات کے ذریعے معاشرتی تجزیے کا اسلوب
    2:59 انسانیت اور اقوام کے درمیان تاریخی تسلسل اور تجربات و مشاہدات کا سلسلہ
    8:36  کامیاب نظریات‘ قابل اتباع ہوتے ہیں، ناکام لوگ اور ان کے نظریات قابلِ اتباع نہیں
     12:04 قرآن نے عربوں کی سبق آموزی کے لیے قومِ عاد و ثمود کی تاریخِ عبرت بیان کی ہے
    17:41 قومِ ثمود کی صنعت، زراعت اور تجارت کی ترقی اور ان کے نظام میں محنت کشوں کا استحصال
    22:20 اعمالِ خیر‘ نورانی شکل میں اور دجل و فریب کا شر‘ ملاء سافل میں محفوظ رہتا ہے
    27:50 مسرف (حد سے تجاوز کرنے والا) کا معنی و مفہوم اور اس کے کردار کا تجزیہ
    44:35 حضرت صالح علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور اس کے چند اہم نکات
    53:01 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں ریاستیں کب اور کیوں ناکام ہوجاتی ہیں؟
    57:07 ریاستوں پر مسلط طبقے اور اسے گِدھ کی طرح نوچنے والے طبقوں کا قبیح کردار
    57:56 ریاست پر ظالم قابض طبقوں کی اپنی عیاشیوں کے لیے محنت کشوں پر ٹیکسوں کی بھرمار
    1:01:35 قوم کا حضرت صالح علیہ السلام سے اونٹنی کی شکل میں معجزے کا مطالبہ
    1:04:21 قومِ صالح کے مطالبے کے تناظر میں قانونِ تخلیق پر امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشادات
    1:07:27 مادہ‘ قانونِ قدرت کے تحت کوئی وجود اختیار کرتا ہے اور مصائب حیوانات کی شکل
    1:15:04 مسرفین،مترفین اور ظالم لیڈروں کی اطاعت کرنے سے ممانعت
    1:19:33 قومِ ثمود کے سرداروں کی حضرت صالح علیہ السلام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی
    1:28:36 اونٹنی کے قتل کے بعد شر کا پھیلاؤ اور قومِ ثمود پر عبرت ناک عذابِ الٰہی
    1:32:00 برصغیر میں اِسراف کے سامراجی نظام کا شر اور فرنگیوں کی استعماریت
    1:32:53 سامراجی اور استعماری نظام کا عالمی شر کہ، مشرق و مغرب اس کی زد میں ہے
    1:41:05  جھوٹا پراپیگنڈہ بہر صورت غلط ہے، خواہ وہ اپوزیشن کرے یا ریاست
    1:42:00 سرمایہ دارانہ جمہوریت اور کثیر الجماعتی نظام کی ناکامی اور وَن پارٹی سسٹم

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 47 min
  • اجتماعی تربیت میں شعائرِ عبادات کا کردار اور موجودہ رسمیت کا جائزہ | 2024-10-18
    اجتماعی تربیت میں شعائرِ عبادات کا کردار اور موجودہ رسمیت کا جائزہ
    خُطبۂ جمعۃ المبارک: ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن مدظله
    بتاریخ: 14؍ ربیع الثانی 1446ھ / 18؍ اکتوبر 2024ء
    بمقام: جامع مسجد عثمانیہ، ریل بازار، جھنگ صدر
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔*
    دینِ اسلام میں دین دنیا کی تقسیم کا کوئی تصور موجود نہیں!
    عبادات (نماز) کے مطلوبہ اجتماعی اثرات و نتائج اور آج ہماری صورتِ حال
    دینی مراکز و مساجد‘ سماجی کردار سے کوسوں دور!
    معاشرتی کردار سے عاری مذہبی طبقہ اور رسمی اعمال
    غلبۂ دین کا تصور اور اصلاحی طریقۂ کار (انفرادی اصلاح) کی عدمِ افادیت
    سماجی تبدیلی کی تعلیم و تربیت کے لیے عبادات اور مساجد کا کردار اور آج ہماری حالتِ زار
    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنکس پر کلک کیجیے 👇
    یوٹیوب
    فیس بُک
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*
    53 min
  • فرعون اور قَیصَرو کِسْریٰ کے نظاموں کے عصری نمونے اور موسوی و محمدی اُسْوَہ کا فکرو عمل اور جدوجہد | 2024-11-15
    فرعون اور قَیصَرو کِسْریٰ کے نظاموں کے عصری نمونے اور موسوی و محمدی اُسْوَہ کا فکرو عمل اور جدوجہد
    خُطبۂ جمعۃ المبارک حضرت مولانا مفتی عبد المتین نعمانی
    *بتاریخ:* 12؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 15؍ نومبر 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، پشاور کیمپس
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*
    50 min
  • قومِ مدین کے کردار اور شعیب علیہ السلام کی تعلیمات کے تناظر میں معاشی نا انصافی اور سیاسی و سماجی بد اَمنی کے ملکی نظام کے بارے میں فکر وشعور کی دعوت | 2024-11-29
    قومِ مدین کے کردار اور شعیب علیہ السلام کی تعلیمات کے تناظر میں

