Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

By DW Learn GermanEducationLanguage Learning
Download on the App Store

Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle episodes

  • Mission Berlin 06: سرخ پوش عورت
    آنا ایک عورت سے ملتی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 1961 میں اس کی دوست رہی تھی۔ مزید برآں یہ خبر اس کے لئے حیران کن ہے کہ سرخ لباس میں ایک عورت اس کا پیچھا کر رہی ہے۔
    ہر کونے پر انجانے چہرے آنا کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس بار ایک عورت Heidrun Drei کا کہنا ہے کہ وہ 1961 میں اس کی دوست رہ چکی ہے۔ وہ بھی آنا کی اس مشکل مشن میں مدد کرنا چاہتی ہے۔ اور اسے سرخ پوش عورت سے خبردار کرتی ہے، جو اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ لیکن Heidrun Drei یہ سب کچھ کہاں سے جانتی ہے؟
    5 min
  • Mission Berlin 05: کیا ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے؟
    آنا میوزیکل بکس مرمت کے لئے گھڑی ساز کے پاس لاتی ہے۔ لیکن Paul Winkler کے لئے یہ کام عام فریضے سے بڑھ کر ہے۔ اس کا خیال ہے کہ وہ آنا کو پہلے سے ہی جانتا ہے۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہے؟ وہ تو ابھی اس کے پاس آئی ہے۔
    جب Paul Winkler گھڑی نما میوزیکل بکس کھولتا ہے تو اس کے اندر اسے کاغذ کا ایک ٹکڑا برآمد ہوتا ہے جس پریہ کوڈ نمبر درج ہے 19610813۔ اس سے کیا مراد ہے؟Paul Winkler کس بارے میں بات کر رہا ہے؟ آنا اسے کہتی ہے کہ وہ میوزیکل باکس مرمت کرے لیکن وہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ اس گنجلک موقع پر آنا اپنی اب تک کی معلومات محفوظ کرلیتی ہے اوراس کی روشنی میں نتائج اخذ کرتی ہے۔ اس کے پاس 90 منٹ اورمزید دو زندگیاں باقی ہیں۔ میوزک کے مطابق اس نے قدم اٹھا لیا ہے، لیکن"In der Teilung liegt die Lösung" سے کیا مراد ہے؟
    5 min
  • Mission Berlin 04: انتباہی اشارہ
    آنا کو Kantstreet پر گھڑیوں کی ایک دکان نظر آتی ہے۔ اس کا مالک ایک نزدیکی Café میں بیٹھا ہے۔ وہاں جا کراسے یوں لگتا ہے جیسے وہ ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ آنا کے پاس معمے کے حل کے لئے ابھی 100 منٹ ہیں۔ کیا یہ وقت کافی ہے؟
    آنا کو پتہ چلتا ہے کہ Leo Winkler فوت ہو چکا ہے۔ ایک دستی آرگن بجانے والا شخص اسے بتاتا ہے کہ یہ دکان اب Leo Winkler کے بیٹے Paulکی ملکیت ہے۔ وہ ایک نزدیکی کیفے میں روزانہ کوکو پینے جاتا ہے۔ آنا وہاں پہنچ کر کافی کا آرڈر دیتی ہے۔ کیفے میں ایک شخص، جس نے گلے میں ایک چاندی کی چھوٹی سی وائلن لٹکا رکھی ہے آنا کو دیکھ کر مسکراتا ہے ۔ اسی دوران پولیس انسپیکٹر Ogur کیفے میں داخل ہوتا ہے اور آنا کو خبردار کرتا ہے کہ اس کا مشن اور تنظیم RATAVA بھی اس کے لئے خطرناک ہے۔ آنا تجسس کے ساتھ بوڑھے شخص کا، جس نے گلے میں چاندی کی چھوٹی سی وائلن لٹکا رکھی ہے، پیچھا کرتی ہے۔
    5 min
  • Mission Berlin 03: کی جانب Kantstreet
