خطبات

خطبات

By Rahimia Institute of Quranic SciencesReligion & SpiritualityEducationIslam
Download on the App Store

خطبات episodes

  • فاسِد نظام سے نجات کے لیے دینی شُعور و بصیرت اور رَبّانی تربیّت کی ضرورت و اہمیت |2023 -12-22
    فاسِد نظام سے نجات کے لیے
    دینی شُعور و بصیرت اور رَبّانی تربیّت کی ضرورت و اہمیت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 8؍ جمادی الثانی 1445ھ / 22؍ دسمبر 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

    آیاتِ قرآنی:
    1۔ اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْؕ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْۙ وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ۔ (58 – المجادلہ: 14)
    ترجمہ: "کیا تُو نے نہ دیکھا اُن لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ، نہ وہ تم میں ہیں اور نہ اُن میں ہیں، اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور ان کو خبر ہے“۔

    2۔ اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ، اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ، كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ۔ (58 – المجادلہ: 19 تا 21)
    ترجمہ: ”قابو کرلیا ہے ان پر شیطان نے، پھر بُھلا دی ان کو اللہ کی یاد، وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا، سنتا ہے! جو گروہ ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں۔ جو لوگ خلاف کرتے ہیں اللہ کا، اور اس کے رسول کا، وہ لوگ ہیں سب سے بےقدر لوگوں میں۔ اللہ لکھ چکا کہ میں غالب ہوں گا اور میرے رسول“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ”مَا مِنْ ثَلَاثَةٍ فِي قَرْيَةٍ وَلَا بَدْوٍ لَا تُقَامُ فِيهِمُ الصَّلَاةُ إِلَّا قَدِ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ، فَعَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ، فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ الْقَاصِيَةَ“۔ (سنن ابو داود، حدیث: 547)
    ترجمہ: ”تین آدمی کسی بستی یا جنگل میں ہوں اور وہ جماعت سے نماز نہ پڑھیں تو ان پر شیطان مسلط ہو جاتا ہے، لہٰذا تم جماعت کو لازم پکڑو، اس لیے کہ بھیڑیا اسی بکری کو کھاتا ہے جو ریوڑ سے الگ ہوتی ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ دینِ اسلام کی تعلیمات میں حکمت و بصیرت کی ضرورت و اہمیت
    ✔️ علومِ نبوت اور حکمت کا آپسی گہرا اور مربوط تعلق اور رشتہ
    ✔️ دورِ زوال میں دینی شعور اور حکمت سے بے اعتنائی کے اثرات و نتائج
    ✔️ کتاب اللہ کے ساتھ ساتھ رجال اللہ کی صحبت کی ناگزیریت
    ✔️ فرعونی سیاست کا سچ اور جھوٹ کے حوالے سے خود ساختہ معیار
    ✔️ سرمایہ دارانہ نظام کا پروسیجر اور اس کی خرابی کی نوعیت و نتائج
    ✔️ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عبداللہ بن اُبیٔ رئیس المنافقین کا رویہ
    ✔️ سماج دشمن فاسد اور ظالم طبقے کی دوستی کے بارے قرآن حکیم کی رہنمائی
    ✔️ اہلِ یہود کے مذہبی طبقے پر لعنت کا سبب؛ ان پر سرمایہ داروں کے اثرات تھے
    ✔️ مسلمانوں میں جماعت قائم کرنے کی قرآنی لازمی تاکید اور اس کی ضرورت
    ✔️ انگریزوں کا برعظیم پر حکومت کرنے کا طریقۂ کار اور اس کے نتائج
    ✔️ آپریشن سائیکلون کو ’’جہاد‘‘ کا نام دینے کی اندرونی تاریخ اور پسِ منظر
    ✔️ قرآن حکیم اور احادیثِ مبارکہ پر عمل کے لیے فقیہانہ شعور و بصیرت کی ضرورت
    ✔️ تاریخ میں خوارج کا دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا رویہ
    ✔️ اہلِ غزہ کی تکلیف دہ صورتِ حال اور اسرائیلی امریکی گٹھ جوڑ
    ✔️ دینی تربیت کے ذریعے نوجوان نسل کو سامراجی استعمال سے بچانے کی حکمتِ عملی

    1 hr 9 min
  • معاشرتی ابتری اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے |2023 -11-28
    *معاشرتی ابتری اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے*