    *معاشی نا انصافی اور سیاسی و سماجی بد اَمنی کے ملکی نظام کے بارے میں فکر وشعور کی دعوت*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک*

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 26؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 29؍ نومبر 2024ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*

    *آیاتِ قرآنی:*

    وَاِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا، قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ، قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا، ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ۔ وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَتَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِهِ وَتَبْغُونَهَا عِوَجًا وَاذْكُرُوا إِذْ كُنْتُمْ قَلِيلًا فَكَثَّرَكُمْ وَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ۔ (7- الاعراف: 85-86)

    ترجمہ: ”اور مَدیَن کی طرف اس کے بھائی شعیب کو بھیجا، فرمایا: اے میری قوم ! اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیل پہنچ چکی ہے، سو ناپ اور تول کو پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو۔ اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت کرو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان دار ہو۔ ترجمہ: ”اور سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھا کرو کہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دو، اور اللہ کی راہ سے روکو، اور اس میں ٹیڑھا پن تلاش کرو، اور اس حالت کو یاد کرو جب کہ تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تمہیں زیادہ کر دیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا انجام کیا ہوا ہے“۔

    *حدیثِ نبوی ﷺ:*

    عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ بِالطُّرُقَاتِ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَنَا بُدٌّ مِنْ مَجَالِسِنَا نَتَحَدَّثُ فِيهَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَبَيْتُمْ إِلَّا الْمَجْلِسَ فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ "، قَالُوا: وَمَا حَقُّهُ؟، قَالَ: " غَضُّ الْبَصَرِ، وَكَفُّ الْأَذَى، وَرَدُّ السَّلَامِ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ ". (صحیح بخاری، حدیث: 5648)

    ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نے فرمایا: "راستوں میں بیٹھنے سے اجتنا ب کرو۔"صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے کہا: اے اللہ کے رسول!!ہمارے لیے (را ستے کی) مجلسوں کے بغیر جن میں (بیٹھ کر) ہم باتیں کرتے ہیں، کوئی چارہ نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجا لس کے بغیر نہیں رہ ہو سکتے تو را ستے کا حق ادا کرو۔"لوگوں نے کہا: اس کا حق کیا ہے؟آپ نے فرمایا: "نگاہ نیچی رکھنا تکلیف دہ چیزوں کو (را ستے سے) ہٹانا، سلام کا جواب دینا، اچھا ئی کی تلقین کرنا اور بر ائی سے روکنا۔"

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ انبیا علیہم السلام کی اجتماعی سماجی و سیاسی جدوجہد کا پسِ منظر

    ✔️ گزشتہ خطبہ جمعتہ المبارک کی گفتگو سے ربط کے لیے تمہیدی گفتگو

    ✔️ مدین میں حضرت شعیب علیہ السلام کی اپنی قوم کے حق میں جدوجہد

    ✔️ قومیں دُنیا میں کیسے وجود میں آتی ہیں، اس کا جغرافیہ اور بنیادی عوامل

    ✔️ انبیا علیہم السلام کس طبقے کے خلاف اور کس طبقے کے حق میں اپنی جدوجہد کرتے ہیں

    ✔️ حضرت شعیب علیہم السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور اس کے بنیادی نکات