    آنا کانٹ سٹریٹ کی طرف جا رہی ہے۔ لیکن اسے راستہ پوچھنے کے لئے رکنا پڑتا ہے۔ جس سے اس کا مزید وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار وہاں پہنچ جاتے ہیں اور اس پر گولیاں چلاتے ہیں۔
    موٹرسائیکل سوار آنا کو زرا سی بھی مہلت نہیں دیتے۔ اس کے مشن میں ایک اور تاخیر پیدا ہو جاتی ہے: جب وہ اسکیٹس رولر پہنے بچوں سے راستہ دریافت کرتی ہے تو موٹرسائیکل سوار اسے گولی مار کر ہلاک کردیتے ہیں۔ کمپیوٹرگیم کے نئے سٹارٹ ہونے پروہ با لاخر Kantstreet بحفاظت پہنچ جاتی ہے۔ لیکن کیا وہ وہاں پا لے گی جس کی اسے تلاش ہے؟
    5 min
  • Mission Berlin 01: بیداری پر بری خبر کی سننا
    آنا کا مشن ہے جرمنی کو ایک مشکل صورت حال سے بچانا۔ اسے نہ صرف ایک معمہ حل کرنا ہو تا ہے بلکہ خود کونامعلوم موٹرسائکل سواروں سے بھی بچانا ہوتا ہے۔ اس کے پاس صرف 130 منٹ ہیں۔ لیکن اسے آغاز کہاں سے کرنا ہو گا ؟
    آنا ایک جرمن ہوٹل کے کمرہ نمبر14 میں بیدار ہوئی۔ ایک پولیس انسپکٹر اس کے کمرے میں آتا ہے۔ وہ Ogur کے نام سے اپنا تعارف کراتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ کمرہ نمبر40 میں ایک ہوٹل مہمان قتل ہو گیا ہے۔ باتھ روم کے شیشے پر اسے ایک پراسرارپیغام دکھائی دیتا ہے۔"In der Teilung liegt die Lösung; folge der Musik". آنا سوال و جواب کے لئے پولیس انسپکٹر کے پیچھے چلتی ہوئی ہوٹل ہال کا رخ کرتی ہے۔ لیکن اس پراسرار پیغام اور پرانے ناکارہ میوزیکل باکس کا مطلب کیا ہے جو آنا کے کمرے میں پایا گیا؟
    5 min
  • Mission Berlin 17: رکاوٹیں کھڑی کرنا
    ابھی 50 منٹ: کمپیوٹر پلیئر سب کچھ داؤ پر لگانے اورسیلز گرل پراعتماد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ریڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ مشرقی جرمنی کے فوجی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ کیا یہ ہے وہ واقعہ جس کا تعلق RATAVA سے ہے؟
    آنا کو ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ سیلز گرل Heidrun Drei ہے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اس مددگار عورت پر اعتماد کر سکتی ہے، اس صورت میں بھی جب اس کا بھائی پاؤل ناقابل اعتباد ہے۔ اس کے باوجود وہ آنا کو موٹر سائیکل سواروں کے تعاقب سے بچنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ بعد ازاں آنا، پاؤل اور ہائیڈرون دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ مشرقی جرمن فوجی کس طرح خاردار تاروں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو بتاتا ہے کہ یہ سب کچھ دیوار برلن کی تعمیرکا آغاز ہے۔ جرمنی کوبچانے کے لئے آنا کے پاس صرف 45 منٹ باقی ہیں۔
    5 min
  • Mission Berlin 16: پرانے واقف کار