    *خطاب:*

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 28؍ نومبر 2023ء

    *بر موقع:* قومی کانفرنس

    *بمقام:* ادارۂ تعلیم و تحقیق، پنجاب یونیورسٹی، لاہور


    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    39 min
  • قرآن حکیم کے نظامِ حکمت کی جامعیت اور اس کے اثرات و نتائج |2023 -12-15
    قرآن حکیم کے نظامِ حکمت کی جامعیت
    اور اس کے اثرات و نتائج

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: یکم؍ جمادی الثانی 1445ھ / 15؍ دسمبر 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

    آیتِ قرآنی:
    یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُۚ وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًاؕ، وَ مَا یَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الْاَلْبَابِ۔ (2 – البقرۃ: 269)
    ترجمہ: ”عنایت کرتا ہے سمجھ جس کسی کو چاہے، اور جس کو سمجھ ملی اس کو بڑی خوبی ملی۔ اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5027)
    ترجمہ: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ قرآن حکیم کی حقانیت سے مسلمانوں کا رشتہ اور تاریخی معمول
    ✔️ قرآن حکیم کے احکام و شرائع کے ساتھ ساتھ حکمتِ قرآن کو جاننے کی اہمیت
    ✔️ نظریہ و فکر کے منہج کو ایک مربوط علمی نظام کی بنیاد پر سمجھنے کی اہمیت
    ✔️ قرآنی حکمت کی تعریف و حکمت اور عقل کا باہمی تعلق اور اس کے لوازمات
    ✔️ احکامِ شرع اور عبادات کے حکم میں حکمت کے لحاظ کا اہتمام
    ✔️ اقترابات کے ساتھ ساتھ ارتفاقات میں بھی حکمت کا اہتمام اور لحاظ
    ✔️ قومی اور بین الاقوامی نظام میں مصالح اور مفاسد پر غور و فکر کی اہمیت
    ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فکر کی نادر خصوصیت
    ✔️ علم المصالح و المفاسدکے سلسلے میں انبیاؑ اور حکما کی خدمات
    ✔️ علم المصالح و المفاسدکے حوالے سے ماہرین کی رائے کی اہمیت
    ✔️ حکمت سے عاری مذہبی طبقوں کے فیصلوں کے نتائج
    ✔️ تحریکاتِ آزادی کے خلاف کردار ادا کرنے والے مذہبی اور سیاسی طبقے
    ✔️ امسال ادارہ رحیمیہ علومِ قرانیہ لاہور میں دورۂ تفسیرِ قرآن کا اہتمام

    1 hr 14 min
  • جہاد و قتال کا دینی تصور مقاصد و اہداف اور نجی جنگ جوئی کی حیثیت |2023 -12-08
    جہاد و قتال کا دینی تصور

    مقاصد و اہداف اور نجی جنگ جوئی کی حیثیت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 23؍ جمادی الاولیٰ 1445ھ / 8؍ دسمبر 2023ء

    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

    آیتِ قرآنی:

    وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ۔ (8 – الانفال: 60)

    ترجمہ: ”اور تیار کرو ان کی لڑائی کے واسطے جو کچھ جمع کرسکو قوت سے اور پلے ہوئے گھوڑوں سے، کہ اس سے دھاک پڑے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنوں پر“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:

    "الْجِهَادُ مَاضٍ مُنْذُ بَعَثَنِيَ اللّٰهُ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ آخِرُ أُمَّتِيْ الدَّجَّالَ" الحدیث۔ (السنن لابی داود، حدیث: 2532)

    ترجمہ: " جس دن سے اللہ نے مجھے نبی بنا کر بھیجا ہے تب سے جہاد جاری رہے گا، یہاں تک کہ میری امت کا آخری شخص دجال سے لڑے گا"۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    1:12  دینِ اسلام کی تعلیمات و احکامات اور ہدایات‘ اجتماعی اور مربوط ہیں