    ✔️ ریاست کو چلانے والے طبقوں کے اختیارات کے استعمال کی حدود و قیود

    ✔️ سورتِ اعراف کا بنیادی موضوع اور اس میں پیش کیے گئے مضامین کے بنیادی نکات

    ✔️ قومِ شعیب کی معاشی سرگرمیوں، تجارتی نوعیتوں اور کاروباری دائرے کا تذکرہ

    ✔️ قومِ شعیب کی معاشی سرگرمیوں میں بنیادی معاشی خرابی؛ ناپ تول میں کمی

    ✔️ ناپ تول کے حوالے سے ’’بالقسط‘‘ کے تناظر میں قرآن حکیم کی بنیادی رہنمائی

    ✔️ سوسائٹی میں وسائل کی تقسیم میں عدل اور محنت کشوں کی محنت کی قدر و اہمیت

    ✔️ قومِ شعیب کو معاشیات میں عدل کے بعد سیاسی بد اَمنی کی سخت ممانعت

    ✔️ ذرائع رسل و آمد و رفت (راستوں،سڑکوں) کو بند کرنے کی ممانعت

    ✔️ قوم شعیب کے حکمرانوں کا حربہ کہ وہ لوگوں کو حضرت شعیبؑ سے ملنے سے روکتے تھے

    ✔️ قومِ شعیب کے حکمرانوں کا اپنی قوم کے راستوں کو بند کرنے کے مختلف طریقے

    ✔️ قُطّاعُ الطّریق (راستہ روکنے والے) کی تشریح، معنی و مفہوم اور عصرِ حاضر پر اس کا اِطلاق

    ✔️ قرآن و حدیث میں وارِد تمثیل سے ہر عہد کے واقعات میں رہنمائی لینے کا اصول

    ✔️ قوانین کے اطلاق میں عوج (ٹیڑھے پن) کا مظاہرہ اور اس کا ظالمانہ استعمال

    ✔️ حدیثِ نبویؐ میں راستے کے پانچ حقوق ادا کرنے کا حکم اور پانچ حقوق کی تفصیلات

    ✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی اور برٹش شہنشاہیت کے دو سو سالہ عہد میں گولی لاٹھی کی سرکار کے بدترین مظاہرے

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/

    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    1 hr 27 min
  • قصۂ نوح علیہ السلام کے تناظر میں انبیا علیہم السلام کی جامع دعوتِ دین اور محنت کشوں کی توہین پر مبنی سرکش مقتدرہ کے ردِعمل اور اس کے نتائج کا جائزہ | 2024-11-22
    قصۂ نوح علیہ السلام کے تناظر میں انبیا علیہم السلام کی جامع دعوتِ دین اور محنت کشوں کی توہین پر مبنی سرکش مقتدرہ کے ردِعمل اور اس کے نتائج کا جائزہ
    خُطبۂ جمعۃ المبارک حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 19؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 22؍ نومبر 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی: وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌo أَنْ لَا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ o فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا نَرَاكَ إِلَّا بَشَرًا مِثْلَنَا وَمَا نَرَاكَ اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِينَ هُمْ أَرَاذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْيِ وَمَا نَرَى لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَاذِبِينَ o (-11 هود: 25 تا 27)
    ترجمہ: ”اور ہم نے نوح (علیه السلام) کو اس کی قوم کی طرف بھیجا، بے شک میں تمہیں صاف ڈرانے والا ہوں،  کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو! بے شک میں تم پر دردناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ پھر اس کی قوم کے جو کافر سردار تھے، وہ بولے: ہمیں تو تم ہم جیسے ہی ایک آدمی نظر آتے ہو، اور ہمیں تو تمہارے پیرو وہی نظر آتے ہیں جو ہم میں سے رذیل ہیں، وہ بھی سرسری نظر سے، اور ہم تم میں اپنے سے کوئی فضیلت بھی نہیں پاتے، بلکہ تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔👇
    0:00 آغاز 
    1:54 انبیا علیہم السلام‘ انسانی اجتماعیت کو درست خطوط پر استوار اور قائم رکھنے کے لیے آتے ہیں
    5:05 گزشتہ جمعتہ المبارک کے خطبے پر طائرانہ نظر اور آج کے خطبے کے ساتھ ربط
    8:41 انبیا علیہم السلام کی ارتفاقات اور اقترابات کے حوالے سے درجہ بدرجہ جدوجہد
    9:58 مادی ماحول، غذاؤں اور خوراک کے‘ طبیعتوں پر اثرات و نتائج
    14:08 حضرت نوح علیہم السلام کی اِرتفاقات اور اِقترابات کے حوالے سے محنت کے اثرات و نتائج
    16:56 ماحول کی خرابی کے باعث‘ انسانی طبائع کے حیوانی اور مَلَکیّت کے تقاضوں میں عدمِ توازن
    20:56 ظالم با اختیار طبقوں کے اَعمال کے انسانیت کے خلاف جرائم کی ہولناک سزا
    25:14 حضرت ادریس علیہ السلام کے دور کے فنون سے وابستہ طبقوں کے لیے حضرت نوح علیہ السلام کا کردار
    28:02 قرآنی اصطلاح ’’الْمَلَأ‘‘ (سردار) کا معنی و مفہوم اور اس کے کردار کے اثرات و نتائج
    34:04 قومِ نوح کا حضرت نوح علیہ السلام پر اعتراض اور ان کا مذاق و استہزا اُڑانے کی کوشش
    35:37 بے اعتدال حیوانیت کے حامل طبقوں کے دل و دماغ کی حالت و کیفیت اور رویے
    37:39 قرآنی اصطلاح ’’أَرَاذِل‘‘ کا لغوی و اصطلاحی معنی و مفہوم اور اس کی مختصر تشریح
    41:43 ظالم سرداروں کی قوم نوح کے عام عوام اور نچلے طبقوں کے بارے میں حقیرانہ رائے
    44:41 معاشرے کے ظالم طبقے کا اپنے مفادات پر مبنی اپنی رائے کو منوانے کے لیے اصرار کا رویہ
    47:37 معاشرے میں کاسب (مزدور) طبقوں کی معاشرتی ترقی میں ضرورت و اہمیت
    50:54  پاکستان کے سرمایہ دارانہ نظام میں عوام دشمن طبقوں کے کردار کا تحلیل و تجزیہ
    52:50 حضرت نوح علیہ السلام کی اپنی قوم کے ظالمانہ کردار اور جرائم پیشہ طبقوں کو تنبیہ
    58:17 قوموں پر عذابوں کی شکلوں کے حوالے سے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا نقطۂ نظر
    1:02:04 قوم نوح پر عذابِ الٰہی کا وقت اور حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی تیار کرنے کا حکم
    1:04:02 قومِ نوح پر عذاب الٰہی کے وقت‘ ارتفاقات کی ترقی کے حامل طبقوں کو محفوظ کرلیا گیا
     1:05:56 معاشرتی و سماجی ترقی میں محنت کش طبقوں کی ضرورت و اہمیت اور ترقیاتی کردار
     بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
     https://www.rahimia.org/ 
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ 
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute 
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 33 min
  • قومی نظام کی تشکیلِ نو کے لیے زمینی حقائق کے فہم اور غیر طبقاتی کردار کی شعوری اہمیت؛ تاریخی تناظر میں دعوتِ فکر | 2024-11-15
    قومی نظام کی تشکیلِ نو کے لیے زمینی حقائق کے فہم اور غیر طبقاتی کردار کی شعوری اہمیت؛
    تاریخی تناظر میں دعوتِ فکر

