
Sign up to save your podcasts
Or


خطبۃ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 24؍ شعبان المعظم 1447ھ / 13؍ فروری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ (2 البقرہ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے پہلے لوگوں پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار ہو جاؤ
2۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔ (5 – المائدۃ: 90)
ترجمہ: ”اے ایمان والو شراب اور جو ا اور بت اور فال کے تیر سب شیطان کے گندے کام ہیں سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5927)
ترجمہ: نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ: ”(کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا) ابن آدم کا ہر عمل اس کا ہے سوا روزہ کے کہ یہ میرا ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا“
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ اتّباعِ سنت میں رمضان المبارک کی تیاری کا پختہ عزم و ارادہ کرنا ضروری
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کی تشریح؛ روزوں کی فرضیت کا معنی و مفہوم
✔️ کائنات کی حاکمیتِ مطلقہ اور منشائے خداوندی؛ حفظ جان و مال اور عزت
✔️ تمام شرعی قوانین اور عبادات کا مقصد ان تین حقوق کی حفاظت
✔️ کائنات کی ہر مخلوق کے نمائندہ ڈاٹس اور تاثیرات انسان میں کارفرماں
✔️ انسان کی صحت و ترقی اور حقوقِ انسانیت کی حفاظت کے قوانین کا نفاذ
✔️ ’’كُتِبَ عَلَيۡكُمُ الۡقِصَاصُ فِى الۡقَتۡلٰى‘‘ میں جان کی حفاظت اور ’’كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الصِّيَامُ‘‘ میں انسانی روح کی ترقی کے قانون کی فرضیت
✔️ انسانی روح کے تمام دائروں کی درستگی کا راستہ روزہ ہے نیز صوم کی لغوی و شرعی توضیح
✔️ ’’لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‘‘ میں روزے کے مقاصد و اہداف کا تعین؛ روح کا شدتِ خواہشات سے بچنا
✔️ روح کی پاکیزگی کے لیے رمضان المبارک کا روزہ ضروری
✔️ اصلاحِ نفس کے لیے ایامِ بیض میں روزے رکھنے کی حکمت
✔️ رمضان المبارک کا مہینہ‘ تعلق مع اللہ کا ذریعہ اور نیکیوں کا موسمِ بہار
✔️ ”كُتِبَ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ“ میں امام انسانیت سے روزوں کی فرضیت کا ذکر
✔️ نصاریٰ کی حکمِ الہی کی خلاف ورزی کا ارتکاب؛ رمضان المبارک کے تیس روزوں میں تغیر و تبدل
✔️ تیس روزوں میں تحریفات اور اضافہ کرنے کی وجوہات
✔️ روزہ صرف اور صرف ذاتِ باری تعالیٰ کے لیے ہے
✔️ روزے دار کے قلب پر حالتِ الہیہ پیدا ہوتی ہے
✔️ نورانی اعمال و کلماتِ طیبہ کے تسلسل سے خاص ملکہ و مہارت اور بصیرت پیدا ہوتی ہے
✔️ متقی انسان کو یہ بصیرت حاصل اور غلبۂ دین کے لیے کردار
✔️ استقبالِ رمضان المبارک کے لازمی امور اور بنیادی ہدایات
✔️ ہندو ممبر سندھ اسمبلی کی شراب پر پابندی کی قرارداد اور سندھ اسمبلی کی مخالفت
✔️ شراب تمام مذاہب اور عقل مندوں کے ہاں ناجائز
✔️ رمضان کا غفلت پر مبنی استقبال اور حرام کو حلال قرار دینا‘ غضبِ الہی کو دعوت
✔️ رمضان میں شیاطین کو زنجیر پہنانے کا درست مفہوم
✔️ رمضان میں انسان نما شیطانوں کا راج
✔️ رمضان المبارک‘ مواسات اور ہمدردی کا مہینہ
✔️ رمضان المبارک میں کرنے کے چار کام
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
