Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

By DW Learn GermanEducationLanguage Learning
Download on the App Store

Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle episodes

  • Mission Berlin 25: خلل
    وقت کم پڑتا جا رہا ہے۔ آنا کو 9 نومبر2006 میں پہنچنے کے لئے اب پاؤل سے جدا ہونا ہو گا۔ اپنا مشن پورا کرنے کے لئے اس کے پاس صرف 5 منٹ باقی ہیں۔ کیا یہ کافی ہوں گے؟
    کمپیوٹر پلیئر آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ فورا ً وہاں سے روانہ ہو جائے۔ لیکن آنا پاؤل کو پھر ملیں گے کہے بغیر نہیں جانا چاہتی۔ وہ اب تک کے نتائج محفوظ کر لیتی ہے اور ان کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ زنگ آلود چابی معمہ کو حل کرنے کی دو کلیدوں میں سے ایک ہے۔ دوسری کلید کا تعلق میوزک سے ہے۔ لیکن کیا وہ تباہ کن صورت حال کا راستہ روکنے کے لئے بروقت پہنچ پائے گی؟ اپنے مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے اس کے پاس صرف 5 منٹ باقی ہیں۔
    5 min
  • Mission Berlin 24: وقت گزرتا جا رہا ہے
    آنا دھات کی ڈبیا پھر سے پا لیتی ہے، جو اس نے 1961 میں یہاں چھپائی تھی۔ لیکن وہ اسے کھول نہیں سکتی کیوں کہ وہ زنگ آلود ہو چکی ہے۔ کوشش کے بعد جب وہ اسے کھول لیتی ہے تو وہاں اسے ایک پرانی چابی ملتی ہے۔ معمے کے حل کی کلید؟
    وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ آنا کو دھات کی یہ ڈبیا کھولنی ہو گی۔ لیکن کمپیوٹر پلیئر اسے خبردار کرتا ہے کہ وہ دوسروں کی موجودگی میں یہ ڈبیا کبھی نہ کھولے۔ ڈبیا میں اسے ایک زنگ آلود چابی دکھائی دیتی ہے۔ اب آنا کو جلد از جلد 2006 میں پہنچنا ہو گا، تا کہ سرخ پوش عورت کے منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے۔ لیکن کیا اس کام کے لئے اس کے پاس کافی وقت ہے؟
    5 min
  • Mission Berlin 19: سرد جنگ کے دورمیں محبت
    صرف 40منٹ: آنا اور پاؤل سرخ پوش عورت سے بچ جاتے ہیں اور مغربی برلن پہنچتے ہیں۔ پاؤل صورت حال کو اس وقت مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے جب وہ آنا سے محبت جتاتا ہے۔ مسئلے کے حل کے لئے یہ نئی صورت حال ایک عمدہ موقع ہے یا رکاوٹ؟
    آنا کو اپنے مشن کی تکمیل کے لئے ہر صورت مشرقی برلن پہنچنا ہوگا۔ لیکن وہ تو مغربی برلن میں ہے جہاں ایک مزید مسئلہ پیدا ہو چکا ہے۔ اس مشکل صورت حال میں پاؤل آنا سے محبت جتانے لگتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ آنا اپنے مشن سے دستبردار ہو جائے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو واپس 2006 میں بھیجنا چاہتا ہے تا کہ ایک نئی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ کیا باقی ماندہ 35 منٹ کسی حل تک پہنچنے کے لئے کافی ہیں؟
    5 min
  • Mission Berlin 23: بعد میں کبھی
    آنا کو ایک چھوٹے سے موٹرسائیکل کا سوار اپنے ساتھ بٹھا کر Bernauer سٹریٹ کا رخ کرتا ہے۔ اس کا نام ہے Emre Ogur۔ وہ اس کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتا ہے۔ کیا آنا سرخ پوش عورت سے بچ کر ڈبیا تلاش کر لے گی؟