    3:51  دینِ اسلام کے کامل اور جامع نظریۂ فکروعمل کو نہ اپنانے کے نتائج اورنقصانات

    5:06  مسخ شدہ مذہبیت کے نمائندہ طبقوں کی قرآن حکیم میں نشان دہی

    6:08  اُمتِ وسط (معتدل اُمت) مسلمان جماعت کا تعارف اور اس کی ذمہ داریاں

    9:50  جہاد کے حکم کی حقیقت، اس کا فلسفہ اور اس کے اجتماعی مقاصد

    12:08  ریاست کے اجتماعی فیصلوں کا حق‘ نظمِ سیاست چلانے والی اتھارٹی کو ہوتا ہے

    14:24  پرائیویٹ قتال کی ممانعت کی حکمت و فلسفہ اور نتائج و اثرات

    17:01  دشمن کی تعیین، قتال کی تیاری اور سامانِ جنگ جمع کرنے کے اُصول و ضابطے

    32:44   انگریزوں سے تمام جنگیں ریاست کے اجتماعی حکم کے تحت تھیں

    42:10   حضرت شیخ الہندؒ کی تحریکِ ریشمی رومال غالب پاشا اور خلافتِ عثمانیہ سے روابط

    48:55   جدید جمہوری اور قومی دور میں ’’مِنْ قُوَّۃٍ‘‘ کے تناظر میں نیشنل اِزم کی طاقت

    59:56  اسرائیلی ریاست کے قیام کا پسِ منظر اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم

    1:05:48  امریکا اور پاکستان کے بعض علماء جنگی بندی کے خلاف ایک پیج پر

    1:07:42  مذہبی طبقے کا حضرت شیخ الہندؒ کے خلاف اور مذہبی جنونیت کے فروغ میں کردار
     

    1 hr 18 min
  • تذکیراتِ ثلاثہ کے تناظر میں پاکستان کی انتخابی سیاست کا اجمالی جائزہ |2023 -12-01
    تذکیراتِ ثلاثہ کے تناظر میں
    پاکستان کی انتخابی سیاست کا اجمالی جائزہ


    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 16؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / یکم؍ دسمبر 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

    آیاتِ قرآنی
    1۔ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ، الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ، وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ۔ (87 – الاعلیٰ: 1 تا 3)
    ترجمہ: "پاکی بیان کر اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر (ہے)، جس نے بنایا پھر ٹھیک کیا، اور جس نے ٹھہرا دیا، پھر راہ بتلائی“۔

    2۔ ‌وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللّٰهِ۔ (14 – ابراہیم: 5)
    ترجمہ: "اور یاد دلا ان کو دن اللہ کے"

    3۔ وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ، فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ۖ، وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ۔ (90 – البلد: 10 تا 12)
    ترجمہ: "اور دکھلادِیں اس کو دو گھاٹیاں، سو نہ دھمک سکا گھاٹی پر، اور تو کیا سمجھا کیا ہے وہ گھاٹی"۔

    حدیثِ نبوی ﷺ :
    "أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ" يعني : الْمَوْتَ۔ (الجامع للترمذی، حدیث: 2307)
    (لذتوں کو توڑنے والی (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو)

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
     آغاز 0:00
    1:44   انسان میں بھلے بُرے کی تمیز اور انتخاب کی صلاحیت و استعداد
    5:40   عزم و ارادوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قوائے جسمانیہ کی اہمیت
    15:03  مستقبل کے فیصلوں کے لیے ’’تذکیراتِ ثلاثہ‘‘ کو پیشِ نظر رکھنے کی ضرورت
    18:15  قرآن حکیم میں ماضی کے واقعات اور تاریخ سے سیکھنے کی رہنمائی
    39:13  رشتے کے انتخاب میں رسول اللہ ﷺ کا ایک صحابیہؓ کو مشورہ
    42:34  ریاست اور سیاست کا بنیادی اُصول؛ جمہور کا مفاد اور رائے
    49:38  1935ء سے آج تک اس خطے میں ہونے والے الیکشنز کی حقیقت
    54:08  1937ء اور 1946ء کے الیکشن میں ووٹر کے ووٹ ڈالنے کی شرائط اور اہلیت
    58:50   انگزیزوں کے دور میں حلقہ بندیوں کا طریقۂ کار اور طے شدہ مقاصد
    1:02:39   1973ء کے آئین کا تقدس اور با اختیار طبقوں کی طرف سے اس کی پامالی
    1:04:28   پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کے سیاسی کردار پر ایک طائرانہ نظر
    1:05:46   الیکشن کے فوائد، عوامی مفادات یا الیکشن مافیاز کے مفادات کا تحفظ
    1:09:22   ہمارے ملک کی جمہوریت اور شاہی ملکوں کی بادشاہت دونوں ایک جیسی ہیں

