
Sign up to save your podcasts
Or


خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 12؍ ذو قعدہ 1444ھ / 2؍ جون 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :
آیاتِ قرآنی:
"كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ، ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ یَكُ مُغَیِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ"۔ (8 – الانفال: 52-53)
ترجمہ: ”جیسے فرعون والوں کا دستور اور جو اُن سے پہلے تھے، کہ مُنکِر ہوئے اللّٰه کی باتوں سے، سو پکڑا اُن کو اللّٰه نے ان کے گناہوں پر، بے شک اللّٰه زور آور ہے، سخت عذاب کرنے والا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہرگز بدلنے والا نہیں اس نعمت کو جو دی تھی اس نے کسی قوم کو، جب تک وہی نہ بدل ڈالیں اپنے جیوں (نفسوں) کی بات، اور یہ کہ اللّٰه سننے والا جاننے والا ہے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
”نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ: الصِّحَّةُ، وَالْفَرَاغُ“۔ (الجامع الصحیح للبُخاری، حدیث: 6412)
اردو ترجمہ: نبی کریم ﷺ فرمایا: ”دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے:
(1) صحت (2) اور فراغت“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سورۃ الانفال کی روشنی میں فاسد معاشرے میں سیاسی مزاحمت کے اصول
✔️ سیاست کا بنیادی مفہوم، مقاصد اور اس کے عملی تقاضے
✔️ کائنات کا عالمگیر نظام اور ظالم طبقے کے کردار کے نتائج
✔️ کسی قوم پر سے نعمتوں کے زوال کے اسباب و وجوہات
✔️ درست قانون کی عمل داری بھی ایک نعمتِ خدا وندی ہے
✔️ ’’حکومت‘‘ کا بنیادی معنی ظالم کو روکنا ہے
✔️ ہندوستان کے مسلم دور کی ترقی اور اپنے خطے کی قومی تاریخ کے مطالعے کی اہمیت
✔️ مکہ کی ریاست اور قریش کی قومی تاریخ کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت
✔️ ذہنی و جسمانی صحت کی نعمت اور انسانی زندگی میں اس کی اہمیت
✔️ معاشی خوش شحالی کی بنیاد پر انسانی زندگی میں فراغ کی اہمیت
✔️ خوش حال، عقل مند اور صاحبِ حکمت انسان قابل رشک ہے
✔️ ریاستِ مکہ کے زوال کے سیاسی، معاشی اور سماجی اَسباب
✔️ ریاستِ مدینہ کے قیام، اِحیاء و اِرتقاء کے اجتماعی اسباب
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں سلطنتِ دہلی کے زوال کے اسباب
✔️ پاکستان میں قانون شکنی کی تاریخ اور قومی مفاد کی قانون سازی سے پہلو تہی اور غفلت کے نتائج
✔️ دارالندوہ میں آں حضرت ﷺ کے خلاف منصوبہ بندی اور سازش
✔️ پاکستان میں پارٹیاں بنانے اور بگاڑنے کا کھیل اور اس کے اثرات و نتائج
✔️ برعظیم میں لوگوں کو اپنے حق میں استعمال کرنے اور پھر ذلیل کرنے کی سامراجی تاریخ
✔️ مفاد پرستی کی بنیاد پر آئین شکنی، قانون فراموشی اور ضابطوں کو توڑنے کے جرم سے توبہ کی ضرورت
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
خطاب:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
برموقع: تقریبِ افتتاحِ بخاری شریف
بتاریخ: 16؍ شوال المکرّم 1444ھ / 7؍ مئی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
مکمل درس سُننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 5؍ ذی قعدہ 1444ھ / 26؍ مئی 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :*
*آیاتِ قرآنی:*
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً١۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ۔ فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۔ (2 – البقرۃ: 208-209)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! داخل ہوجاؤ اسلام میں پورے، اور مت چلو شیطان کے قدموں پر، بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔ پھر اگر تم پھسلنے لگو بعد اس کے کہ پہنچ چکے تم کو صاف حکم، تو جان رکھو کہ بے شک اللہ زبردست ہے حکمت والا“۔