درسِ صحیح بخاری شریف
مدرس: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 14؍ رجب المرجب 1447ھ / 4؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔👇
0:00 آغاز درس
1:30 بخاری شریف میں نظامِ نبوت کے تناظر میں انسانی اخلاق و اقدار، عمل میں لانے کی اتھارٹیز اور عملی نظام کے امور کی وضاحت؛ دینِ اسلام کا جامع تعارف
13:11 وحی الہی سے کتاب کا آغاز اور دینِ اسلام کی فلسفہ و حکمت؛ توحید پر اختتام
16:33 انسانی معاشرے میں توحید کے اثرات و نتائج؛ عدل و انصاف کا قیام
17:42 توحید کی بنیادی قدر‘ عدل و انصاف پر مشتمل بخاری شریف کا آخری باب
18:13 محشر میں وزنِ اعمال کی اساس و بنیاد
21:06 انسانی افعال، اعمال و اقوال کی پیمائش اور وزن کا معیار
25:57 آیت کے لفظ ”القسط“ کی تشریح
27:54 ”المقسط“ اور ”القاسط“ کے معنی سے ظلم و عدل کا فرق
30:17 آخری حدیث کے اسنادی پہلو نیز سلسلہ سند کی ضرورت و اہمیت
33:52 برعظیم پاک و ہند میں بخاری شریف کی سند میں شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ بنیادی کڑی
35:06 شیخ الحدیث حضرت اقدس مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری کا سلسلۂ اسنادِ صحیح بخاری
38:25 فہمِ حدیث کی بنیاد اور معروض کے مطابق ولی اللہی مشائخ واکابرین کے اطلاقی پہلو
43:15 آخری حدیث کی تشریح؛ دو کلموں کی تین خصوصیات
44:55 فیوض الحرمین کی روشنی میں ان دو کلمات کی تحقیقی بحث
46:43 رقائق کی تعریف، اقسام اور اطلاقی پہلو
51:27 رقیقہ ظلمانی ونورانی کے تناظر میں غزہ اور وینزویلا میں ظلم و زیادتی کا جائزہ
55:50 دونوں کلمات کا تعلق رقائقِ نورانی نیز ان کی جامع تشریح
1:07:01 پیغام فکر و عمل
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
منجانب رحیمیہ میڈیا
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ۔ [22 - الحج: 41]
ترجمہ: ”وہ لوگ اگر ہم انہیں دنیا میں حکومت دے دیں تو نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ دیں اور نیک کام کا حکم کریں اور برے کاموں سے روکیں اور ہر کام کا انجام تو اللہ کے ہی ہاتھ میں ہے“۔
2۔ وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَأَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدْهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا۔ [17 - الإسراء: 64]
ترجمہ: ”ان میں سے جسے تو اپنی آواز سنا کر بہکا سکتا ہے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے بھی چڑھا دے اور ان کے مال اور اولاد میں بھی شریک ہو جا اور ان سے وعدے کر اور شیطان کے وعدے بھی محض فریب ہی تو ہیں“۔
احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ إِذَا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ۔ (الجامع الصّحیح للبُخاري، حدیث: 59)
ترجمہ: ”جب (حکومت کے کاروبار) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر“۔
2۔ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي أُضْمِرَتْ مِنَ الْحَفْيَاءِ وَأَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ، وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضْمَرْ مِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ۔ (الجامع الصّحیح للبُخاري، حدیث: 420)