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 12؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 15؍ نومبر 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، پشاور کیمپس 

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی: 
    وَإِذْ قَالَ مُوسٰى لِقَوْمِهِ يَاقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللّٰهِ إِلَيْكُمْ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوبَهُمْ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ۔ (-61 الصف: 5)
    ترجمہ: ”اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ: اے میری قوم ! مجھے کیوں ستاتے ہو؟ حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمھاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔ پس جب وہ پھر گئے تو اللہ نے ان کے دل پھیر دیئے۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا“۔
     
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ دینِ اسلام کی خصوصیت کہ وہ انسانوں میں کا میابی کی صلاحیت پیدا کرتا ہے
    ✔️ فرد کی ترقی‘ قوم کی ترقی کے ساتھ اور قوم کی ترقی‘ بین الاقوامی ترقی سے جڑی ہوئی ہے
    ✔️ انبیا علیہم السلام ہمیشہ قومی اجتماعیت کو مضبوط کرنے آتے ہیں اور انھیں ترقی کے راستے پر ڈالتے ہیں 
    ✔️ قرآن حکیم کے عربی میں نزول کی اجتماعی اور قومی حکمت
    ✔️ قوموں کی ترقی اور عروج ان کے خودمختار فیصلوں کی مرہونِ منت ہوتی ہے 
    ✔️ قرآن حکیم میں قصص کو سماجی ارتقاء کی حکمت کے اُصول پر سمجھنے کی ضرورت واہمیت
    ✔️ بنی اسرائیل کے قومی ارتقاء کے تقاضے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کردار
    ✔️ قوموں کے مزاجوں میں اس دھرتی کی مٹی، پانی اور اَناجوں کے اثرات 
    ✔️ قریشِ مکہ کے لیے بنی اسرائیل کی تاریخ میں عبرت آموز اَسباق اور حکمتیں
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور مختصر تفسیری خلاصہ 
    ✔️ قوم سازی میں معاشی سرگرمیوں کی اہمیت، غربت اور خوش حالی کے اجتماعی اثرات و نتائج 
    ✔️ بر صغیر پاک و ہند میں علمائے حق کی سیاسی حکمتِ عملی؛ اسلام کی اجتماعی تعبیر کی نمائندہ
    ✔️ علم الارتفاقات اور اقترابات کی ترقی و ترویج میں انبیاء علیہم السلام کا کردار 
    ✔️ معاشروں کی اجتماعی تاریخ کو درست طور پر سمجھانے میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا کردار
    ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے علوم و اَفکار کے فروغ میں حضرت سندھیؒ کا کردار
    ✔️ ترکی میں سقوطِ خلافتِ عثمانیہ کا حقیقی تاریخی پسِ منظر اور اس کے عوامل
    ✔️ مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی کتاب ’’التّمہید لتعریف أئمّۃ التّجدید‘‘ کا مطالعاتی اور تصنیفی پسِ منظر
    ✔️ بر صغیر کے مادی وسائل، سماجی ترقی اور جغرافیے کو قومی فکر سے دیکھنے کی ضرورت 
    ✔️ برصغیر پاک و ہند کے پانی کے دریاؤں اور زبانوں کے رُوٹس اور ماخذات
    ✔️ خلافتِ راشدہ کا اسلام کے بین الاقوامی انقلاب کے لیے کردار
    ✔️ اسلامی انقلاب کے قومی و بین الاقوامی کردار واَدوار کو سمجھنے میں ’’إزالۃ الخفاء‘‘ کی اہمیت 
    ✔️ پاکستانی سر زمین کے زمینی حقائق اور یہاں کے مسائل کے حل کا حقیقی راستہ
    ✔️ صوبائی عصبیتیں‘ نظام اور سامراج کی سیاست ہے، غریب عوام سب یکساں ہیں 
    ✔️ غیر ملکی طاقتوں اور قوتوں کی پراکسی کے بجائے قومی کردار اپنانے کی ضرورت 
    ✔️ تفسیر، حدیث اور تاریخ میں مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا دَرک اور رُوحِ عصر
