Learn Urdu with UrduPod101!
Don't forget to stop by UrduPod101.com for more great Urdu Language Learning Resources!
-------Lesson Dialog-------
----Formal ----
زمین کا پانی
ہرطرف پانی
اپنے ارد گرد دیکھو.
پانی ہر جگہ ہے.
پانی آسمان سے گرتا ہے اور زمین پر بہتا ہے.
یہ زمین میں جاتا ہے اور پانی کے ذخائر بھرتا ہے.
پانی بطور مائع
ہماری زمین کا زیادہ حصہ پانی سے ڈهکا ہوا ہے.
پانی سمندروں، دریاؤں، جھیلوں اور تالابوں میں ہے.
پانی بارش کے طور پر بادلوں سے آتا ہے.
یہ تمام پانی مائع حالت میں ہے.
مائع پانی ایک جگہ سے دوسری جگہ بہہ سکتا ہے.
یہ جس میں بھی ہوتا ہے اسی کی شکل اختیار کرتا ہے.
درجہ حرارت
پانی مائع حالت سے دیگر حالتوں میں تبدیل ہو سکتا ہے.
پانی ایک حالت سے دوسری حالت میں درجہ حرارت کی وجہ سے تبدیل ہوتا ہے.
درجہ حرارت یہ ہے کہ کوئی چیز کتنی گرم یا سرد ہے.
پانی بطور ٹھوس
آسمان سے گرتی ہوئی بارش کے بارے میں سوچیں.
بارش مائع حالت میں ہے.
موسم بہت سرد ہو تو کیا ہوتا ہے؟
یہ درست ہے - بارش جم جاتی ہے!
جب بارش جمتی ہے تو وه ایک مائع حالت سے ٹھوس حالت میں تبدیل ہو جاتی ہے.
پانی کی ٹھوس حالت برف ہے.
برف سخت ہوتی ہے، اور اس کی اپنی شکل ہوتی ہے.
برف باری برف کے چھوٹے ٹکڑے ہیں.
کچھ پہاڑوں پر برف کے بہت بڑے ٹکڑے ہوتے ہیں، جو گلیشیر کہلاتے ہیں.
برف کی قلمیں برف کی ایک اور شکل ہیں.
اگر موسم گرم ہو جائے تو برف کو کیا ہوتا ہے؟
برف پگھل جاتی ہے اور دوبارہ مائع بن جاتی ہے!
پانی بطور گیس
جب درجہ حرارت بہت گرم ہوتا ہے تو مائع پانی کو کیا ہوتا ہے؟
سورج کے باہر آنے کے بعد کهڑے پانے ختم ہو جاتے ہیں.
مائع پانی کہاں جاتا ہے؟
سورج کی توانائی پانی کی حالت کو تبدیل کردیتی ہے.
پانی مائع حالت سے گیس کی حالت میں تبدیل ہو جاتا ہے.
پانی تبخیر ہو جاتا ہے، یا ہوا میں چلا جاتا ہے.
پانی گیس کی حالت میں آبی بخارات ہے.
آبی بخارات ہوا میں پانی کے چھوٹے ٹکڑے ہیں.
آپ آبی بخارات کو دیکھ نہیں سکتے، لیکن انهیں محسوس کر سکتے ہیں.
آبی بخارات گرم دنوں کو چپچپا بناتے ہیں.
درجہ حرارت کم ہونے پر آبی بخارات تبدیل ہو سکتے ہیں.
آبی بخارات ٹهنڈے ہوتے ہیں اور مائع پانی بن جاتا ہے.
پھر آپ اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں!
زندگی کے لئے پانی
پودوں اور جانوروں کو پانی کی ضرورت ہے.
پانی زمین پر ہر چیز کو زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے.
----Formal English----
EARTH’S WATER
WATER ALL AROUND
Look around you.
Water is everywhere.
Water falls from the sky and flows overland.
It goes into the ground and fills bodies of water.
WATER AS A LIQUID
Most of our planet is covered with water.
Water is in oceans, rivers, lakes, and ponds.
Water falls from clouds as rain.
All this water is in a liquid state.
Liquid water can flow from one place to another.
It takes the shape of whatever it is in.
TEMPERATURE
Water can change from a liquid state to other states.
Water changes from one state to another because of temperature.
Temperature is how hot or cold something is.
WATER AS A SOLID
Think about rain falling from the sky.
The rain is in a liquid state.
What happens if the weather gets very cold?
That’s right—the rain freezes!
When rain freezes, it changes from a liquid state to a solid state.
The solid state of water is ice.
Ice is hard, and it has its own shape.
Snow is tiny pieces of ice.
Some mountains have huge pieces of ice, called glaciers.
Icicles are another form of ice.
What happens to the ice if the weather gets warm?
The ice melts and becomes a liquid again!
WATER AS A GAS
What happens to liquid water when the temperature is very hot?
Puddles go away after the sun comes out.
Where does the liquid water go?
Energy from the sun causes the water to change state.
The water changes from a liquid state to a gas state.
The water evaporates, or goes into the air.
Water in a gas state is water vapor.
Water vapor is tiny bits of water in the air.
You can’t see water vapor, but you can feel it.
Water vapor makes hot days feel sticky.
Water vapor can change when the temperature gets lower.
The water vapor condenses and [...]