*حدیثِ نبوی:*
”ثَلَاثٌ مَنْ جَمَعَهُنَّ، فَقَدْ جَمَعَ الْإِيمَانَ: الْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ وَالْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ“۔ (صحیح بُخاری، حدیث: 28)
ترجمہ: ”جس نے تین چیزوں کو جمع کر لیا، اس نے سارا ایمان حاصل کر لیا: 1۔ اپنے نفس سے انصاف کرنا، 2۔ سلام کو عالم میں پھیلانا، 3۔ اور تنگ دستی کے باوجود اللہ کی راہ میں خرچ کرنا“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔*
دینِ اسلام کے افکار کو مکمل اور اجتماعی طور پر سمجھنے اور قبول کرنے کی اہمیت
قرانی اصطلاح ’’کَآفَّۃً‘‘ کا معنی و مفہوم اور عملی تقاضے
دینِ اسلام میں جمعہ کے دن کی اہمیت، فضائل و احکام
تاریخِ اسلام کے تناظر میں اختلافِ رائے رکھنے والوں کے نظریاتی رویوں کا تجزیہ
خاندانی اُمور پر قرآنی رہنمائی سے قومی مسائل کا حل
سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے قرآنی اُصول
کسی بھی انتہا پسند نظام کے لیے دینِ اسلام کے نام کے استعمال کی حوصلہ شکنی از بس ضروری ہے
معاشرے کا اَمن اور خوش حالی سماجی معاہدے کا لازمی تقاضا ہے
سوسائٹی کی ترقی کے چار اجتماعی اصول؛ آزادی، عدل، امن اور معاشی خوش حالی
نفاق کی علامات: امانت میں خیانت، جھوٹ بولنا، معاہدہ شکنی، وعدہ خلافی اور گالم گلوچ کرنا
نوآبادیاتی دور اور مابعد نوآبادیاتی دور کے پاکستانی نظام کی اصل روح نفاق کے مندرجہ بالا رویے ہیں
عذاب یافتہ اقوام کی خصلتوں کی بنیاد پر آج ہمارے معاشرے بھی عذاب میں گرفتار ہیں
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 28؍ شوال المکرّم 1444ھ / 19؍ مئی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :
آیتِ قرآنی:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ (49 – حجرات: 6)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! اگر آئے تمہارے پاس کوئی گناہ گار خبر لے کر، تو تحقیق کرلو، کہیں جا نہ پڑو کسی قوم پر نادانی سے، پھر کل کو اپنے کئے پر پچھتانے لگو“۔
حدیثِ نبوی ﷺ :
”التَّبَيُّنُ مِنَ اللّهِ ، وَالعَجَلَةُ مِنَ الشَّيطانِ“۔ (تفسير الطبري : ج 13 الجزء 26 ص 126)
ترجمہ: ” استقامت اور تصدیق خدا کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ تربیت اور اصولِ تربیت پر قرآن حکیم کے جامع رہنما اُصول
✔️ خبر کی سچائی، صداقت اور معیار کی پرکھ کا قرآنی اُصول
✔️ خطبے کی مرکزی آیتِ مبارکہ کا شانِ نزول اور مختصر تفسیری خلاصہ
✔️ بخل اور سخاوت کے نتائج اور افراد کی کرداری خصوصیات پر اس کے اثرات
✔️ طے کردہ آئین اور دستور سے متصادم کردار کی قباحت اور منفی اثرات و نتائج
✔️ ظلم کے نظاموں کے خلاف سیاسی جدوجہد اور استقامت کی تاریخ
✔️ عالمی سامراجی بربریت اور سرمایہ دارانہ نظام کے دجل و فریب کی انسانیت کش تاریخ
✔️ انڈیا ایکٹ 1935ء میں نمائشی اور بندوبستی جمہوریت کے ذریعے نوآبادیاتی نظام کا تحفظ
✔️ برطانوی سامراج سے حصولِ آزادی کی تحریک کے دوران پنجاب میں مجلسِ اَحرار کو کالعدم کرنے اور کچلنے کا منصوبہ
✔️ سکھوں اور مسلمانوں کو لڑانے کے لیے انگریزوں اور ان کے نظام کی شاطرانہ چال
✔️ 1936ء کے الیکشن میں من پسند نتائج اور پنجاب کے کٹھ پتلی وزیرِ اعظم کے پیچھے انگریز گورنر کا کردار
✔️ دوسو سالہ برطانوی عہد کی سیاسی تاریخ کے مطالعے کی اہمیت
✔️ آج کی ملکی سیاست میں لڑاؤ اور حکومت کرو کی استعماری پالیسی کا تسلسل
