خطبات

خطبات

By Rahimia Institute of Quranic SciencesReligion & SpiritualityEducationIslam
Download on the App Store

خطبات episodes

  • حُرُماتِ الٰہی کی اہمیت، سودی قرضوں کی عالمی معیشت اور مذہبی حیلہ کاری کی حقیقت | 2023-07-28
    حُرُماتِ الٰہی کی اہمیت، سودی قرضوں کی عالمی معیشت اور
    مذہبی حیلہ کاری کی حقیقت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 9؍ محرم الحرام 1445ھ / 28؍ جولائی 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :

    آیتِ قرآنی:
    ”وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ، وَ اُحِلَّتْ لَكُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِۙ۔  (22 – الحج: 30)
    ترجمہ: ”اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی، سو وہ بہتر ہے اس کے لیے اپنے رب کے پاس، اور حلال ہیں تم کو چوپائے مگر جو تم کو سناتے ہیں، سو بچتے رہو بتوں کی گندگی سے، اور بچتے رہو جھوٹی بات سے“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ”الْحَلَالُ بَيِّنٌ , وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ , وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ لَا يَعْلَمُهَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ , فَمَنِ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ , وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ“، الحدیث۔ (سنن ابن ماجۃ، حدیث: 3984، صحیح بخاری، حدیث: 52)
    ترجمہ:  ”حلال واضح ہے، اور حرام بھی، ان کے درمیان بعض چیزیں مشتبہ ہیں جنہیں بہت سے لوگ نہیں جان پاتے (کہ حلال ہے یا حرام) جو ان مشتبہ چیزوں سے بچے، اس نے اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو کو بچا لیا، اور جو شبہات میں پڑ گیا، وہ ایک دن حرام میں بھی پڑ جائے گا“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    0:00 آغازِ خطاب

    ✔️ 1:18  10؍ محرم الحرام کی تاریخی اہمیت اور سماج کی ترقی کی جدوجہد کا تسلسل

    ✔️ 2:07 حضرت محمد ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے درمیان نسبت

    ✔️ 3:24 دین اور سیاست کا باہمی تعلق، بغیر دین کے سیاست اور سیاست کے بغیر دین کی حقیقت

    ✔️ 9:18 آغازِ اسلام میں بیت المقدس کو نماز میں قبلہ بنانے کی حکمت

    ✔️ 9:51 اہلِ یہود کے رویوں کے تناظر میں فرسودہ مذہبی طبقوں کی نفسیات کا مطالعہ

    ✔️ 12:23 حرماتِ الٰہی کی تفصیلات، مہینے و مقامات اور اُن کے تقدس کا فلسفہ

    ✔️ 18:55 ظلم و نا انصافی کی علامات و نشانات کے ذریعے اہلِ ظلم کی مشابہت سے اجتناب

    ✔️ 21:11 حرام اور رِجس ماکولات ومشروبات کے ذہن اور جسم پر اثراتِ بد

    ✔️ 23:35 بینک کی ابتدائی شکل، اس کے وجود کا پسِ منظر، مقاصد اور اَہداف

    ✔️ 27:05 سود کی حرمت آفاقی ہے، کیوں کہ تمام آسمانی کتابوں میں اسے ناجائز قرار دیا گیا ہے

    ✔️ 29:29 جھوٹ، ملمع سازی اور خوب صورت ناموں کے فریب سے بچنے کی تاکید

    ✔️ 32:24 حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کی عظمتِ شان اور فضیلت کا ایک اہم پہلو

    ✔️ 34:34 حلال و حرام کے درمیان مشکوک اور مشتبہ چیزوں کی نوعیت اور حساسیت

    ✔️ 41:45 اجتماعی سرکاری وسائل پر عوام کے حق کو محفوظ بنانے کی نبوی حکمتِ عملی

    ✔️ 45:45 تجارت کے حلال ہونے اور سود کے حرام ہونے کی وجوہات اور حکمت

    ✔️ 50:08 زر اور قرض کے درمیان تعلق کی نوعیت اور حُرمتِ سودکی وجہ اور حکمت

    ✔️ 51:58 سرمایہ داری نظام کے ’’ تجارتی نظریۂ زر‘‘ کا مفہوم اور اس کی استحصالی نوعیت