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان گھوڑوں کی جنھیں (جہاد کے لیے) تیار کیا گیا تھا، مقامِ حفیاء سے دوڑ کرائی، اس دوڑ کی حد "ثنیۃ الوداع" تھی اور جو گھوڑے ابھی تیار نہیں ہوئے تھے ان کی دوڑ "ثنیۃ الوداع" سے "مسجد بنی زریق" تک کرائی۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
0:00 آغاز خطاب
✔️ انسانیت اللہ کو بہت محبوب اور الہی محبت کا تقاضا
✔️ انسانیت کی کامیابی؛ علمی ترقی اور عملی مہارت کا نظام
✔️ حضورﷺ کی تربیت یافتہ جماعتِ صحابہؓ‘ صحیح علم اور درست عمل کا حسین امتزاج
✔️ اس حوالے سے خلفائے راشدینؓ کی امتیازی حیثیت نیز جماعتِ صحابہؓ‘ عروة الوثقیٰ (مضبوط کڑا)
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا مصداق‘ اصحابِ محمدﷺ، خلفائے راشدین کے ’’تمکین فی الارض‘‘ کے لیے چار اہم کام
✔️ (1) تمکین فی الارض کا پہلا تقاضا؛ انسانیت کو اللہ کے ساتھ جوڑنے کے لیے نماز کا قیام
✔️ (2) حالتِ الٰہیہ کے تقاضے سے اللہ کے کنبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مال خرچ کرنا
✔️ نماز اور زکوة کا چولی دامن کا تعلق
✔️ (3) انسانی بھلائی کے معروفات (متفقہ امور) کا حکم اور (4) منکرات (انسانیت کے وجود کے لیے اجنبی کاموں) سے روکنا
✔️ مُنکر کی مزید تشریح؛ قومیت کے غلط بیانیے اور فرسودہ تصورات کا شعوری جائزہ
✔️ نبی اکرمؐ کے اسوۂ حسنہ کی روشنی میں امر بالمعروف کی عملی شکلیں
✔️ ’’نیروز‘‘ اور ’’مہرجان‘‘ محض کھیل کود کے دن تھے
✔️ نبی اکرمؐ نے انسانیت کی بھلائی اور یادِ الہی کے لیے دو دن مقرر فرمائے
✔️ انسانی سوسائٹی کے مفید کھیل کود اور سرگرمیاں
✔️ پہلا واقعہ: حضورؐ کی نگرانی میں ’’حفیاء‘‘ سے ”ثنیۃ الوداع“ تک گھوڑوں کی ڈور کا مقابلہ
✔️ دوسرا واقعہ: حبشہ کے قبیلے بنی ارفدہ کا مسجد میں نیزوں کا کھیل
✔️ تیسرا واقعہ: صحابہ کرامؓ کا تیز اندازی کا مقابلہ اور نبی اکرمؐ کی حوصلہ افزائی
✔️ مفید سرگرمیاں اور کھیلوں کا شمار معروفات میں اور انہیں رواج دینے کا حکم
✔️ انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ کھیلوں کا تعلق مُنکرات اور انہیں روکنے کا حکم
✔️ شیاطین کا منکرات کی بنیاد پر کھیلوں کو پرموٹ (رائج) کرنا
✔️ خطبے کی دوسری مرکزی آیت کی توضیح و تشریح
✔️ ’’وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصَوْتِكَ‘‘: جہالت، انسانیت دشمنی اور ہر قسم کی منکرات کی آواز مراد
✔️ ’’وَأَجْلِبْ عَلَيْهِم بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ‘‘: شیطانی خیالات اور توہمات کے گھوڑے اور پیادے
✔️ ’’وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ‘‘ مال و اولاد میں شیطان کے شریک ہونے کا معنی
✔️ ’’وَعِدْهُمْ ۚوَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا‘‘ شیطان کی دھوکہ بازی اور وعدہ خلافی
✔️ اللہ کے بندوں پر شیطان کا تسلط قائم نہیں ہو سکتا!
✔️ شیاطن الانس کی کارستانیاں نیز معاشرے کی صحت بخش اور مفید سرگرمیاں
✔️ مسلم ریاست میں مُنکرات کے فروغ کے دن بدن بڑھتے دائرے
✔️ بسنت کا تہوار؛ رہنما و مرشد کے ساتھ تعلیم و تربیت کی اجتماعیت کا عمل
✔️ نااہل حکمرانوں کے تسلط سے قومی نظام پر قیامت برپا!
✔️ اسلام، انسانیت اور غریب کا مزاق؟
✔️ اشاعتِ منکرات کی وجہ سے اللہ سے معافی مانگنا اور توبہ کرنا ضروری!
