Learn Urdu with UrduPod101!
Don't forget to stop by UrduPod101.com for more great Urdu Language Learning Resources!
-------Lesson Dialog-------
----Formal ----
شاہد خان آفریدی، جو اپنے پرستاروں میں زیادہ تر بوم بوم آفریدی کے نام سے محبوب ہیں، کرکٹ کے ایک پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں آج تک کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
ان کی واحد وجۂِ شہرت ان کا جارحانہ بیٹنگ کا انداز ہے۔
وہ کبھی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں تیز ترین سینچری کرنے کا ایوارڈ رکھتے تھے اور اب ان کا ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اب تک سب سے زیادہ چھکّے مارنے کا ریکارڈ ہے۔
اس کے علاوہ ان کا کھیل کی تاریخ میں طویل ترین چھکّا مارنے کا ریکارڈ ہے۔ آفریدی پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم میں 1996 میں منتخب ہوئے جب ان کی عمر سمیر کپ کے دوران صرف 16 سال تھی۔
مشتاق احمد کے زخمی ہونے کے بعد بطور لیگ سپنر انہوں نے اُس کی جگہ لی۔
اپنے پہلے کھیل میں اگرچہ انہوں نے بیٹنگ کی نہ کوئی وکٹیں لیں لیکن وہ اپنی پہلی بین الاقوامی اننگ میں ہی تیزی سے سامنے آئے، انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سینچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا کیوں کہ وہ صرف سینتیس گیندوں میں ایک سو سکور کو پہنچ گئے، اگرچہ یہ ریکارڈ بعد میں توڑ دیا گیا۔
اسی کھیل میں انہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی اننگ میں چھکّوں کے ریکارڈ کو برابر کیا۔
سترہ سال کی عمر سے پہلے ہی وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سینچری بنانے والے کم ترین عمر والے کرکٹر بن چکے تھے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی 2009 میں یونس خان کے یہ اعلان کرنے کے بعد کہ وہ ریٹائر ہو رہے ہیں، یہ ٹیم کے کپتان بنے۔
اس اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ آفریدی ایک کھیل کے لیے کپتان ہیں لیکن اس تقرری میں پھر توسیع کر دی گئی۔
گیند کو دانتوں سے کاٹتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد گیند خراب کرنے کی وجہ سے دو ٹوینٹی ٹوینٹی بین الاقوامی کھیلوں میں ان پر پابندی لگا دی گئی۔
تاہم 2010 میں محمد یوسف کے برطرف کیے جانے کے بعد انہیں او پی آئی کپتان مقرر کر دیا گیا اور ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے کئی عالمی کرکٹ سیریز میں متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔
جب بورڈ نے انہیں بطور کپتان بر طرف کر دیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تبدیلی کے مطالبہ پر آفریدی 2011 میں مشروط ریٹائر ہو گئے۔
اسی سال بعد میں وہ لوٹ آئے۔
----Formal English----
Shahid Khan Afridi, better known to his fans by the endearment Boom Boom Afridi, is a Pakistani cricket player who is considered to be one of the greatest cricketers of all time.
He is singularly known for his batting style, which is particularly aggressive.
He once was a record holder for the fastest ODI century and currently holds the record for hitting the greatest number of sixes ever in ODI cricket.
Additionally, he holds the record for hitting the longest six in the history of the game.
Afridi was drafted into Pakistan's ODI team in 1996 when he was only sixteen years old during the Sameer Cup.
He replaced Mushtaq Ahmed as leg spinner after he was injured.
Although in his first game he didn't bat or take any wickets, but he swiftly rose to prominence during his first international inning, he set a new ODI cricket record for the fastest century, as he reached one-hundred in only thirty-seven balls, although that record was later broken.
In the same game, he matched the record for most sixes struck in an ODI inning.
Before the age of seventeen, he had become the youngest cricketer to score a century in ODI.
He became the team captain following the 2009 ICC World Twenty20 after Younis Khan announced that he was retiring.
Subsequent to that announcement, the Pakistan Cricket Board proclaimed that Afridi was captain for one game, but the appointment was then extended.
He was banned from two Twenty20 international games for ball tampering after being caught biting into a ball during a game.
In 2010, however, he was appointed OPI captain after Mohammad Yousuf was sacked, and under his leadership Pakistani team had multiple victories in various world cricket series.
Afridi conditionally retired i [...]