    ✔️ 56:39 عالمی استحصالی اداروں کا ریاستوں کو قرضے دینے کے سسٹم کا شعوری تجزیہ

    ✔️ 1:00:30 عالمی سودی نظام کی خرابیوں پر مذہبی ’’ملمع کاری‘‘ کی مکروہ حیلہ کاری

    ✔️ 1:09:10 محرم الحرام کی نسبت سے شیعوں اور سنیوں کے لیے شعوری راستہ

    ✔️ 1:15:43 اُصولِ ہشت گانہ کی روشنی میں دارالعلوم دیوبند کی حریت پسندانہ حکمتِ عملی

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 22 min
  • حُرمت والے مہینے میں انسانی جان ومال کے احترام کی اہمیت میں اضافہ اور اس کے عملی تقاضے | 2023-07-21
    حُرمت والے مہینے میں انسانی جان ومال کے احترام
    کی اہمیت میں اضافہ اور اس کے عملی تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 2؍ محرم الحرام 1445ھ / 21؍ جولائی 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، راولپنڈی کیمپس  

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
    1۔ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ۔ (22 – الحج: 30)
    اردو ترجمہ: ”اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی، سو وہ بہتر ہے اس کے لیے اپنے رب کے پاس“۔

    2۔ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ۔ (22 – الحج: 32)
    ارود ترجمہ: ”اور جو کوئی ادب رکھے اللہ کے نام لگی چیزوں کا، سو وہ دل کی پرہیزگاری کی بات ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ انسانی زندگی میں قرآن حکیم کی رہنمائی اور انسانوں کی غفلت کا عالَم
    ✔️ انسانی زندگی میں وہم وگمان کے مقابلے میں ٹھوس علمی حقائق کی اہمیت
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا ترجمہ و تشریح اور تفسیری خلاصہ
    ✔️ کائناتی عناصر اور مخلوقات میں منتخبات کی حرمت و اہمیت
    ✔️ سال میں بارہ مہینوں کے عالمی و آفاقی نظام کی حکمتیں اور اہمیت
    ✔️ حُرمت کے مہینوں کا بنیادی فلسفہ، ان کی تعداد اور احکامات کی نوعیت
    ✔️ حُرُمات کی توہین مسلمانوں کے زوال اور استحصالی نظام کے غلبے کا شاخسانہ ہے
    ✔️ محرم الحرام میں جھگڑے اور فسادات استعماری نظام کی دین ہیں
    ✔️ محرم میں اہلِ بیت اور اصحابِ رسول کے نعرے بلند کرنے کے بجائے اُن کا مشن زیادہ اہمیت کا حامل ہے
    ✔️ ہجری سال کے آغاز کا پسِ منظر، حکمتیں اور دیگر کیلنڈرز پر فوقیت
    ✔️ عیسوی کیلنڈر میں جھول اور اس پر ہجری کیلنڈر کی ترجیح کی وجہ
    ✔️ ماہ و سال کے دنوں میں فرق کی وجہ سے مالی بدعنوانیوں کی راہ
    ✔️ اسلامی کیلنڈر‘ اسلام کے نظامِ عدل کی بجا آوری سے ہم آہنگ ہے

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 19 min
  • پہاڑوں کی بناوٹ میں صنعتِ الٰہی کا کرداراور انسانی زندگی میں پُریقین عملی مہارت کی دینی اہمیت | 2023-07-14
    *پہاڑوں کی بناوٹ میں صنعتِ الٰہی کا کرداراور انسانی زندگی میں*
    *پُریقین عملی مہارت کی دینی اہمیت*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 25؍ ذو الحجہ 1444ھ / 14؍ جولائی 2023ء
    *بمقام:* جامع مسجد قبا، لاری اڈہ، مانسہرہ  

    *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :*

    *آیاتِ قرآنی:*
    *1۔* وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًاۙ، فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًاۙ، لَّا تَرٰى فِیْهَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمْتًاؕ۔ (20 – طٰہٰ: 105 تا 107)
    *ترجمہ:* ”اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کا حال، سو تُو کہہ ان کو: بکھیر دے گا میرا رب اُڑا کر، پھر کر چھوڑے گا زمین کو صاف میدان، نہ دیکھے گا تُو اس میں موڑ اور نہ ٹِیلا“۔

