Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

By DW Learn GermanEducationLanguage Learning
Download on the App Store

Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle episodes

  • Mission Berlin 15: ماضی کا سفر
    آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟
    1961 کے سال میں داخل ہو کر آنا Kantstreet پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن یہ ممکن نہیں، کیوں کہ مشرقی جرمنی کی حکومت نے دیوار برلن کی تعمیر شروع کررکھی ھے۔ آنا شہرکے مشرقی حصے میں ہے جبکہ Kantstreet مغربی حصے میں واقع ہے۔ واقعات کو اصلی شکل میں د یکھنے کے بعد کمپیوٹر پلیئراورآنا اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ دو تاریخی واقعات RATAVA کا ہدف ہو سکتے ہیں۔ دیوار برلن کی تعمیرکا واقعہ اور یا پھرانہدام کا۔ آنا اور کمپیوٹر پلیئر کے پاس یہ معمہ حل کرنے کے لئے صرف 55منٹ باقی ہیں۔
    5 min
  • Mission Berlin 14: مستقبل کے لئے ماضی کا سفر
    آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟
    پادری بتا سکتا ہے کہ
    "In der Teilung liegt die Lösung"
    کا مطلب کیا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ RATAVAکس قدر خطرناک ہے۔ کمپیوٹر پلیئر کا خیال ہے کہ آنا کو راز سے پردہ اٹھانے کے لئے 1961 کا سفر کرنا ہو گا۔ پادری کے خیال میں عقدہ
    "Die Liebe versetzt die Berge"
    حل کر کے وہ پھر سے دور حاضر میں واپس آ سکتی ہے۔ آنا 13اگست1961 کے سفر پر روانہ ہو جاتی ہے۔
    مشن پورا کرنے کے لئے اس کے پاس صرف60 منٹ ہیں۔کیا یہ کافی ہیں؟
    5 min
  • Mission Berlin 13: غیبی مدد
    معلومات اکٹھی کرنے کے لئے چرچ بظاہر ایک درست جگہ ہے۔ پادری آنا کو موسیقی کی دھن کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور یہ بھی بتا دیتا ہے کہ یہ دھن ایک ٹائم مشین کی کلید ہے۔ لیکن وہ کس مشین کی بات کر رہا ہے؟
    کھیل کے نئے سٹارٹ ہونے کے بعد آنا اور سرخ پوش عورت آپس میں لڑنے لگتی ہیں۔ جیسے ہی پادری سامنے آتا ہے سرخ پوش عورت بھاگ جاتی ہے۔ پادری آنا کو بتاتا ہے کہ پولیس انسپکٹر Ogur صرف زخمی ہوا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہے۔ پادری آنا کے سامنے پھر سے دھن بجاتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ میوزک کوڈ D A C H F E G دراصل ایک ٹائم مشین کی خفیہ کلید ہے۔ اس کامیابی پرآنا اور کھلاڑی کو دس منٹ بطورانعام فالتو مل جاتے ہیں۔ لیکن کیا یہ کافی ہیں؟
    5 min
  • Mission Berlin 12: چرچ میوزک
    آنا کے پاس 65 منٹ با قی ہیں۔ ۔چرچ میں اسے پتہ چلتا ہے کہ میوزیکل باکس چرچ آرگن کا ہی ایک غائب شدہ حصہ ہے۔ سرخ پوش عورت نمودار ہوتی ہے اور آنا سے چابی طلب کرتی ہے۔ لیکن کون سی چابی؟