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ:10؍شعبان المعظم 1447ھ /30؍جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہنما آیاتِ قرآنی:
اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ۔لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ۔(النحل: 22-23)
ترجمہ: تمہارا معبود اکیلا معبود ہے پھر جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل نہیں مانتے اور وہ تکبر کرنے والے ہیں۔ ضرور اللہ جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ انسانوں کی عزت اور فضیلت کی اساس؛ اللہ کی بالادستی
✔ (استکبارکی بدخلقی) انسانی اقداراوراعمال کے نتائج سے انکار کا رویہ
✔ مستکبرین کی شیطانی جماعت اور معاشرتی فساد میں اس کا کردار
✔ اللہ کی کبریائی اور عظمت کی سماجی حقیقت اور استکبار کا مرض
✔ وسائل کی جغرافیائی تقسیم اور ان سے استفادہ کے لیے باہمی تعاون کی اساس پر عمرانی معاہدہ
✔ دنیا میں افراتفری کے ذمہ دار مستکبرین اور ان کے مقابلے کے لیے واضح نصب العین کی ضرورت
✔ مستکبرین کے خلاف انبیاء کی جدوجہد اورآج کے مسلمانوں میں موجود وہن کا مرض
✔ استکباری نظام کی آلہ کار، پست ذہنیت کی حامل، مرعوب قیادتیں
✔ عزت نفس کا بنیادی تقاضا عبدیت الہی اور حضرت عمر کا نظام انصاف کا مطالعہ
✔ دینی اقدار اور حمیت کے لیے عزت نفس اور اجتماعی شعورکی ضرورت
خطبہ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 10؍ شعبان المعظم 1447ھ / 30؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی
وَمَا هَذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ۔ (29 - العنکبوت: 64)
ترجمہ (از حضرت شیخ الہندؒ): ”اور یہ دنیا کا جینا تو بس جی بہلانا اور کھیلنا ہے، اور پچھلا گھر (آخرت) جو ہے سو وہی ہے زندہ رہنا، اگر ان کو سمجھ ہوتی“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ، وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا، ثُمَّ تَمَنَّى عَلَى اللَّهِ". (سنن ابن ماجہ، حدیث: 4260)
ترجمہ: ”عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے، اور عاجز وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشوں پر لگا دے، پھر اللہ تعالیٰ سے تمنائیں کرے“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ قرآنِ حکیم؛ بلندی فکر اور انسانی کامیابی کی اہم ترین کتاب
✔️ انسانوں کی بلندی کا معیار اور ترقی کی بنیاد‘ علوم نبوت ہیں
✔️ نئے علمی زاویے متعارف کرانے والوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
✔️ نبی اکرم ﷺ کی آمد اور علوم ارتفاقات و اقترابات کی بارش
✔️ علوم القرآن و الحدیث کے درست فہم کی ناگزیریت
✔️ قرآن و حدیث کے علوم سے رسمی تعلق کے نقصانات
✔️ اعلی علم کے لیے بلند ہمت اور اعلی دماغ لازمی و ضروری
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کی تشریح اور سورۂ عنکبوت کا بنیادی موضوع
✔️ سورت کا بنیادی موضوع منتخب کرنے کا طریقۂ کار
✔️ دنیا کی زندگی کے ’’لَهْوٌ وَلَعِبٌ‘‘ ہونے کا معنی و مفہوم
✔️ دارِ آخرت کی زندگی کی حقیقت شناسی اور لہو و لعب کا صحیح مصداق
✔️ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ہاں لہو و لعب کا درست مفہوم
✔️ اس پہلو سے حزب الشیطان اور حزب اللہ کا مقابلہ
✔️ لہو و لعب کا ادھورا و ناقص تصور
✔️ سماجی و سیاسی اور معاشی امور کو کھیل تماشہ قرار دینا‘ اصل تعلیمات سے انحراف
✔️ رسول اللہ ﷺ اور جماعتِ صحابہ کرام کی سماجی و سیاسی اور اقتصادی امور کی انجام دہی‘ لہو و لعب تھا؟
✔️ برطانوی سامراج کے تسلط کے بعد کا غلط بیانیہ نیز کسروی کھیل اور سیاسی چال کا سدِ باب کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کی ہرمزان سے مشاورت
✔️ غلط پروپیگنڈا نیز تاتاریوں کا قبول اسلام کے بعد غلبۂ دین کے لیے کردار
✔️خطبے کی مرکزی حدیث کا معنی و مفہوم