    *2۔* وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابؕ صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اَتْقَنَ كُلَّ شَیْءٍؕ اِنَّهٗ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَفْعَلُوْنَ۔ (27 – النمل: 88)
    *ترجمہ:* ”اور تُو دیکھے پہاڑوں کو، سمجھے کہ وہ جَم رہے ہیں، اور وہ چلیں گے جیسے چلے بادل، کاری گری اللہ کی جس نے سادھا ہے ہر چیز کو، اس کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو“۔

    *احادیثِ نبوی ﷺ :*
    ”إنَّ اللهَ تعالٰى يُحِبُّ إذا عَمِلَ أحدُكمْ عَملًا أنْ يُتقِنَهُ“۔ (المعجم الأوسط للطبراني حدیث: 909، و شعب الإيمان للبيهقي، حدیث: 5081)
    ترجمہ: ”بے شک اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے کہ جب تم میں سے کوئی آدمی عمل کرے تو وہ اسے مضبوطی، (پختگی اور عمدگی) کے ساتھ سرانجام دے۔“

    و في روایة: قال النبی ﷺ : ”رَحِمَ اللهُ عَبْدًا عِمَلَ عَمْلاً فَيُتْقِنَه“۔
    ترجمہ: ”اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ: نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
    ”اللہ تعالیٰ اُس شخص پر رحم فرمائے، جو عمل کرے تو وہ اسے مضبوطی  کے ساتھ سرانجام دے۔“

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    2:10 کائنات کی حقیقت، اس کی وسعت اور اس میں انسان کی ذمہ داریاں
    6:19  استعماری نظامِ ظلم کے زیرِ اثر دینی علوم سیکھنے سے اعراض کے رویے کو فروغ ملا
    7:57  موجودہ دور میں آخرت کا یقین اور عقیدہ کمزور ہونے کی وجوہات
    10:01 علمی اور شعوری طریقے سے آخرت کے عقیدے کا فہم ضروری ہے
    16:25  قیامت کے دن مختلف مراحل سے گزرتے پہاڑوں کی چھ مختلف حالتیں
    18:24 ہر شعبۂ علم کے بنیادی سٹرکچر کو سمجھنا کیوں ضروری ہے؟
    34:38  اپنے شعبے میں مہارت اور دلچسپی اللہ تعالیٰ کی محبت کا ذریعہ ہے
    38:05 اپنی روح کے ساتھ عبادات کے اثرات اور دکھاوے کے اعمال کے نتائج
    52:35 ریاستِ مدینہ میں آں حضرت ﷺ کے چند تجارتی اقدامات
    55:41  مسلمانوں میں مہارتوں اور یقین نہ ہونے کے بُرے نتائج
    59:43  ایک مسلمان کے لیے عبادات اور اعمال میں یقین اور مہارت پیدا کرنے کی عصری اہمیت
    1:05:19  عقیدۂ آخرت پر ایمان کے ذریعے اعمال میں مہارت اور یقین پیدا ہوتا ہے

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 15 min
  • عبادات کی اجتماعی حکمت اور قیامِ عدل کی نبوی سیاست | 2023-07-07
    عبادات کی اجتماعی حکمت
    اور قیامِ عدل کی نبوی سیاست

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 18؍ ذو الحجہ 1444ھ / 7؍ جولائی 2023ء
    بمقام: محمدی مسجد کشروٹ، گلگت

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:

    1۔ وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔ (17- الاسراء: 82)
    ترجمہ: ”اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے“۔

    2۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ۔ (9- التوبہ: 119)
    ترجمہ: ”اے ایمان والو ! ڈرتے رہو اللہ سے اور رہوساتھ سچوں کے“۔

