Pakistani cricketer Usman Qadir, who has now settled in Australia, was invited by Cricket Australia (CA) on January 30 to support and promote women’s cricket at the MCG. He shared that despite delivering impressive performances in Pakistan, he was not given sufficient opportunities, prompting his decision to move to Australia for a better future for himself and his family. Hear more from Usman Qadir in his own words. - پاکستانی کرکٹر عثمان قادر، جو حال ہی میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور اب آسٹریلیا میں مقیم ہیں، 30 جنوری کو کرکٹ آسٹریلیا (CA) کے خصوصی پروگرام کے تحت خواتین کے کھیل کی حمایت اور فروغ کے لیے مدعو کیے گئے۔ اس موقع پر ہمارے کھیلوں کے نمائندے انس سعید نے عثمان قادر سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ عثمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں مواقع نہیں دیے گئے، جس کے باعث انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر عثمان قادر نے مزید کیا کہا،سنئے انہی کی زبانی۔