    1961میں بھی مسلح موٹرسائکل سوارآنا کا تعاقب کررہے تھے۔ اس خطرناک صورتحال میں اسے ایک غیر شناسا عورت سے مدد پہنچتی ہے ۔ لیکن وہ عورت ایسا کیوں کر رہی ہے؟ کیا آنا اس پر بھروسہ کر سکتی ہے؟مسلح موٹرسائکل سوارآنا کا تعاقب کر رہے ہیں۔ وہ اشیائے خورد و نوش کی ایک دوکان میں پناہ لیتی ہے۔ جب مالک دکان اسے بتاتا ہے کہ اب دکان بند ہو رہی ہے تو وہاں کام کرنے والی ایک عورت آنا سے کہتی ہے کہ وہ اسے جانتی ہے۔ سیلز گرل آنا کو اپنے ساتھ گھر لے جاتی ہے اوراسے بتاتی ہے کہ وہ اس کی ایک پرانی کلاس فیلو ہے۔ آنا کو سمجھ نہیں آتی کہ اسے کیا کرنا چاہٍے۔ لیکن کمپیوٹر پلیئر اسے کہتا کہ اسے اس عورت پر بھروسہ کرنا چائیے۔ سیلز گرل کے ہاں آنا اس کے بھائی پاؤل سے متعارف ہوتی ہے۔
    5 min
  • Mission Berlin 15: ماضی کا سفر
    آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟
    1961 کے سال میں داخل ہو کر آنا Kantstreet پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن یہ ممکن نہیں، کیوں کہ مشرقی جرمنی کی حکومت نے دیوار برلن کی تعمیر شروع کررکھی ھے۔ آنا شہرکے مشرقی حصے میں ہے جبکہ Kantstreet مغربی حصے میں واقع ہے۔ واقعات کو اصلی شکل میں د یکھنے کے بعد کمپیوٹر پلیئراورآنا اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ دو تاریخی واقعات RATAVA کا ہدف ہو سکتے ہیں۔ دیوار برلن کی تعمیرکا واقعہ اور یا پھرانہدام کا۔ آنا اور کمپیوٹر پلیئر کے پاس یہ معمہ حل کرنے کے لئے صرف 55منٹ باقی ہیں۔
    5 min
  • Mission Berlin 14: مستقبل کے لئے ماضی کا سفر
    آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟
    پادری بتا سکتا ہے کہ
    "In der Teilung liegt die Lösung"
    کا مطلب کیا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ RATAVA کس قدر خطرناک ہے۔ کمپیوٹر پلیئر کا خیال ہے کہ آنا کو راز سے پردہ اٹھانے کے لئے 1961 کا سفر کرنا ہو گا۔ پادری کے خیال میں عقدہ
    "Die Liebe versetzt die Berge"
    حل کر کے وہ پھر سے دور حاضر میں واپس آ سکتی ہے۔ آنا 13 اگست1961 کے سفر پر روانہ ہو جاتی ہے۔
    مشن پورا کرنے کے لئے اس کے پاس صرف60 منٹ ہیں۔کیا یہ کافی ہیں؟
    5 min
  • Mission Berlin 13: غیبی مدد
    معلومات اکٹھی کرنے کے لئے چرچ بظاہر ایک درست جگہ ہے۔ پادری آنا کو موسیقی کی دھن کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور یہ بھی بتا دیتا ہے کہ یہ دھن ایک ٹائم مشین کی کلید ہے۔ لیکن وہ کس مشین کی بات کر رہا ہے؟
    کھیل کے نئے سٹارٹ ہونے کے بعد آنا اور سرخ پوش عورت آپس میں لڑنے لگتی ہیں۔ جیسے ہی پادری سامنے آتا ہے سرخ پوش عورت بھاگ جاتی ہے۔ پادری آنا کو بتاتا ہے کہ پولیس انسپکٹر Ogur صرف زخمی ہوا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہے۔ پادری آنا کے سامنے پھر سے دھن بجاتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ میوزک کوڈ D A C H F E G دراصل ایک ٹائم مشین کی خفیہ کلید ہے۔ اس کامیابی پرآنا اور کھلاڑی کو دس منٹ بطورانعام فالتو مل جاتے ہیں۔ لیکن کیا یہ کافی ہیں؟
    5 min

About Mission Europe - Mission Berlin | Deutsch lernen | Deutsche Welle

From the publisher's feed

Mission Europe ist ein Sprachkurs für Anfänger und besteht aus den Krimis Mission Berlin, Misja Kraków und Mission Paris. Taucht jetzt ein in die Welt der Sprachen und lernt Deutsch mit Mission…