    1 hr 19 min
  • ملتِ ابراہیمی کے اجتماعی شعور کا تاریخی تسلسل اور سیاسی بے شعوری کے نقصانات |2023 -11-24
    ملتِ ابراہیمی کے اجتماعی شعور کا تاریخی تسلسل اور
    سیاسی بے شعوری کے نقصانات

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 9؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / 24؍ نومبر 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، پشاور کیمپس

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

    آیاتِ قرآنی:

    1۔ "تَحْسَبُهُمْ جَمِیْعًا وَّ قُلُوْبُهُمْ شَتّٰىؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ"۔ (59 – الحشر: 14)
    ترجمہ: ”تُو سمجھے وہ اکٹھے ہیں، اور ان کے دل جدا جدا ہو رہے ہیں، یہ اس لیے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے“۔

    2۔  "اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ"۔ (16 – النحل: 12)
    ترجمہ: "اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو سمجھ رکھتے ہیں"۔

    حدیثِ نبوی ﷺ :

    "‌أوّلُ ‌َما ‌َخلَقَ ‌اللّٰهُ تعالٰى العَقْلَ، وقال له: "أقبِلْ: فأقْبَلَ، و قال: "أدْبِرْ" فأدْبَرَ، فقال: "بِكَ أؤاخِذُ"۔
    (رواه الطّبراني في الاوسط، قال العِراقي في تخريج الاحياء، حُجّة اللّٰه البالغة)
    ترجمہ: "اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے عقل کو پیدا کیا، اور اس سے کہا: "سامنے آ"، تو وہ سامنے آ گئی، اور فرمایا: "پیچھے جا"، تو وہ پیچھے چلی گئی۔ اور اللّٰه تعالیٰ نے فرمایا: "تیری وجہ سے میں لوگوں کو سزا دوں گا"۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 

    ✔️ رسولِ اکرم ﷺ کے مقاصدِ بعثت میں سے ایک اہم مقصد
    ✔️ دنیا اور آخرت کے حوالے سے مسلمان اور کافر کی سوچ میں بنیادی فرق
    ✔️ سوچ، تکلم اور عمل کی صلاحیت سے انسان کو بہرہ ور کیا گیا ہے
    ✔️ انسانوں میں جوہرِ انسانیت‘ عقل کا مادہ اور اس کی صلاحیت ہے
    ✔️ دینِ اسلام کی تعلیمات کے دو اہداف: تہذیبِ نفس انسانی اور سیاستِ ملیہ
    ✔️ دنیا میں تین ملتیں ہیں: 1۔ ملت نجامین، 2۔ ملت طبعیین اور 3۔ ملت ابراہیمیہ حنیفیہ
    ✔️ ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ میں تحریفات کرنے والے طبقات اور تحریف کی نوعیت
    ✔️ میثاقِ مدینہ کی روشنی میں مسلمانوں کو سیاستِ ملیہ بارے رہنمائی
    ✔️ قبلۂ اوّل کی بحث میں ایک نادر نکتہ اور بیت المقدس کو قبلہ بنانے کی وجہ
    ✔️ مکہ اور مدینہ میں موجود سیاسی طاقتیں اور ان سے نمٹنے کی نبوی حکمتِ عملی
    ✔️ یہود کے قبائل بنونضیر اور بنوقریضہ کے خلاف اقدامات دراصل اُن کی سیاسی سزا کے نتیجے میں تھے  
    ✔️ سیاسی طاقت کا ارتقا اور ملّی یکجہتی کی نبوی حکمتِ عملی
    ✔️ مسلمان ملتِ حنیفیہ کا آج کا المیہ اور مسخ شدہ ملتِ ابراہیمیہ کی اتباع
    ✔️ مسلمانوں میں نااتفاقی اور خانہ جنگیوں کے تباہ کن اثرات و نتائج
    ✔️ سیاسی بے شعوری اور جہالت کے اجتماعی قومی اور ملّی نقصانات
    ✔️ مسلمانوں کو خود فریبی سے نکلنے کی ضرورت اور اس کا درست لائحۂ عمل

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 21 min
  • نا اہل اور مفاد پرست قیادت کے افعال و کرداراور ان کے سماجی فیصلوں کی تباہ کاریاں |2023 -11-17
    *نا اہل اور مفاد پرست قیادت کے افعال و کردار*

    *اور ان کے سماجی فیصلوں کی تباہ کاریاں*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 2؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / 17؍ نومبر 2023ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ:*

    *آیتِ قرآنی:*

    اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠۔ (13 – الرعد: 7)