    ✔️ برصغیر کی حق

    1 hr 31 min
  • اسلام کے نظامِ فکر میں "الحکمة" کی اہمیت اور جزوی مصلحت سے موازنہ، قومی تناظر میں دعوتِ فکر | 2024-11-08
    اسلام کے نظامِ فکر میں "الحکمة" کی اہمیت اور جزوی مصلحت سے موازنہ، قومی تناظر میں دعوتِ فکر
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 5؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 8؍ نومبر 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
    آیتِ قرآنی: 
    وَأَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا۔  (النّساء:113)
    ترجمہ: ”اور اللہ نے تجھ پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تجھے وہ باتیں سکھائی ہیں جو تو نہ جانتا تھا اور اللہ کا تجھ پر بہت بڑا فضل ہے“۔ 
    حدیثِ نبوی ﷺ: 
    ”لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ، رَجُلٍ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٍ آتَاهُ اللَّهُ حِكْمَةً فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا“۔ (صحیح بخاری، حدیث 7141)
     ترجمہ ” حسد (رشک) کرنا صرف دو ہی آدمیوں کے ساتھ جائز ہو سکتا ہے: ایک تو اس شخص کے ساتھ جسے اللہ نے مال دیا اور اسے حق اور مناسب جگہوں میں خرچ کرنے کی توفیق دی۔ دوسرے اس شخص کے ساتھ جسے اللہ تعالیٰ نے حکمت (عقل علم قرآن و حدیث اور معاملہ فہمی) دی اور وہ اپنی حکمت کے مطابق حق فیصلے کرتا ہے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے۔ “ 
    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 
    ✔️ قرآن حکیم کی جامعیت اوریقینی علم وعمل کی بنیاد پر مزاج اور طبیعت کی تربیت 
    ✔️ انسانی معاشرے کی ترقی کے لیے آئین و دستور اور اس پر عمل درآمد کے نظام کی ضرورت 
    ✔️ آئین ودستور پر نظام قائم کرنے میں حکمت عملی کی ضرورت واہمیت
    ✔️  "انزلنا الکتب و الحکمة" میں آئین و دستور اور حکمت عملی  کا ذکر 
    ✔️ منافق اور یہودی کے ایک واقعہ کے تناظر میں کتاب اور حکمت کی اصولی رہنمائی 
    ✔️  الحکمة کا معنی و مفہوم (معرفة الاشیاء کما ھی) معاملات میں درست حقائق تک پہنچنا اور فیصلے کرنا
    ✔️ قومی معاملات میں ہر سطح اور دائرہ کے مطابق بلا امتیاز عقیدہ و نسل کے درست فیصلے کرنا
    ✔️ انبیاء علیہم السلام کتاب کی طرح قوم کو حکمت بھی سکھاتے ہیں 
    ✔️ انبیاء کرامؑ کے حقیقی وارثوں کو علم وفکر کے ساتھ حکمت بھی منتقل ہوتی ہے۔
    ✔️ علم اسرار دین بھی دراصل حکمت کی اساس پر مدون ہوا ہے
    ✔️ احکام دین میں مصلحت اور مفسدہ کے بجائے حکمت کی بنیاد پر علت کی اہمیت ہے
    ✔️ علم اسرار دین سمجھانے کے لیے حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منہج و اسلوب
    ✔️ دین اسلام کی حکمت اور اسرار دین سمجھانے میں "حجة الله البالغة" کی اہمیت
    ✔️ ہندوستان میں برٹش استعمار کے مقابلے میں علماء حق کی حکمت کی اساس پر جدوجہد آزادی 
    ✔️ دینی احکام اور قومی ضروریات میں حکمت سے مصلحت مراد لینے کے نقصانات 
    ✔️  ہندوستان میں بعض مذہبی رہنماؤں کی مصلحت انگیزی کی وجہ سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچا
    ✔️ برٹش استعمار کی طرف سے بہادر شاہ ظفر پر قائم مقدمے میں بہادر شاہ ظفر کا حقیقی مؤقف 
    ✔️ نام نہاد جمہوریت میں برٹش استعمار سے آج تک سرمایہ داری نظام کا کردار
    ✔️ حکمت کو مصلحت قرار دینے کے نتیجے میں سرمایہ دارانہ  نظام میں اسلامی بیکنگ ڈھونڈی جارہی ہے۔
    ✔️ قومی مسائل کے حل کے لیے حکمت و شعور کی اساس پر مبنی قرآن حکیم کا پیغام!