    3۔ وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا۔ (18 – الکہف: 28)
    ترجمہ: ”اور روکے رکھ اپنے آپ کو ان کے ساتھ جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام، طالب ہیں اس کے منہ کے، اور نہ دوڑیں تیری آنکھیں ان کو چھوڑ کر تلاش میں رونق زندگانی دنیا کی، اور نہ کہا مان اس کا جس کا دل غافل کیا ہم نے اپنی یاد سے، اور پیچھے پڑا ہوا ہے اپنی خوشی کے، اور اس کا کام ہے حد پر نہ رہنا“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ نماز با جماعت سے اجتماعیت، ڈسپلن اور نظم و ضبط قائم ہوتا ہے
    ✔️ نمازِ جمعتہ المبارک کی امامت حکمرانِ وقت کے ذمے ہے کہ وہ پڑھائے
    ✔️ نمازِ جمعتہ المبارک میں خلیفۂ وقت حضرت عمر فاروقؓ سے سوال
    ✔️ حج اور جمعہ کا اجتماع‘ اسلام کی شان و شوکت کو ظاہر کرتا ہے
    ✔️ آپ ﷺ کی بعثت کا مقصد دینِ اسلام کے نظام کا غلبہ ہے
    ✔️ اسلام کے نظام میں بلاامتیاز رنگ و نسل و جغرافیہ عدل مقصودِ اصلی ہے
    ✔️ قرآن حکیم میں حضرت داؤد علیہ السلام کو عدل قائم کرنے کا حکم
    ✔️ خطبہ جمعتہ المبارک میں آیتِ عدل شامل کرنے کی حکمت
    ✔️ انبیا علیہم السلام وعلمائے ربانیّین کی سیاست کا محور عدل کا قیام
    ✔️ آج مسلمانوں کی کمزوری ان کے نظامِ عدل کا قائم نہ ہونا ہے
    ✔️ دنیا میں موجود کسی حکومت کے دستور کی توہین گھناؤنا جرم ہے تو قران حکیم کی توہین کس طرح اظہارِ رائے کی آزادی ہے؟


    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute

    34 min
  • شعائر اللّٰہ کی عظمت اور رُوحِ قربانی | 2023-06-30
    *شعائر اللّٰہ کی عظمت اور رُوحِ قربانی*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 11؍ ذو الحجہ 1444ھ / 30؍ جون 2023ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :*

    *آیتِ قرآنی:*

    لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ۔ (22 – الحج: 37)

    ترجمہ: ”اللہ کو نہیں پہنچتا ان کا گوشت اور نہ ان کا لہو، لیکن اس کو پہنچتا ہے تمھارے دل کا ادب، اسی طرح ان کو بس میں کردیا تمھارے کہ اللہ کی بڑائی پڑھو اس بات پر کہ تم کو راہ سجھائی، اور بشارت سنا دے نیکی والوں کو“۔

    *حدیثِ نبوی ﷺ :*

    ”إِنَّ اللّٰهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى صُوَرِكُمْ، وَأَمْوَالِكُمْ، وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ، وَأَعْمَالِكُمْ“۔ (الصّحیح لمسلم، حدیث: 6543)

    ترجمہ: ”اللہ تعالیٰ تمھاری صورتوں اور تمھارے اموال کی طرف نہیں دیکھتا، لیکن وہ تمھارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکھتا ہے“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇


    ✔️ 0:00  آغاز خطاب

    ✔️ 1:15 قربانی کرنا‘ شعائر اللہ میں سے ہے اور اس کے اہم مقاصد ہیں

    ✔️ 2:26 مکہ کے مشرکین نے تحریکِ حنیفیّت میں تشبیہ اور شرک پیدا کرنے کی کوشش کی

    ✔️ 4:28 آپ ﷺ کے مقاصدِ بعثت میں ملتِ حنیفیہ کے بنیادی اَساسی اُصولوں کو بحال کرنا تھا

    ✔️ 5:33 شعائر اللہ کی تعریف، تعداد اور اِن علامات کا بنیادی فلسفہ اور ان کی نشان دہی

    ✔️ 14:43 مغربی نظاموں کا شعائر اللہ کی دشمنی اور توہین کا طرزِ عمل، انسانی فطرت اور عقل سے انحراف پر استوار ہے

    ✔️ 18:57 ماہِ ذوالحجہ کے پانچ ایام میں تکبیراتِ تشریق کا فلسفہ اور اُس کی اہمیت

    ✔️ 24:36 قربانی کا جانور ذبح کرنے میں انسان کی روحِ حیوانی کی قربانی کا بنیادی فلسفہ

    ✔️ 28:32 مشرکینِ مکہ کا شعائر اللہ میں زبانی اور عملی تحریف کرنے کا ایک باریک فرق