✔️ تمناؤں اور خواہشات کا اسیر‘ لہو و لعب کا مصداق
✔️ سماجی بگاڑ، سیاسی ظلم اور معاشی بدحالی کا شیطانی کھیل اور ”لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ“ کی روشنی میں دعوتِ فکر
✔️ آج کا شعوری پیغام اور مومن کا بنیادی فریضہ
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
آلۂ کار طبقے کے سماجی بگاڑ کا جائزہ
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمٰن حفظہ اللہ
بتاریخ: ۳؍ شعبان المعظم ۱۴۴۷ھ / 23؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی :
وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ۔فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ۔لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا، إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ۔ (الانبیاء:11-13)
ترجمہ: اور ہم نے بہت سی بستیوں کو جو ظالم تھیں غارت کر دیا ہے اور ان کے بعد ہم نے اور قومیں پیدا کیں۔ پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو وہ فوراً وہاں سے بھاگنے لگے۔ مت بھاگو اور لوٹ جاؤ جہاں تم نے عیش کیا تھا اور اپنے گھروں میں جاؤ تاکہ تم سے پوچھا جائے۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ اجتماع انسانی میں باہمی تعاون کا اصول
✔ ربوبیت اقوام کی اساس پر بننے والے سماجی نظام
✔ تاریخ کا اصول اورظالم قوموں کا انجام
✔ نوآبادیاتی ذہنیت کے سماج پر تباہ کن اثرات
✔ نوآبادیاتی ارتقاء اور جبر و استحصال کا قومی دور
✔ پاکستان کی سیاسی و معاشی حقیقت اوراصل نظام کو چھوڑ کر نتائج پر بحث کارویہ
✔ قانون شکن اشرافیہ اوراستحصال زدہ اکثریت
✔ برصغیر کی تابناک تاریخ اورآزاد مملکت کی حقیقی پہچان
✔ سوسائٹی کے اصل مرض کی شناخت ، جماعتوں کے بے معنی ٰ منشور اور ہماری ذمہ داری
خطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ: 26؍ رجب المرجب 1447ھ /16؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہنما قرآنی آیت
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ وَ النَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗؕ-قُلْ فَلِمَ یُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْؕ-بَلْ اَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَؕ-یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا٘-وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ (المائدہ:18)
ترجمہ: اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں کہہ دو پھر تمہارے گناہوں کے باعث وہ تمہیں کیوں عذاب دیتا ہے بلکہ تم بھی اور مخلوقات کی طرح ایک آدمی ہو جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے سزا دے اور آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی سلطنت اللہ ہی کے لیے ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ دین اسلام اور منحرف مذہبی گروہ
✔ علم المخاصمہ (قرانی تعلیمات کی روشنی میں چار منحرف گروہوں کے رویوں کا علمی تجزیہ)
✔ یہود ونصاریٰ کا مفاداتی اتحاد اور نسلی برتری کا دعویٰ
✔ صہیونیت کی حقیقت اور اس کا دائرہ کار
✔ ملت ابراہیمی کا قرآنی بیان اور ابراہام اکارڈ
✔ نسلی و مذہبی عنوان اور گروہیتوں کا انسداد
✔ قومی تقاضوں سے ہم آہنگ شعوری جدوجہد کا عصری تقاضا
✔ موجود صہیونی عالمی نظام کے خلاف عوامی بیداری کی ضرورت
✔ قرآن کا اسلوب بیان اور معاصر تعبیر اور ہماری ذمہ داریاں
خطبۂ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 3؍ شعبان المعظم 1447ھ / 23؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ
قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ۔ (27 – النمل: 48)
ترجمہ: ”اور اس شہر میں نو آدمی ایسے تھے، جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
”أن رسولَ اللهِ ﷺ نهى أن تُكْسَر سِكَّةُ المسلمينَ“۔ أخرجه البيهقي (11284) واللفظ له، والحاكم (2233)