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 21؍ شوال المکرّم 1444ھ / 12؍ مئی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
”وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّعۡجِبُکَ قَوۡلُہٗ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ یُشۡہِدُ اللّٰہَ عَلٰی مَا فِیۡ قَلۡبِہٖ ۙ وَ ہُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ، وَ اِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الۡاَرۡضِ لِیُفۡسِدَ فِیۡہَا وَ یُہۡلِکَ الۡحَرۡثَ وَ النَّسۡلَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ“۔ (2 – البقرۃ: 204-205)
ترجمہ: ”اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں، اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر، اور وہ سخت جھگڑالو ہے۔ اور جب پھِرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پِھرے ملک میں، تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں، اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو“۔
حدیثِ نبوی ﷺ: ”إِنَّ أَبْغَضَ الرِّجَالِ إِلَى اللّٰه الْأَلَدُّ الْخَصِمُ“. (الصحیح للبخاری، حدیث: 7188)
ترجمہ: ”اللہ کے نزدیک سب سے مبغوض وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔“
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
قرآن حکیم کا موضوع اور اجتماعیات میں اس کی اصولی رہنمائی
فسادات اور اَنارکی معاشروں کے لیے زہرِ قاتل اور تباہ کن ہوتی ہے
لچھے دار گفتگو کرنے والے باتونی لوگوں کے رویے اور خوف ناک عزائم
جھگڑالو اور ضدی قسم کے لوگ معاشرے میں بد اَمنی پیدا کرتے ہیں
قرآنی اصطلاح ’’اَلَدُّ الخِصَامِ‘‘ کا معنی و مفہوم اور عصری انطباق
عزت بالبر اور عزت بالشر کا فرق اور شر پسند عناصر کی نفسیات
میٹھی گفتار کے حامل سخت دل اور مفاد پرست مذہبی شناخت رکھنے والے طبقے
برعظیم کو غلام بنائے جانے کے تلخ تاریخی حقائق کی روداد
استعماری دور کی یاد گار بیوروکریسی کے طریقہ ہائے واردات
عوام کے جذبات کو بھڑکا کر بداَمنی اور انارکی پیدا کرنا
اسلام، عدل اور جمہوریت کے پُرکشش ناموں کی آڑ میں استعماری مقاصد کی آبیاری کا عمل
عادلانہ مشاورت اور صالح اجتماعی اداروں کا باہم ناگزیر تعلق
نو آبادیاتی دور کی بندوبستی جمہوریت اور غدار خاندانوں کی حکومتیں
پاکستانی معاشرے میں تقسیم در تقسیم کے عمل کے نتیجے میں انتشار
نظام کے مختلف طبقوں کے درمیان موجودہ کشمکش کا شعوری تجزیہ
اصل ایشو مالی لوٹ کھسوٹ اور استحصال کو پسِ پشت ڈالنے کی سیاست کاری
سرمایہ دارانہ نظام میں الیکشن کی حیثیت اور اس میں حصہ لینے والے آلہ کار گروہ
فتنۂ مستطیرہ کی تعریف، اَحوال و آثار اور علامات و نتائج
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 7؍ شوال المکرّم 1444ھ / 28؍ اپریل 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
1۔ الٓمّٓۚ ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَۖ فِیْهِۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ۔ (2 – البقرۃ: 1-2)
ترجمہ: ”الۤمّ ۔ اس کتاب میں کچھ شک نہیں، راہ بتلاتی ہے ڈرنے والوں کو“۔
2۔ ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۔ (45 – الجاثیہ: 18)
ترجمہ: ”پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک راستہ پر دین کے کام کے، سو تُو اسی پر چل اور مت چل خواہشوں پر نادانوں کی۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
قرآن کی تعلیمات سے غفلت کے سبب غضبِ الٰہی
یہودیوں پر غضبِ الٰہی، مولانا سندھیؒ کی تشریح کے تناظر میں