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    1 hr 16 min
  • سماجی زوال میں مکر و فریب کی مجرمانہ سیاست کاری کا کردار اور قانونِ الٰہی، دعوتِ فکر | 2024-11-01
    سماجی زوال میں مکر و فریب کی مجرمانہ سیاست کاری کا کردار اور قانونِ الٰہی، دعوتِ فکر
    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    *بتاریخ:* 28؍ ربیع الثانی 1446ھ / یکم؍ نومبر 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*
    *آیتِ قرآنی:*
    وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَابِرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمْكُرُوا فِيهَا وَمَا يَمْكُرُونَ إِلَّا بِأَنْفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ۔ (-6 الانعام: 123)
    *ترجمہ:* ”اور اسی طرح ہر بستی میں ہم نے گناہگاروں کے سردار بنا دیے ہیں، تاکہ وہاں اپنے مکر و فریب کا جال پھیلائیں، حالانکہ وہ اپنے فریب کے جال میں آپ پھنستے ہیں، مگر وہ سمجھتے نہیں“۔
    *حدیثِ نبوی ﷺ:*
    ”‌مَنْ ‌غَشَّنَا ‌فَلَيْسَ ‌مِنَّا وَالْمَكْرُ ‌وَالخُدْعُ في النّار“۔ (معجم صغير للطبراني، حدیث: 538، نیز التدوين في أخبار قزوين للرّافعي)
    *ترجمہ:* ”جو شخص کھوٹ ملا مال دے، وہ ہم سے نہیں ہے، اور مکر اور دھوکہ جہنم میں ہوگا۔“
    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
    ✔️ انسانی معاشروں کے عروج وزوال کے اسباب؛ قرانی تعلیمات کے تناظر میں
    ✔️ نیکی اور بُرائی کے ظاہری اور باطنی تناظر کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت
    ✔️ بُرائی کے ظاہری اور باطنی دونوں دائروں کو ترک کرنے کی ضرورت
    ✔️ نفسِ ناطقہ جسم و روح اور جملہ جوارح کو اطاعت اللہ والرسول میں دینا
    ✔️ جوارح، خیال اور قوتِ واہمہ کے درمیان تعلق اور عمل و نتائج تک کا سفر
    ✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ کے احکام و مسائل، ارتفاقات و عبادات میں زمانے کا لحاظ
    ✔️ عبادات اور تعلق مع اللہ میں خیال اور توجہ کی ضرورت و اہمیت
    ✔️ رسول اللہ ﷺ کی دعوت اور مکے کے فاسد نظام کے محافظ طبقوں کا کردار
    ✔️ مکے کے فاسد نظام اور عصری سرمایہ دارانہ نظام کی کارروائیوں میں مماثلت
    ✔️ دارالندوہ کی مشاورت میں اہلِ مکہ کو شیطانی مشورے اور آں حضرت ﷺ کے خلاف منصوبہ بندی
    ✔️ اہلِ مکہ کے مجرموں کی قانون سازی اور کردار کے ظاہرو باطن میں فرق
    ✔️ مکر اور جرم کے اثرات و نتائج؛ زمانے اور جغرافیے کے دائرے سے ما وراء ہوتے ہیں
    ✔️ حضرت سفیان ثوریؒ کے نزدیک مکاری اور خالص عمل کے درمیان جوہری فرق
    ✔️ انسانیتِ عامہ کی ناموسِ کلیہ (بنیادی انسانی اقدار) اور شرائع کے درمیان اہم تعلق
    ✔️ اَخلاقِ اربعہ کے عملی اظہارات اور مظاہر‘ زمانے کے تقاضوں کے مطابق نمودار ہوتے ہیں
    ✔️ مفاد پر ست طبقوں کا مکر وفریب اور آئین و قانون کے نام پر فراڈ
    ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ہاں حروفِ تہجی کے معانی و مفاہیم کا خلاصہ
    ✔️ درست کام کرنے والے اور مکرو فریب کرنے والے فرد کی نفسیات کا محاکمہ
    ✔️ مکروفریب کے حامل طبقات کے مقابلے میں تدبیرِ الٰہی کا قانون
    ✔️ کسی کی تباہی اور تکلیف پہنچانے کا قانون دراصل قانون ساز طبقے کے گلے کا طوق
    ✔️ مکروفریب کا پردہ چاک کرنے والے علمائے ربانیین کا بے لاگ کردار
    ✔️ ہر دور میں مکروفریب کے پردے چاک کروانے والے موجود رہیں گے!