ترجمہ: ”رسولِ اکرم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مسلمانوں کے رائج سکّوں کو توڑا یا نقصان پہنچایا جائے“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ ہر دم پیش آمدہ مسائل اور صراطِ مستقیم پر چلنے کاحکم
✔️ انبیاءؑ کی بعثت کا ہدف؛ صراطِ مستقیم کی ہدایت و رہنمائی
✔️ انبیاءؑ کے واسطے سے اقترابات و ارتفاقات کے علوم اور ان کی عملی شکلیں
✔️ دور کے علوم الاقترابات و الارتفاقات نبیِ وقت کے ذریعے دنیا میں منتقل ہوتے ہیں
✔️ ملاءِ اعلیٰ؛ علوم کا مرکز و منبع اور انسانوں میں سے مقربین بارگاہ الہی اس عمل میں شریک
✔️ علوم کے ذریعے سے راہِ ہدایت واضح ہونے کے بعد انسانوں کو اچھے اور برے کا مکمل اختیار
✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں قومِ ثمود کے غلط رویے اور بد اعمالیوں کا تذکرہ
✔️ قومِ ثمود کا اپنی تمام تر علمی، عقلی اور عملی صلاحیتوں سے فساد فی الارض مچانا
✔️ ’’تسعة رھط‘‘ نو جماعتوں کے سرداروں کا فساد مچانے کا مطلب
✔️ العیاذ باللہ نبیِ وقت (حضرت صالحؑ) کو قتل کرنے کا مزعومہ منصوبہ
✔️ نبی اکرمؐ کی آمد کے بعد علوم الاقترابات و الارتفاقات کا واحد ذریعہ ذاتِ گرامیﷺ
✔️ کل انسانیت کے لیے رفاقتوں کے آفاقی اصول اور عبادات کا بین الاقوامی منہج‘ رسولِ اکرمؐ نے متعارف کرایا
✔️ رحمت کا نظام بنانے میں رسول اللہؐ کے ساتھ کائنات کی مثالی قوتیں شریک کار
✔️ وصالِ نبیؐ کے بعد ان قوائے مثالیہ کا خلفائے راشدین کے لیے واضح کردار
✔️ بین الاقوامی مالیاتی خرابیاں اور اموی بادشاہ عبدالملک بن مروانؒ کا مالیاتی لین دین کا عادلانہ نظام
✔️ مسلمانوں کے غلبے کے بارہ سو سالہ دور میں علوم الارتفاقات و الاقترابات میں حسنہ کا غلبہ برقرار رہا
✔️ یورپین بھیڑیوں کا فسادی کردار اور ’’لِمَ تَسۡتَعۡجِلُونَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبۡلَ ٱلۡحَسَنَةِ‘‘ کے عملی مصداق
✔️ ظالمانہ عالمی سرمایہ دارانہ ڈھانچہ اور’’وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ‘‘ کا انطباقی پہلو
✔️ لوٹ کھسوٹ کے لیے عالمی لیٹرے‘جوتیوں میں دال بَٹنے کے محاورے کے مصداق اور ’’وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ‘‘ کی قرآنی پیشن گوئی
✔️ فسادی طاقتیں اور ان کے دم چھلہ قوتوں کی ناشکری اور امن وعدل کے نام پر بدامنی و فساد کا عالمی بورڈ؟
✔️ مسلمان ممالک کی نعمتوں کی ناشکری اور فسادی کردار کا انجام‘ سیاسی غلامی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا
✔️ آج کے نام نہاد مسلمان ’’وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ‘‘ کے مصداق تو نہیں؟
✔️ کیا امن کے نام پر بورڈ بنانا پچھلے سوسالہ بدامنی پیدا کرنے والوں کے منہ پر تماچہ نہیں؟
✔️ ’’لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ‘‘ کی پکار اور مسلمانوں اور اقوام و ممالک کے لیے بنیادی پیغام
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خطبہ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 26؍ رجب المرجب 1447ھ / 16؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ۔ (21 – الأنبیاء: 73)
ترجمہ (از حضرت لاہوریؒ): ”اور ہم نے انھیں پیشوا بنایا جو ہمارے حکم سے رہنمائی کیا کرتے تھے اور ہم نے انھیں اچھے کام کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم دیا تھا اور وہ ہماری ہی بندگی کیا کرتے تھے“۔
احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ”خَيْرُ النّاسِ مَن يَّنْفَعُ النّاسِ“۔ (المبسوط للسرخسي 30/ 252)
ترجمہ: ”لوگووں میں سے بہترین وہ ہے، جو لوگوں کو نفع دے“۔
2۔ الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ، حَيْثُمَا وَجَدَهَا، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4169]