    ترجمہ: ” تیرا کام تو ڈر سُنا دینا ہے، اور ہر قوم کے لیے ہوا ہے راہ بتانے والا“۔

    *احادیثِ نبوی ﷺ:*

    *1۔* ”إِذَا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلىٰ غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ“۔ (الجامع الصّحیح للبُخاري، حدیث: 59)

    ترجمہ: ”جب حکومت کے اُمور نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر“۔

    *2۔* "ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ، وَ تَنَاهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ، حَتّٰى إِذَا رَأَيْتَ شُحًّا مُطَاعًا، وَ هَوًى مُتَّبَعًا، وَ دُنْيًا مُؤْثَرَةً، وَ إِعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْيِهِ فَعَلَيْكَ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَ دَعِ الْعَوَامَّ"۔ ــ او کمال قال علیه الصّلوٰۃ و السّلام ــ (الجامع للتّرمذي، حدیث: 3058)

    ترجمہ: ”تم اچھی باتوں کا حکم کرتے رہو، اور بُری باتوں سے روکتے رہو، یہاں تک کہ جب تم دیکھو کہ لوگ بخالت (کنجوسی) کے راستے پر چل پڑے ہیں، خواہشاتِ نفس کے پیرو ہو گئے ہیں، دنیا کو آخرت پر ترجیح دی جا رہی ہے اور ہر عقل و رائے والا بس اپنی ہی عقل و رائے پر مست اور مگن ہے، تو تم خود اپنی ذمہ داریوں پر خاص طور پر توجہ دو، ان کو ادا کرو اور (اپنے حال میں بد مست) عوام (کے حوالے سے مایوسی اور اضطراب) کو رہنے دو“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ دینِ اسلام کی سچی تعلیمات کی اثر آفرینی اور نتائج و اثرات

    ✔️ ہر قوم کے لیے ہادی اور سچے رہنما کی ضرورت اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد

    ✔️ مُنذِر کی تعریف اور مفہوم امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نقطۂ نظر سے

    ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں نبوت کی حقیقت و ماہیت

    ✔️ لیڈرشپ کی غلطیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑتی ہے

    ✔️ قومی ترقی و تنزل میں لیڈرشپ کے فیصلوں کا کردار اور اہمیت

    ✔️ اجتماع اور سوسائٹی میں تمام خرابیوں کی جڑ دو بنیادی شرّ

    ✔️ قوموں پر شریر اور بخیل لوگوں کے تسلط کے بھیانک نتائج

    ✔️ حضرت عمرؓ بن خطاب کا ڈسپلن اور حضرت خالدؓ بن ولید کی معزولی

    ✔️ لیڈرشپ کی سب سے اہم ذمہ داری انسانیتِ عامہ کو قتل سے بچانا ہے

    ✔️ نا اہل قیادت کے فیصلوں کے نتیجے میں قوم پر اجتماعی قیامت ٹوٹ جاتی ہے

    ✔️ معروفات اور منکرات کی وضاحت اور ان کے حوالے سے اجتماعی تقاضے

    ✔️ حالات کی ہمہ گیر خرابی کے عہد میں مایوسی کے بجائے نبوی ہدایت

    ✔️ برعظیم ہند میں مسلمانوں کی نام نہاد قیادت کی غلطیوں کے خوف ناک نتائج

    ✔️ او آئی سی کی منافقت اورمسلم ممالک کے حکمرانوں کی غیرت کا جنازہ


    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 3 min
  • مسئلۂ فلسطین صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق|2023-11-10
    *مسئلۂ فلسطین*

    *صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 25؍ ربیع الثانی 1445ھ / 10؍ نومبر 2023ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*

    *آیتِ قرآنی:*

    وَ قَضَیْنَاۤ اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ فِی الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِیْرًا۔ (17 - بنی اسرائیل: 4)

    ترجمہ: ”اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ: تم خرابی کرو گے مُلک میں دو بار، اور سرکشی کرو گے بڑی سرکشی“۔

    *حدیثِ نبوی ﷺ:*

    ”لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا“ الحدیث۔ (الجامع الصّحیح للبخاری، حدیث: 7320)

    ترجمہ: ”تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت میں اتباع کرو گے“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
     