    کھلاڑی آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ کوئی لفٹ لے کرBernauer Street پہنچے کیوں کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اسے ایک نوجوان، جو بعد میں انسپکٹرEmre Ogur کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے، ایک چھوٹے سے موٹر سائیکل موفا پر بٹھا کر وہاں پہنچا دیتا ہے۔ لیکن جیسے ہی آنا ہائیڈرون اور پاؤل کو ملتی ہے، سرخ پوش عورت بھی وہاں نمودار ہوتی ہے۔ پاؤل اور ہائیڈرون کا شوہر روبرٹ اسے بھگا دیتے ہیں۔ اسی دوران آنا ڈبیا کو حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو جاتی ہے۔ لیکن کیا وہ ڈبیا اتنے سالوں بعد بھی اپنے پوشیدہ مقام پردھری ہو گی؟
    5 min
  • Mission Berlin 22: حرکت میں رہو
    آنا کو برلن میں 1989 کے سال میں پہنچا دیا جاتا ہے، جہاں دیوار برلن کے خاتمے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ اسے اب لوگوں کے ہجوم میں سے گزرکر ڈبیا کو حاصل کرنا ہو گا۔ کیا وہ اسے پا لے گی؟
    جیسے ہی آنا 1989 کے سال کا سفر کرنا چاہتی ہے سیاہ ہیلمٹ والے موٹرسائکل سوار وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ سرخ پوش عورت انہیں ہدایت دیتی ہے کہ وہ ہر صورت آنا کو تلاش کریں۔ اور وہ بھی زندہ۔ اس کے باوجود آنا ٹائم مشین کی مدد سے درست وقت پر دیوار برلن کے انہدام کے موقع پر پہنچ جاتی ہے۔ وہ لوگوں کے اژدھام میں برانڈن برگ کا دروازہ تلاش کر لیتی ہے۔ لیکن اسے توBernauer Street پہنچنا ہو گا۔ اس کے پاس صرف 30 منٹ ہیں۔ کیا وہ لوگوں کے اس ہجوم میں ماضی کے منقسم شہر کو تلاش کر لے گی؟
    5 min
  • Mission Berlin 21: ایک نیا منصوبہ
    آنا 2006 میں واپس آتی ہے۔ پادری Kavalier کو سرخ پوش عورت اغوا کر لیتی ہے۔ ۔ آنا یہ معلوم نہیں کرسکتی کہ پادری کو کہاں رکھا گیا ہے۔ وہ 9 نومبر1989 میں داخل ہوتی ہے جس دن دیوار برلن منہدم کی جاتی ہے۔
    2006 میں پہنچ کر آنا کو پاؤل سے پتہ چلتا ہے کہ پادری غائب ہے۔ اسے سرخ پوش عورت نے اغوا کرلیا ہوتا ہے۔ پاؤل غالباً پادری اور ٹائم مشین کے بارے میں خاصی معلومات رکھتا ہے۔ لیکن اس بارے میں اس سے بات کرنے کے لئے آنا کے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔ اس کی ایک ہی خوائش ہے۔ وہ 9 نومبر 1989کی شام کا مشاہدہ کرنا چائتی ہے۔ وہاں پہنچ کروہ دیکھتی ہے کہ کیسے پورا شہر دیوار برلن کے خاتمے پر خوشیاں منا رہا ہے۔ اس جوش و خروش کے لمحات میں وہ کسی کو بتائے بغیرڈبیا کو اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔
    5 min
  • Mission Berlin 20: ایک دور سے دوسرے دور تک
    آنا مسئلے کے حل کے قریب ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ RATAVA کس واقعہ کو روکنا چاہتی ہے؟ 2006 میں داخل ہونے کے بعد آنا کو پھر سے 1989 میں جانا ہوتا ہے۔ لیکن گزرے ادوارمیں سفر کرنا کس قدر خطرناک ہے؟
    اس سے پہلے کہ آنا 2006 میں واپس لوٹے پاؤل اسے انتہائی محبت بھرے انداز میں الوداع کہتا ہے۔ اس کے پاس مشن کی تکمیل کے لئے 35 منٹ ہیں۔ آنا اور کمپیوٹر پلیئر یہ سراغ نہیں لگا سکے ہیں کہ RATAVA کون سا تاریخی واقعہ روکنا چاہتی ہے۔ اچانک ان کے دماغ میں یہ بات آتی ہے کہ دہشت گردوں کو دیوار برلن کی تعمیر سے غرض نہیں بلکہ اس کے انہدام کے واقعہ سے مطلب ہو سکتا ہے۔ پلیئر فیصلہ کرتا ہے کہ آنا کو فوراً 1989 کے سال میں جانا ہو گا تا کہ دیوار برلن کے انہدام کا وہ خود سے مشاہدہ کر سکے۔
    5 min
  • Mission Berlin 18: پوشیدہ ڈبیا
    آنا کو پتہ چلتا کہ سرخ پوش عورت RATAVA کی سربراہ ہے۔ اس کے پاس صرف 45 منٹ ہیں۔ آنا کے لئے ایک اہم ترین اشارہ ایک ڈبیا ہے جسے سرخ پوش عورت نے کہیں چھپا رکھا ہے۔ کیا آنا اسے تلاش کر پائے گی؟
