سوالات:
۱ (۱ )قومی اتحاد کے بارے میں مولانا حالی کا کیا خیال تھا؟ جواب:قومی اتحاد کےبارےمیں مولاناحالی کاخیال بڑا صاف وپاک اور ہمدردانہ نوعیت کا تھا وہ ملک۰ کے ہر فرد میں ذات پات کو چھوڑکر قومی اتحاد دیکھنا چاہتا تھالیکن جب بھی ہندؤوں ومسلمانوں میں کئی کوئی ان بن ہوجاتی تھی تو اُن کا دل بڑا دُکھتا تھا وہ اپنی تحریروں و تقریروں میں ہر قوم وملت کے افراد کا خیال رکھتا تھا
۲۔ مولانا حالی نے عملی میدان میں کون سی دو یادگاریں چھوڑی ہیں؟ جواب: مولانا حالی نے عملی میدان میں جو دویادگاریں چھوڑی ہیں اُن میں پہلی یادگار پانی پت میں ایک مدرسے کا قیام کرنا تھا جو اب حالی ہائی سکول کے نام سے جانا وپہنچاناجاتا ہے دوسری یادگار اُن کی پانی پت میں اورنیٹل لائبریری کا قیام عمل میں لانا شامل ہے
۴۔مندرجہ ذیل بیانات کے ثبوت کے طور پر سبق میں سے ایک ایک واقعہ تلاش کر کے لکھیے
خاکہ نگاری:کسی شخصیت یا شخص کے بارے میں کچھ حالات و واقعات،عادتیں و خصلتیں وغیر ہ لکھنا”خاکہ نگاری“کہلاتا ہے
سوانح نگاری:کسی شخصیت یا شخص کے بارے میں پیدائش سے لیکر موت تک تمام حالات و واقعات [ترتیب وار لکھنے کو ”سوانح نگاری“ کہتے ہیں
شخصیت نگاری:کسی شخصیت یا شخص کے بارے میں اپنے تاثرات کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کے خیالات و افکار لکھنے ”کو شخصیت نگاری“‘کہتے ہیں
۴۔مندرجہ ذیل بیانات کے ثبوت کے طور پر سبق میں سے ایک ایک واقعہ تلاش کر کے لکھیے
۱۔مولانا حالی شہرت اور خود نمائی پسند نہیں کرتے تھے
جواب: لوگ مولانا سے اُن کا کلام سننے کی فرمائش کرتے تھے مگر۔وہ کسی نہ کسی طرح ٹال جاتے تھے اور اکثر یہ عذر کر دیتے تھے کہ”میرا حافظ بہت کمزور ہے اپنا لکھا بھی یاد نہیں رہتا۔“ یہ عذر ِلنگ ہی تھااس میں کچھ حقیقت بھی تھی لیکن اصل بات یہ تھی کہ وہ خودنمائی سے بچتے تھے
۲۔مولاناحالی ؔزبردست مہمان نواز تھے جواب: یہ کمبل لایا تھا اور آپ کو اُوڑھا رہا تھا۔انور احمد صاحب کہتے ہیں کہ”مجھ پر اُن کی شفقت کا ایسا اثر ہوا کہ عمر بھر نہیں بھول سکتا“۔مہمان کے آنے سے (اور اکثر ایسا ہوتا تھا)وہ بہت خوش ہوتے تھے اور سچے دل سے خاطر تواضع کرتے تھے اور اُس کے خوش رکھنے کی کوشش کرتے تھے
۳۔مولانا حالیؔ بعض اوقات چھوٹوں کا بھی ادب کرتے تھے جواب: مرحوم حمید الدین اُن سے ملنے گئے تو وہ سروقد تعظیم کے لئے کھڑے ہوگئے ہم اپنے دل میں بہت شرمندہ ہوگئے مولوی حمیدالدین نے کہا بھی کہ آپ ہمیں تعظیم دے کر محجوب کرتے ہیں فرمانے لگے کہ آپ لوگوں کی تعظیم نہ کروں،تو کس کی کروں؟ آئندہ آپ ہی قوم کے ناخدا ہونے والے ہیں
۵۔مصنف کا حوالہ دے کر سیاق وسیاق ک ساتھ درج ذیل اقتباس کا ماحصل لکھیے
جدید تعلیم کے بڑے حامی تھے اُس کی اشاعت وتلقین میں مقدور بھر کوشش کرتے رہے لیکن آخری عمر میں ہمارے کالجوں کے طلبہ کو دیکھ کر اُنھیں کسی قدر مایوسی ہونے لگی تھی۔مجھے خوب یاد ہے کہ جب اُن کے نام حیدر آباد میں ایک روز ”اولڈ بوائے“ آیا تو پڑھ کر بہت افسوس کرنے لگے کہ اُس میں سوائے مسخر ے پن کے کچھ بھی نہیں ہوتا۔اُنھوں نے کہا علی گڑھ کے طلبہ سے اُس سے اعلی توقع تھی
جواب:یہ اقتباس ہماری درسی کتاب”بہارستانِ اردو“ ’اردو کی دسویں کتاب‘ کے حصہ نثر میں، بابائے اردو مولوی عبدالحق کے ایک لکھے ہوئے خاکہ”حالی“سے نکالا گیا ہے مندرجہ ذیل اقتباس کا ماحصل کچھ اس طرح سے ہے :
مولانا حالی جدید تعلیم کے زبردست حامی تھے اور اس کی بھرپور اشاعت کرنے میں ہمیشہ مگن رہتے تھے آخر عمر میں کالجوں کے دو طلبہ علموں کو دیکھ کر حالی کو بڑا غم ودُکھ ہوا۔بابائے اردو کہتے ہیں جب ایک دن حیدر آبادمیں ایک رسالہ ”اولڈ بواے“ چھپ کر آیا اُس کو پڑھ کرحالی کو بڑا دکھ ہوا اور کہا کہ اس رسالہ میں ہنسی مزاق کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے اورفرمایا مجھے علی گڑھ طلبہ سے اس قسم کی امید نہیں تھی
ؐ۶۔ خالی جگہیں پُر کریں مثال واحد جمع واحد جمع کتاب کتابیں ادب آداب قلم قلمیں وقت اوقات بات باتیں سبب اسباب رات راتیں فلک افلاک
نظم نظمیں طرف اطراف
مندرجہ ذیل الفاظ کو اس طرح جملوں میں استعمال کیجیے کہ ان کی تذکر و تانیث واضح ہوجائے دہی ، مالا ، برف، چاند ، آبشار
مثال: عید کا چاند نظر نہیں آیا (مذکر) جواب
دہی : دہی زبردست کھٹا ہے مذکر
مالا : میں نے بازار سے ایک مالا خریدی ہے مونث
برف: برف بھاری ہورہی ہے مونث آبشار: اہربل کا آبشار بڑا مشہور ہے مذکر
دل: ہر ایک جاندار اپنا ایک دل رکھتا ہے مذکر ـــــــــــــــــ