    آغاز 0:00

    1:12 قرآن حکیم کلی، اُصولی اور جامع رہنمائی کی ابدی کتاب ہے

    5:50   مسئلۂ فلسطین پرعالَمِ اسلام کا اضطراب اور مسئلے کی حقیقی نوعیت

    9:34  مسئلۂ فلسطین سے متعلق ’’سورت بنی اسرائیل‘‘ کی آیات میں اُصولی رہنمائی

    13:37  قرآن حکیم کا بنیادی قانون اسرائیل کا زمین میں دو مرتبہ فساد مچانا

    17:35  یہود کا عہد و پیمان کا اقرار و گواہی کے باوجود عہد شکنی اور اللہ کی طرف سے سخت سزا

    22:21  فساد مچانے کی وجہ اور اس کا تاریخی پسِ منظر

    26:23  سیاسی گروہ بندی اور لیڈرشپ کی طاقت کے حصول کے لیے قتل و غارت گری

    29:56  درست سیاسی نظام میں حقِ حکمرانی کے دو بنیادی انسانی اُصول

    33:58  عرب قبائل اور فلسطینی سرداروں کی خلافتِ عثمانیہ سے غداری اور جرائم کا ارتکاب

    37:15  شریفِ مکہ کو برطانوی سامراج نے خلافتِ عثمانیہ کے خلاف استعمال کیا

    39:00  مفتیٔ اعظم مکہ و مفتیٔ اعظم فلسطین کا خلافتِ عثمانیہ کے خلاف ناحق فتویٰ

    41:57   قومی آزادی کی تحریکوں کے خلاف عرب کے فرقہ پرستوں کا کردار

    43:34  یہودیت کے صہیونی طبقے کا انسانیت دشمن کردار

    44:57  سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی قرار واقعی حیثیت

    47:13  مذہبِ یہودیت پر ذِلت و رُسوائی اور مسکنت کا عذاب ایک قرآنی پیشین گوئی

    48:46 فلسطین میں لڑائی اسلام اور یہودیت کی مذہبی لڑائی نہیں، بلکہ یہودیت کا صہیونی کردار ہے

    50:53  فلسطینی اتھارٹی کے مقابلے میں غزہ میں عسکریت پسندوں کا غلبہ ایک سوالیہ نشان ہے

    53:28  ہندوستان میں انگریز کا قبضہ کرانے والی غدار مسلمان نام نہاد لیڈر شپ

    56:13  مسلمان ممالک میں مسئلۂ فلسطین کے نام پر چندے کا مکروہ دھندہ

    59:02  مسئلۂ فلسطین کے حل کے لیے مطلوبہ ویژن! اور حالات واقعات کے درست ادراک کی ضرورت و اہمیت


    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 9 min
  • انسانیت کی بنیادی اقدار پر مبنی دستور اور اس کی پامالی پر احتساب کا دینی نظریہ|2023-09-22
    انسانیت کی بنیادی اقدار پر مبنی دستور اور اس کی پامالی پر
    احتساب کا دینی نظریہ

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 5؍ ربیع الاول 1445ھ / 22؍ ستمبر 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:

    وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً، كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَاؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔ هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ، اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔ (45 – الجاثیہ: 28-29)
    ترجمہ: ”اور تُو دیکھے ہر فرقہ کو کہ بیٹھے ہیں گھٹنوں کے بل، ہر فرقہ بلایا جائے اپنے اپنے دفتر کے پاس، آج بدلہ پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے۔ یہ ہمارا دفتر ہے، بولتا ہے تمہارے کام ٹھیک، ہم لکھواتے جاتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

     1:30  کتابِ الٰہی قرآن حکیم کی آئینی و دستوری اور قانونی حیثیت و اہمیت
     6:19  انسانوں میں جسمانی وحدت کی طرح ان کے روحانی اور حیوانی تقاضوں میں وحدت ہے
     15:06 انسانی سماج کی ترقی کے لیے ’’نوامیسِ کلیہ‘‘ (بنیادی انسانی اقدار پر مشتمل الہامی احکام) قدرِ مشترک ہیں
    20:00 حٰمٓ؛ حروفِ مقطعات میں پوشیدہ مفاہیم اور مطالب کے انکشافات
    24:01  کتاب (ملکی آئین) اور کسبِ اعمال ( نامۂ اَعمال)  میں فرق اور وضاحت
    32:47  اقوام متحدہ کے آئین و دستور اور عالمی استعماری ممالک کے کردار میں تضادات
    36:46  عالمی جغرافیے کی نئی تشکیل میں استعماری طاقتوں کا سامراجی کردار
    39:21  شریعتِ اسلامی کے قوانین میں اجتماعی انسانی ضمیر کی رعایت رکھی گئی ہے
    43:24  آج اپنے اپنے مصدقہ دستور ہائے ریاست کے قوانین کے مطابق خود احتسابی کی ضرورت
    46:08  انفرادی اعمال کی سزا قبر میں جب کہ روزِ حشر قوموں کی اجتماعی گرفت ہوگی
    1:00:09 اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ کا مختصر تفسیری خلاصہ اور عصری تقاضے
    1:07:48  پاکستان میں مختلف قوتوں کی طرف سے آئین اور دستور کی بدترین پامالی
    1:13:45  قیامت کے دن انسانوں کے اپنے ہی بنائے ہوئے دساتیر پر عمل درآمد کی جواب طلبی بھی ہوگی