    Bernauer سٹریٹ پر چلتے ہوئے ہائیڈرون، پاؤل اورآنا کی ملاقات ہائڈرون کے شوہررابرٹ سے ہوتی ہے، جو انہیں بتاتا ہے کہ تمام شہر فوجیوں سے بھرا پڑا ہے۔ لیکن اس سے بھی تشویشناک خبر یہ ہے کہ کالے ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سوار ایکبار پھر آنا کے تعاقب میں ہیں۔ یہ چاروں شراب کی ایک پرانی بھٹی کے دالان میں چھپ جاتے ہیں۔ جب سرخ پوش عورت نمودار ہوتی ہے تو پاؤل آنا کو بتاتا ہے کہ یہ تنظیم RATAVA کی سربراہ ہے۔ آنا اور پاؤل چپکے سے اس کے پیچھے چلتے جاتے ہیں اور دیکھ لیتے ہیں کہ وہ کیسے ایک تہہ خانے میں دھات کی ڈ بیا چھپا دیتی ہے۔ اسے اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کے دوران انہیں خلل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ ڈبیا کو وہاں سے نکال کر انہیں کسی دوسری جگہ چھپانا پڑتا ہے۔ کھلاڑی بتاتا ہے کہ اسے بعد ازاں کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کیا اس کے لئے باقی ماندہ 40 منٹ کافی ہوں گے؟
    5 min
  • Mission Berlin 17: رکاوٹیں کھڑی کرنا
    ابھی 50 منٹ: کمپیوٹر پلیئر سب کچھ داؤ پر لگانے اورسیلز گرل پراعتماد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ریڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ مشرقی جرمنی کے فوجی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ کیا یہ ہے وہ واقعہ جس کا تعلق RATAVA سے ہے؟
    آنا کو ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ سیلز گرل Heidrun Dreiہے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اس مددگار عورت پر اعتماد کر سکتی ہے، اس صورت میں بھی جب اس کا بھائی پاؤل ناقابل اعتباد ہے۔ اس کے باوجود وہ آنا کو موٹر سائیکل سواروں کے تعاقب سے بچنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔بعد ازاں آنا، پاؤل اورہائیڈروندیکھ رہے ہوتے ہیں کہ مشرقی جرمن فوجی کس طرح خاردار تاروں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو بتاتا ہے کہ یہ سب کچھ دیوار برلن کی تعمیرکا آغاز ہے۔ جرمنی کوبچانے کے لئے آنا کے پاس صرف 45 منٹ باقی ہیں۔
    5 min
  • Mission Berlin 16: پرانے واقف کار
    1961میں بھی مسلح موٹرسائکل سوارآنا کا تعاقب کررہے تھے۔ اس خطرناک صورتحال میں اسے ایک غیر شناسا عورت سے مدد پہنچتی ہے ۔ لیکن وہ عورت ایسا کیوں کر رہی ہے؟ کیا آنا اس پر بھروسہ کر سکتی ہے؟مسلح موٹرسائکل سوارآنا کا تعاقب کر رہے ہیں۔ وہ اشیائے خورد و نوش کی ایک دوکان میں پناہ لیتی ہے۔ جب مالک دکان اسے بتاتا ہے کہ اب دکان بند ہو رہی ہے تو وہاں کام کرنے والی ایک عورت آنا سے کہتی ہے کہ وہ اسے جانتی ہے۔ سیلز گرل آنا کو اپنے ساتھ گھر لے جاتی ہے اوراسے بتاتی ہے کہ وہ اس کی ایک پرانی کلاس فیلو ہے۔ آنا کو سمجھ نہیں آتی کہ اسے کیا کرنا چاہٍے۔ لیکن کمپیوٹر پلیئر اسے کہتا کہ اسے اس عورت پر بھروسہ کرنا چائیے۔ سیلز گرل کے ہاں آنا اس کے بھائی پاؤل سے متعارف ہوتی ہے۔
    5 min

About Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

From the publisher's feed

Mission Europe ist ein Sprachkurs für Anfänger und besteht aus den Krimis Mission Berlin, Misja Kraków und Mission Paris. Taucht jetzt ein in die Welt der Sprachen und lernt Deutsch mit Mission…