    چرچ آرگن وہی دھن بجا رہا ہے جو میوزیکل باکس سے نکلتی ہے۔ جب آنا قریب آتی ہے تو سنتی ہے کہ چرچ کا ایک خدمت گار ایک شخص کوبتا رہا ہوتا ہے کہ چرچ آرگن کی مرمت و بحالی تو ہو چکی ہے لیکن دیوار برلن کی تعمیر کے وقت سے ہی اس کا ایک حصہ غائب ہے۔ آنا جان جاتی ہے کہ اس کا میوزبکل باکس چرچ آرگن کا ہی گم شدہ حصہ ہے۔ وہ دوبارہ اسے آرگن میں ِفٹ کر دیتی ہے۔ جیسے ہی آرگن سے دھن بجنے لگتی ہے، ایک دروازہ کھلتا ہے اور سرخ پوش عورت آنا کے سامنے آ کھڑی ہوتی ہے۔ آنا ایک بار پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔ اس کے پاس صرف 60 منٹ باقی ہیں۔
    5 min
  • Mission Berlin 11: فا سٹ فوڈ
    کھا نے کے دوران آنا جب پاؤل کو اس پراسرار فقرے
    کے بارے میںIn der Teilung liegt die Lösung.
    بتا تی ہے، تو وہ درپیش خطرات کو پہچان کر اسے پادری کی طرف بھیج دیتا ہے۔ لیکن کیا یہ صیح رخ کی طرف پیش قدمی ہے؟
    پاؤل نے میوزیکل باکس مرمت کر دیا ہے، لیکن میوزک کی دھن آخر تک نہیں سنی جا سکتی۔ اس کا ایک حصہ غائب ہے۔ آنا اس کو پراسرار پیغام کے بارے میںIn der Teilung liegt die Lösung. Folge der Musik!بتا تی ہے، تو پاؤل اسے میوزیکل باکس دے کر پا دری ما رکس کاوالیر کی طرف گیتھزیمانے چرچ بھیجتا ہے۔ ٓانا کو پتہ چلتا ہے کہ یہ چرچ مشرقی جرمن حکومت کے مخالفین کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔
    5 min
  • Mission Berlin 10: بند گلی میں
    کمپیوٹر پلیئر معلوم کرتا ہے کہ 13 اگست 1961دیوار برلن کی تعمیر اور9 نومبر1989 اس دیوار کے خا تمے کا دن ہے۔ انہی دو نوں تاریخوں سے مشن کا قریبی تعلق ہے۔ لیکن آنا کیا کر سکتی ہے؟
    پاؤل اورآنا سرخ لبا س والی عورت سےبھاگ کر سپرما ر کیٹ KaDeW میں داخل ہو تے ہیں، جہاں آنا اب تک کی ا پنی معلومات کمپیوٹر گیم کو محفوظ کر لیتی ہے۔اوران کی روشنی میں نتا ئج ا خذ کرتی ہے ۔ کمپیوٹر پلیئر آ نا کو بتا تا ہےکہ 13 اگست 1961 اور9 نو مبر1989 دیواربرلن کی تعمیر اوراس کے انہدام کی تا ریخیں ہیں۔ آنا جان جاتی ہے کہ پورے مشن کا حل تقسیم برلن میں پو شید ہ ہے۔
    5 min
  • Mission Berlin 09: ناقص معلومات
    آنا تھیٹر سے بھاگ جاتی ہے، لیکن سرخ پوش عورت اس کا Paul کی دکان تک تعاقب کرتی ہے Heidrunsکی مدد سے آنا ایک بار پھر بچ نکلتی ہے۔ وہ مسئلے کی ایک کڑی تو تلاش کر لیتی ہے لیکن دوسری کڑی تک وہ کیسے پہنچے؟
    انسپکٹر اوگر نے آنا کو RATAVA کے ٹائم گینگسٹرز سے خبردار کر دیا تھا۔ دکان پر واپس پہنچ کر پاؤل اسے اپنی دکان میں مرمت شدہ میوزیکل باکس دکھاتا ہے، جوFriedrich August Dachfeg کا نغمہ Nostalgie سنا رہا ہوتا ہے۔ پاؤل کہتا ہے Unsere Melodie, Anna، لیکن آنا اسے سمجھ نہیں پاتی۔ اچانک سرخ پوش عورت اندر داخل ہوتی ہے اور فائرنگ شروع کر دیتی ہے۔ ہائڈرون درائی بھی وہاں موجود ہے اور پاؤل اور آنا کو بھاگنے میں مدد دیتی ہے۔ آنا کے پاس کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے اب دو تاریخیں ہیں۔ 13 اگست 1961 اور 9 نومبر۔ لیکن سال کون سا مراد ہے؟