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 22 min
  • ریاست کے بقا کے لیے حدودُ اللہ کے دینی نظریے کے قیام کی ناگزیریت اور حُدود شِکَن فاسِد نظام|2023-09-15
    ریاست کے بقا کے لیے حدودُ اللہ کے دینی نظریے کے قیام کی ناگزیریت اور
    حُدود شِکَن فاسِد نظام

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 28؍ صفر المظفر 1445ھ / 15؍ ستمبر 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :

    1۔  تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَا، كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ۔ (2 – البقرہ: 187)
    ترجمہ: ”یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ کی، سو ان کے نزدیک نہ جاؤ۔ اسی طرح بیان فرماتا ہے اللہ اپنی آیتیں لوگوں کے واسطے، تاکہ وہ بچتے رہیں“۔

    2۔ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ۔ (2 – البقرہ: 230)
    ترجمہ: ”اور یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں، اللہ بیان فرماتا ہے ان کو جاننے والوں کے واسطے“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ”مَثَلُ الْقَائِمِ عَلَى حُدُودِ اللّٰهِ وَالْوَاقِعِ فِيهَا، كَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَهَمُوا عَلَى سَفِينَةٍ فَأَصَابَ بَعْضُهُمْ أَعْلَاهَا وَبَعْضُهُمْ أَسْفَلَهَا“ الحدیث۔ (الجامع الصحیح للبخاری، حدیث: 2493)
    ترجمہ: ”اللہ کی حدود پر قائم رہنے والے اور اس میں گھس جانے والے (یعنی خلاف کرنے والے) کی مثال ایسے لوگوں کی سی ہے جنہوں نے ایک کشتی کے سلسلے میں قرعہ ڈالا۔ بعض لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے میں اور بعض لوگوں کو نچلے حصہ میں جگہ ملی“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00  آغاز
     
     1:26  کائنات کا پورا نظام اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ نظم و ضبط کے قوانین کے تحت ہے

    10:32  حدودُ اللہ کا معنی و مفہوم امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشاد کی روشنی میں

    15:41  ملتِ طبعییّن اور ملتِ نجامین کا تصور، حدود اور حدودُ اللہ کا حقیقی عالمگیر نظام

    18:23  عقل، وحی اور مَلَکُوتی نظام کا باہمی ربط اور اس پر مشتمل اُلوہی نظام

    25:27 اسلام میں قانونِ وراثت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود و قیود

    35:37 حدیثِ نبوی ﷺ میں کشتی کی دو سطحوں کے ذریعے حدود کی آسان تفہیم۔

    41:14 ریاست کے اجتماعی مفاد کا نظام ہی کسی ریاست کی حدود کہلاتی ہیں، جس کی پابندی سب پر لازم ہے

    46:40 حدیثِ نبوی ﷺ سے معاشرے میں اجتماعی سیاسی جدوجہد کے لیے استشہاد

    48:40 جائیداد میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے وعظ و نصیحت اور بے عملی کے رویے

    51:01 اجتماعیتیں اور قومیں اپنے اپنے دائروں میں حدود کی پابندی کرکے ہی اپنا تحفظ کرسکتی ہیں

    57:45 ریاست کی کشتی میں سمگلنگ اور رِشوت کے سوراخ کرنے والوں کے خلاف جدوجہد نہ کرنے والے بھی ریاست کے ساتھ ڈوبتے ہیں

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 9 min

About خطبات

From the publisher's feed

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان

More shows like خطبات

واحتي مع ربي by رحاب

واحتي مع ربي

21 Listeners