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    1 hr 16 min
  • معاشروں کی زوال پذیری میں مفاد پرست اشرافیہ کا ہلاکت خیز کردار؛ اثرات و نتائج پر دعوتِ فکر | 2024-10-25
    معاشروں کی زوال پذیری میں
    *مفاد پرست اشرافیہ کا ہلاکت خیز کردار؛ اثرات و نتائج پر دعوتِ فکر*
    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 21؍ ربیع الثانی 1446ھ / 25؍ اکتوبر 2024
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*

    *آیاتِ قرآنی:*
    مَنِ اهْتَدٰى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرٰى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا، وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ نُهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيرًا۔ (-17 الاسراء: 16-15)
    *ترجمہ:* ”جو سیدھے راستے پر چلا تو اپنے ہی لیے چلا، اور جو بھٹک گیا تو بھٹکنے کا نقصان بھی وہی اُٹھائے گا، اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور ہم سزا نہیں دیتے جب تک کسی رسول کو نہیں بھیج لیتے۔ اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے دولت مندوں کو کوئی حکم دیتے ہیں، پھر وہ وہاں نافرمانی کرتے ہیں تب ان پر حجت تمام ہو جاتی ہے اور ہم اسے برباد کر دیتے ہیں“۔

    *حدیثِ نبوی ﷺ:*
    سُئِل النّبيُّ ﷺ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ ! أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ، قَالَ ﷺ: ”نَعَمْ ! إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 3346)
    *ترجمہ:* نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا: کیا ہم اس کے باوجود ہلاک اور تباہ و برباد ہو جائیں گے جبکہ ہم میں نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ: ”ہاں ! جب فسق و فجور بڑھ جائے گا (تو یقیناً بربادی ہو گی)“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
    ✔️ قران حکیم؛ رہنمائی کی ایک جامع کتاب، جس کے ضابطے ہر عہد اور ہر خطے کے لیے ہیں
    ✔️ کسی بھی معاملے میں مثبت اور منفی پہلو کا لحاظ رکھنا ضروری ہے
    ✔️ دنیا میں انسانی نفس‘ اللہ تعالیٰ کی ایک حیرت انگیز تخلیق ہے
    ✔️ انسان دنیا میں جو اعمال کرتا ہے، جنت انھیں اَخلاق اور اَعمال کے نتائج ہیں
    ✔️ مجرم معاشروں کا وطیرہ؛ اپنے جرم کے بدلے پیسے یا دوسرا کوئی فرد دے دیا جاتا ہے
    ✔️ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ کا ضابطۂ عدل کہ کوئی کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گا
    ✔️ قیامت والے اللہ تعالیٰ کی شانِ منصفی اوربندوں پر ذاتِ الٰہی کا خوف
    ✔️ مترف کا قرآنی معنی و مفہوم، اس کا کردار اور اس کے نتائج و اثرات
    ✔️ بِر و اِثم کے ابدی قوانین ہر زمانے اور ہر علاقے کے لیے ہمیشہ ایک رہے ہیں
    ✔️ ’’فاسق‘‘ کا معنی و مفہوم، اس کا کردار اور اس کے اثرات و نتائج
    ✔️ ’’فسق‘‘ کے عملی اثرات کا وسیع دائرہ اور اس کے اثرات و نتائج
    ✔️ ’’مترف‘‘ کے معنی و مفہوم کے تناظر میں اس کا وسیع تر کرداری دائرہ
    ✔️ ’’راعی‘‘ کا معنی و مفہوم، اس کی ذمہ داریاں، رعیت اور اس کا دائرۂ کار
    ✔️ سیاسی لیڈروں، حکمرانوں (راعی) کا مفاد پرستانہ کردار اور اس کے بھیانک نتائج
    ✔️ معاشروں پر اجتماعی تباہی و بربادی کب اور کیوں آتی ہے؟اسباب و محرکات
    ✔️ آئین کی نوعیت، اس کی اہمیت اور ترقی یافتہ اقوام کے آئین اور اجتماعی قومی رویہ
    ✔️ ہمارے آئین کا باب، جس میں صرف نصیحتوں کا اندراج اور سفارشات لکھی جاتی ہیں
    ✔️ 26 ویں آئینی ترمیم، اس کا فسق اور اس کے اثرات و نتائج
    بروقت مطلع ہونے کے لئے