    ✔️ 31:08 معاشروں میں صالح اور فاسد سیاسی اور مذہبی قیادتوں کی پہچان کا بنیادی اُصول

    ✔️ 34:07 عرب معاشرے کی بت پرستی کے پسِ منظر میں عیار انسانوں کے استحصالی حربے

    ✔️ 36:43 قربانی کے عمل اور حسنِ خلق، دلوں کے ادب اور تقوے کے درمیان قابلِ توجہ تعلق

    ✔️ 41:27 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا انسانی اعمال، افعال، اَخلاق اور اِحساسات کا نفسیاتی تجزیہ

    ✔️ 48:08 کسی بھی شعبے میں مہارت کے پیچھے صلاحیت، تجربہ اور سکِلز کارفرما ہوتی ہیں

    ✔️ 50:38 خوش حال معاشرے کی ایک بڑی خوبی مالی حرض و لالچ سے استغنا

    ✔️ 54:46 عادل اور ذمہ دار حکومت کی نشانی کہ وہاں لوگ خوش حال ہوتے ہیں

    ✔️ 57:49 کسی بھی تربیتی نظام میں نتائج کے لیے وقتِ مقررہ کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے

    ✔️ 1:03:58 قربانی کے نصاب اور وجوب کا استدلال اور اس کی اہمیت کا بیان

    ✔️ 1:07:59 قربانی میں رسم پرست اور نام نہاد جدت پسند طبقوں کے نظریات کا تجزیہ

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    1 hr 14 min
  • خطبہ عید / قربانی کا فلسفہ اس کی اہمیت اور نظام / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
    *قربانی کا فلسفہ*
    *اس کی اہمیت اور نظام*

    *خُطبۂ عید الاضحٰی*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 10؍ ذو الحجہ 1444ھ / 29؍ جون 2023ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    56 min
  • قرآن حکیم میں خیرِ اُمّت (انبیا علیہم السلام) کی جماعت کا تعارف اور انسانیت دشمن جماعت سے آگہی | 2023-06-16
    *قرآن حکیم میں خیرِ اُمّت (انبیا علیہم السلام) کی جماعت کا تعارف*
    *اور انسانیت دشمن جماعت سے آگہی*

    *خطبہ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا مفتی عبد المتین نعمانی  

    *بتاریخ:* 26 ذوقعدہ 1444ھ / 16 جون 2023ء  
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    39 min
  • مقاصدِ حج اور معاشرتی اضطراب کے اسباب | 2023-06-23
    مقاصدِ حج
    اور معاشرتی اضطراب کے اسباب

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 4؍ ذو الحجہ 1444ھ / 23؍ جون 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

    1۔ ”وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍۙ“۔ (22 – الحج: 27)
    ترجمہ: ”اور پکار دے لوگوں میں حج کے واسطے، کہ آئیں تیری طرف پیروں چل کر، اور سوار ہو کر دُبلے دُبلے اونٹوں پر، چلے آئیں دور راہوں سے“۔

    2۔ ”وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًا ؕ وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّى ؕ“۔ (2 – البقرہ: 125)
    ترجمہ: ”اور جب مقرر کیا ہم نے خانہ کعبہ کو اجتماع کی جگہ لوگوں کے واسطے اور جگہ امن کی، اور بناؤ ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ :
    ”أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ فَحُجُّوا“۔ (صحیح مسلم، حدیث: 3257)
    ترجمہ: ”لوگو ! تُم پر حجّ فرض کیا گیا ہے، لہٰذا حجّ کرو“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
    مکہ معظمہ شعائر اللہ کا مرکز ہے اور اس کی تاریخی اور دینی اہمیت حج کے لغوی معنی و مفہوم اور اس کی دینی اہمیت اور عظمت فریضۂ حج کی ادائیگی اور قبولیت میں رزقِ حلال اور محنت کے مال کی اہمیت امن کی اہمیت اور ناگزیریت قرآن حکیم کی نظر میں اور اس کے تقاضے لوگوں کو بے گھر کرنے کا جرم اور سوچنے والے ذہنوں کے ترکِ وطن (Brain drain) کی عصری شکلیں پاکستان سے بیرونِ ملک نوجوانوں کے فرار کے سماجی و معاشی اسباب یونان جاتی کشتی کے سانحے کے تناظر میں معاشرتی المیہ اور جرم کی مرتکب قوتوں کا تجزیہ انسانی سمگلنگ کے کاروبار کا بھیانک چہرہ اور اپنے وطن کی اہمیت کا احساس انسانی سمگلنگ کے پیچھے مافیاز اور گینگز کو بے نقاب کرنے کی ضرورت معاشرے میں خوف وہراس کا ماحول برطانوی استعماری دور کی یادگار ہے مقاصدِ حج کے تناظر میں موجودہ معاشرتی اضطراب کا جائزہ میدانِ عرفات کی جدید سہولتیں اور مقاصدِ حج میں جسمانی مشقت کا مقصد قوم...