ترجمہ: ”حکمت و دانائی کی بات مومن کا گمشدہ سرمایہ ہے، جہاں بھی اس کو پائے وہی اس کا سب سے زیادہ حقدار ہے“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ انبیاءؑ کی خصوصیت؛ معروضی حالات میں بروقت درست رہنمائی
✔️ علم وفکر کی اساس پر قائم محدود عملی شکل
✔️ دو اہم باتیں؛ بروقت حکم و فیصلہ اور اس کے مطابق عملی طریقۂ کار کا تعیّن
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور تشریح و توضیح
✔️ مشہور قصے کے تناظر میں حضرت ابراہیمؑ کی رشد وہدایت اور فعل الخیرات؛ غور وفکر کی دعوت اور فعل المنکرات پر تنبیہ
✔️ ملتِ ابراہیمی کے ائمہ وھداة کو فعل الخیرات کی وحی اور معروض کے مطابق بے لاگ کردار
✔️ حضرت ابراہیمؑ کے فعل الخیرات کے قلوب و اَذہان پر اثرات
✔️ ائمۂ ھدیٰ کی دو خصوصیات
✔️ کلامِ الہی کی پانچ نشئات نیز نشأةِ نسمہ محمدیﷺ کی وضاحت
✔️ اسمِ ہادی کا نورِ محمدیؐ پر ظہور اور تا قیامت فیضان جاری
✔️ ہر دور کے نبی کا فعل الخیرات کا منہج اور طریقۂ کار
✔️ نورِ محمدیؐ سے انبیاءؑ کے فعل الخیرات کی تکمیل
✔️ حضرت عیسیٰؑ رسول اللہؐ کے ارہاص
✔️ شریعت و طریقت کے فعل الخیرات پر بحث لیکن سیاست اور غلبۂ دین میں اس سے پہلو تہی
✔️ آج افراد و اقوام اور ریاستوں کی غلامی کے دور میں فعل الخیرات کا تعین کرنا ضروری
✔️ دورِ زوال میں ولی اللہی سلسلے کے علماء کی خصوصیت؛ دور کے تقاضے کے مطابق فعل الخیرات کے لیے کردار
✔️ آج کے فرعون و نمرود اور قیصر وکسریٰ کا مقابلے کرنے کے لیے فعل الخیرات کیا ہے؟
✔️ مضبوط قومی جمہوریت کی ناگزیریت اور سامراجی کھیل
✔️ جمہوریت کے خلاف پیش کی جانے والی آیت کا درست مفہوم
✔️ جمہوری جدوجہد کے تناظر میں علمائے حق کے فعل الخیرات کا جائزہ
✔️ ائمۂ ھدیٰ کا فعل الخیرات کا کام‘ بطور عبادت اور رضائے الہی کا ذریعہ
✔️ زوال کا بڑا سبب اور علم فعل الخیرات کا عصری تقاضا
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
منجانب: رحیمیہ میڈیا
لَا یَنْهٰكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ لَمْ یُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَ تُقْسِطُوْۤا اِلَیْهِمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ(8)اِنَّمَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ اَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ وَ ظٰهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْۚ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۔(الممتحنہ:8-9)
ترجمہ: اللہ تمہیں ان لوگوں سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑتے اور نہ انہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے اس بات سے کہ تم ان سے بھلائی کرو اور ان کے حق میں انصاف کرو بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ تمہیں اللہ انہیں سے منع کرتا ہے کہ جو دین میں تم سے لڑے اور انہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکال دیا اور تمہارے نکالنے پر (لوگوں کی) مدد بھی کی کہ ان سے دوستی کرو اور جس نے ان سے دوستی کی تو پھر وہی ظالم بھی ہیں۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔
0:00 آغاز
00:59 مظلوم طبقات کی حفاظت؛ انبیاء کی جدوجہد کا محور
06:51 دین اسلام کا بنیادی مقصد؛ ظلم کا خاتمہ، انسانی حقوق کی حفاظت
11:29 قومی اور انسانی وسائل کے متعلق دین کا بین الاقوامی اصول
17:46 عالمی استحصالی انجمن اور اس کے ہتھکنڈے
20:19 اقوام سے تعلقات کے دینی اصول
26:16 مسلم دور کے عالمی نظام کا مروج نظام سے موازنہ
31:25 دین اسلام کا جنگ کا اصول اور تقسیم انسانیت کا سامراجی طریق کار
36:24 باہمی تعاون پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کا دینی اصول
42:25 استحصال کا عالمی نظام اور عدل و انصاف کے مسلم ورثہ کے تعارف کی ضرورت
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
منجانب رحیمیہ میڈیا
From the publisher's feed

21 Listeners