    5 min
  • Mission Berlin 08: کھلا بدلہ
    Ogur سرخ پوش عورت کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو جاتا ہے اورآنا کو بتاتا ہے کہ RATAVA تاریخی واقعات کھرچ دینا چاہتی ہے۔ وہ اپنی آخری قوت بروئے کار لا کر آنا کو 9 نومبر کی تاریخ بتاتا ہے لیکن سال کون سا ہے ؟
    انسپکٹر Ogur جس کا خیال ہے کہ آنا تھیٹر میں رکی ہوئی ہے، اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کرتا ہے۔ سرخ پوش عورت سامنے آتی ہے اور آنا پر گولی چلاتی ہے، جس سے وہ ایک بار پھر مر جاتی ہے۔ کمپیوٹر کھیل نئے سرے سے شروع ہونے کے بعد Ogur آنا کو بتاتا ہے کہ ٹائم گینگسٹرز کا ایک گروہ تاریخی واقعات کو بدل دینا چاہتا ہے۔ اگرچہ انسپکٹر شدید زخمی ہے، اس کے باوجود Anna کو ایک اہم تاریخ بتا دیتا ہے: 9 نومبر لیکن وہ یہ نہ بتا سکا کہ سال کون سا ہے ؟
    5 min
  • Mission Berlin 02: فرار
    جب آنا پولیس انسپیکٹر کے سوالوں کا جواب دے رہی ہوتی ہے تو اس کا یہ سلسلہ موٹرسائیکلوں کے شور اور گولیوں کی آواز سے ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔ اسے اچانک میوزیکل باکس پر درج ایک ایڈریس نظرآتا ہے۔
    آنا اپنے پیچھا کرنے والوں سے بھاگ کر ایک میوزیم میں جا چھپتی ہے۔ لیکن اسے اب بھی پولیس سے اور یا پھر کالے ہیلمٹ پہنے مسلح موٹرسائیکل سواروں سے خطرہ ہے۔ یہاں وہ پرانے میوزیکل بکس کے اوپردرج ایڈریس پڑھ لیتی ہے، جو کسیLeo Winkler کا ہے۔ وہ Kantstreet میں رہتا ہے۔ کیا وہ اب بھی وہیں رہتا ہو گا اور کیا وہ اس کی کچھ مدد کر سکے گا؟
    5 min
  • Mission Berlin 07: ایک انجانا دشمن
    آنا موٹر سائیکل سواروں سے بچ نکلنے کے لئے تھیٹر Varietéمیں گھس جاتی ہے۔ وہاں اسے Heidrun بتاتی ہے کہ تنظیم RATAVA اس کا تعاقب کر رہی ہے۔ لیکن یہ تنظیم اور سرخ پوش عورت آنا سے کیا چاہتے ہیں؟
    کمپیوٹر پلیئر آنا کو بتاتا ہے کہ وہ اپنا میوزیکل بکس لینے کے لئے Paul Winklers کی دکان پر جائے۔ راستے میں وہ موٹر سائیکل سواروں سے بچ نکلتی ہے اور Varieté-Theater میں Heidrun سے دوبارہ ملتی ہے۔ انسپکٹر Ogur بھی Heidrun سے یہ پوچھنے کے لئے وہاں پہنچ جاتا ہے کہ آنا کہاں رہتی ہے۔ وہ محسوس کر لیتا ہے کہ آنا تھیٹر میں چھپی بیٹھی ہے۔ وہ اسے خبردار کرتا ہے کہ RATAVA اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ اچانک سرخ پوش عورت وہاں داخل ہوتی ہے۔ وہ آنا سے کیا چاہتی ہے؟
    5 min

About Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

From the publisher's feed

Mission Europe ist ein Sprachkurs für Anfänger und besteht aus den Krimis Mission Berlin, Misja Kraków und Mission Paris. Taucht jetzt ein in die Welt der Sprachen und lernt Deutsch mit Mission…