سچے واقعات کے سلسلے میں پیش خدمت ہیں چند نئے سچے واقعات ایک معروف شاعر کی آپ بیتی سے جو حال ہی میں شایع ہوئی ہے پہلے تو آپ ان دلچسپ واقعات کو سنیئے اور قیاس کرنے کی کوشش کریں کہ یہ شاعر کون ہیں ان کا نام آپ کو بالکل آخر میں معلوم ہو جائے گ اس آپ بیتی میں شاعر نے جہاں اپنی زندگی کے واقعات بیان کیئے وہاں دو حیرت انگیز واقعات مولونا فضل الرحمن کے بارے میں ایسے بیان کیئے جس سے ان کی شخصیت کا ایک الگ روپ سامنے آتا ہے پہلا تو اقوام متحدہ میں تقریر کا جس میں انہوں ے دفتر خارجہ کی لکھی تقریر اصولوں کی بنیاد پر پڑھنے سے انکار کیا خود اپنی تقریر لکھ کر تیار کی مگر عین اجلاس سے کچھ پہلے اس بریف کورس کو جس میں ان کی لکھی تقریر رکھی تھی چوری کرو ادیا گیا اور ان کے جیب میں سرکاری تقریر کا مسودہ ایک بار پھر رکھ دیا گیا کے جسے پڑھنے کے علاوہ کوئی چارہ نا تھا مولانا نے کیا کیا ، یہ دلچسپ قصہ آپ ان اقتباسات میں سنیں گے اور دوسرا حیرت انگیز قصہ مولانا کے دل کے آپریشن کے بارے میں ہے جو انہوں نے تمام تر پیشکش کے باوجود ملک سے باہرکروانے سے انکار کر دیا وہ اپنا آپریشن ملک میں چاہتے تھے پھر چودھری پرویز الہی نے اکرام درانی کے ذریعے مولانا کا ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعے چیک اپ کرونے کے بہانے بلوایا جہاں امریکہ کتے ایک پ معروف دل کے سرجن ان کے منتظر تھے جنہوں نے فوری فوری مولانا ے دل کا کامیاب آپریشن کر دیا وہ سرجن چودھری پرویز الہی بہت پرانے دوست تھے مگر پیدایشی قادیانی اس قادیانی ڈاکٹر نے مولانا فضل الرحمن کے آپریشن کے بعد اپنی اہلیہ سمیت قادیانیت سے توبہ کرلی اور ختم نبوت پر ایمان لا کر دایرہ اسلام میں داخل ہو گیا