    1 hr 9 min
  • سیمینار | قومی شعوری تربیت کی اساس پر پُرامن عادلانہ سماج کی تشکیل اور نوآبادیاتی دور کا نظامِ تعلیم
    قومی شعوری تربیت کی اساس پر پُرامن عادلانہ سماج کی تشکیل اور 
    *نوآبادیاتی دور کا نظامِ تعلیم*

    *خطاب*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *برموقع سیمینار:* 
    *بتاریخ:* 30؍ صفر المظفّر 1446  / 5؍ ستمبر 2024ء 
    *بمقام:* فاسٹ یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس

    *۔ ۔ ۔ ۔ خطاب کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ تعلیم کا بنیادی مقصد اور تعلیمی اداروں کی خصوصیت 
    ✔️ قوم و ریاست کی ترقی کے لیے اہلِ علم کا قرآن کی نظر میں مطلوبہ کردار 
    ✔️ متضاد نظام ہائے تعلیم کے نتائج بصورت سوسائٹی میں فکری انتشار، سیاسی عدمِ استحکام اور غیر مطمئن معاشی نظام 
    ✔️ نبی اکرم ﷺ کی صفتِ معلم کی روشنی میں اَربابِ اہلِ علم کی ذمہ داریاں
    ✔️ قومی شناخت کے تضادات کا خاتمہ اور قومیت کی پہچان کی تعلیم و تربیت 
    ✔️ سماج کی درست خطوط پر تعلیم و تربیت کے قرآنی معیارات: (1) حریتِ فکر
    ✔️ (2) عدل و انصاف کی اساس پر سماجی معاہدات اور فریقین کی مساوی حیثیت کے تعین کی تعلیم
    ✔️ (3) بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب‘ احترامِ انسانیت اور شہری حقوق کی حفاظت کی تعلیم و تربیت 
    ✔️ (4)  اطمینان بخش معاشی نظام قائم کرنے کے لیے تربیت یافتہ افراد مہیا کرنا؛ تعلیمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری
    ✔️ تعلیم و تربیت ناقابل تقسیم اکائی اور برٹش شہنشاہت کے دور میں تعلیم و تربیت کے اعلیٰ اُصولوں کی پامالی
    ✔️ تعلیم و تربیت کے اعلیٰ اُصولوں کی پامالی کے لیے انگریز کا مدرسہ عالیہ کلکتہ کا مذہبی تعلیمی نظام اور لارڈ میکالے کا عصری تعلیمی نظام 
    ✔️ غلامی، بداَمنی و بد حالی اور عدل و انصاف سے عاری سوسائٹی کی اصل وجہ؛ یہی دوہرا نظامِ تعلیم 
    ✔️ ہمارے تعلیم یافتہ افراد یورپ و امریکا جانے کے لیے کیوں بے تاب ہیں؟
    ✔️ حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں کامل ایمان کے معیارات

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    47 min

About خطبات

From the publisher's feed

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان

More shows like خطبات

واحتي مع ربي by رحاب

واحتي مع ربي

21 Listeners