    1 hr 14 min
  • معاشی ترقی کے دینی اُصول کی روشنی میں معیشت کے بنیادی دائرہ ہائے کار میں سامراجی حکمتِ عملی کے تباہ کن نتائج کا جائزہ | 2023-06-16
    *دینِ حق اور نفسانی خواہشات کے درمیان امتیاز کی فطری صلاحیت*
    *اور اس کی شعوری تربیت کا قرآنی ضابطۂ ہدایت*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 19؍ ذو قعدہ 1444ھ / 9؍ جون 2023ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی :*

    وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ، بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ۔ (23 – المؤمنون: 71)
    ترجمہ: ”اور اگر سچا ربّ چلے ان کی خوشی پر تو خراب ہوجائیں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے، کوئی نہیں، ہم نے پہنچائی ہے ان کو ان کی نصیحت، سو وہ اپنی نصیحت کو دھیان نہیں کرتے“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ کائنات کی معتدل تخلیق اور احترامِ انسانیت کے الٰہی ضابطے
    ✔️ ہر تخلیق کے ارتقا اور نشو و نما کا فطری ضابطہ اور اس کے عملی تقاضے
    ✔️ دینِ اسلام حق و اعتدال کے متوازن ابدی اصولوں پر مشتمل نظامِ فکر و عمل ہے
    ✔️ حق و اعتدال کی تعریف، حقیقی مفہوم اور عملی تقاضے
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں سورۃ مؤمنوں کے مضامین کا خلاصہ اور پسِ منظر
    ✔️ حق کے منکروں اور خواہشات کے اسیروں کے ذہنی اور عملی رویوں کا محاکمہ
    ✔️ حکمران طبقے کا قوم کے جملہ طبقات کی رائے کو اپنے تابع بنانے کا عمل‘ قرآن کی نظر میں
    ✔️ حق ہمیشہ ایک ہوتا ہے اور وہ اٹل ہوتا ہے، جب کہ خواہشات مفادات کے تابع ہوتی ہیں
    ✔️ حق و باطل کے حوالے سے دھوکہ نہ کھانے والی جماعت کا رویہ
    ✔️ تہذیب اور ترقی کے اُصول دنیا بھر کی اقوام نے اسلام سے سیکھے
    ✔️ حوضِ کوثر پر دنیا میں فساد برپا کرنے والوں کے پریشان کن احوال
    ✔️ تلبیس بالباطل کے دور میں اہلِ حق کی جماعت کا شعوری کردار
    ✔️ خواہشات کے تابع قانون سازی کرنا یہودیوں کا طرزِ عمل رہا ہے
    ✔️ آج عالمی دنیا خواہشات کے تابع نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے

    1 hr 15 min
  • خطاب/ افتتاح صحیح بخاری شریف /علمِ حدیث کی ضرورت و اہمیت اور ولی اللّٰہی جماعت کی خدمات/ مفتی عبدالمتین نعمانی
    علمِ حدیث کی ضرورت و اہمیت اور ولی اللّٰہی جماعت کی خدمات

    خطاب:
    حضرت مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی

    برموقع: تقریبِ افتتاحِ بخاری شریف
    بتاریخ: 16؍ شوال المکرّم 1444ھ / 7؍ مئی 2023ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    57 min

About خطبات

From the publisher's feed

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان

More shows like خطبات

واحتي مع ربي by رحاب

واحتي مع ربي

21 Listeners