قرآنِ حکیم سابقہ انبیاؑ پر نازل ہونے والی دستوری تعلیمات کی وسعت اور جامعیت پر مشتمل مَلَکوتی دستور
حضور ﷺ کو شریعت و دستور کے اِتباع کا حکمِ الٰہی
قارون کا ناقص علم اور آئین شکنی
تمام شرائع کے احکامات‘ انسانیت کے مجموعی مطالعے کا نتیجہ ہیں
دستور و کتاب کی پابندی سے ماوراء معاشروں کی حالت
آئین و قانون کی پابندی اور عدالتی نظام کے حوالے سے حضرت عمر فاروق اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کی سیرت سے مثالیں
نظامِ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانیت کے آئین اور دستور العمل کی حفاظت اور نگرانی کرے
خواہشات و مفادات کی وجہ سے دستور شکن اہلِ کتاب (یہود و نصاریٰ) عذاب کے مستحق
بغیر کسی انحراف و تحریف کے دستور و شریعت کو تسلیم کرنا‘ ہر ایک کے لیے لازمی ہے
پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے خلفائے راشدینؓ، فقہا و محدثین اور عادل حکمرانوں کی کاوِشیں
عدلیہ؛ آئین کی روح کو برقرار رکھنے کے لیے آزاد ادارے کی حیثیت رکھتی ہے
پارلیمان؛ آئین کے تحت قانون سازی میں آزاد، لیکن عدلیہ کی تشریح کی پابند تصور ہوتی ہے
آج کا المیہ میڈیا میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے خود ساختہ ماہرین کی بھرمار
مروّجہ عالمی دساتیر، دینی فکر کے انکار پر استوار ہوئے
اسلام کا مَلَکوتی خصوصیات کا حامل آئین اور مسلمانوں کی نااہلی
آئین اس لیے بالاتر تصور ہوتا ہے کہ اس کے قاعدے و ضابطے انسانی تجربات کا نچوڑ ہوتے ہیں
پاکستان میں آئین سازی کا عمل اور اس کا نفاذ
بنیادی آئینی ڈھانچے سے انحراف کے بغیر قانون ساز مرکزی ادارہ آئینی ترمیم کا مجاز ہوتا ہے
نافذ العمل آئین (چاہے ناقص و محدود ہی ہو) کی تشریح کی مجاز عدلیہ تصور ہوتی ہے
ریاستِ پاکستان میں آئین قطع و بُرید کا شکار، جب کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کٹھ پتلیوں کی حیثیت رکھتے ہیں
سماج میں ملکوتی دستور و آئین کے قیام کے لیے مسلمانوں پر عائد فریضہ
مہذب نظام سے عاری اور آئین کی دھجیاں بکھیرنے کی تاریخ اور آج ہماری ذمہ داریاں
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا
[محنت کش انسانیت پر ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے تحریکِ حنیفیت کی اَساس پر جدوجہد کی اہمیت اور اس کے لیے باشعور اجتماعی قیادت کی ضرورت]
خطاب:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 10؍ شوال المکرّم 1444ھ / یکم؍ مئی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطاب کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
یومِ مزدور: مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سیاہ تاریخ یاد دلانے کا دن
مزدور دُشمن عالمی نظام کے خلاف دنیا بھر کے ہمہ قسم کے محنت کش افراد و اقوام کی جدوجہد کی ناگزیریت
مسلمان جماعت: انسانیت کے حقوق کے بلا تفریق قیام کے لیے اللہ کی اجیر (مزدور) جماعت:
(1) احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں مزدور کی مزدوری کا تذکرہ
(2) ملتِ ابراہیمی کی دعوت اور اس کے فکر و عمل کو غالب کرنے کے لیے گزشتہ اُمتوں اور مسلمانوں کی جد و جہد (مزدوری) کا تذکرہ
انبیاء علیہم السلام اللہ کے اجیر (مزدور) ہیں، اس لیے اس کا معاوضہ انسانوں سے وصول نہیں کرتے
مزدور کا بنیادی کام: ذہنی و جسمانی محنت سے اشیا میں افادیت پیدا کرکے انسان کی حاجات کو پورا کرنا
ولی اللّٰہی فکر در اصل دعوتِ حنیفیت ہے اور تحریکِ حنیفیت کی عامل و اجیر (مزدور) جماعت کے دو بنیادی کام:
(1) برّ و اثم، حق و باطل میں کرنے کی صلاحیت اور اقترابات و ارتفاقات کے نظام کا شعور
(2) ارضی و سماوی خصوصیات کی حامل ملتِ ابراہیمی کے عملی سیاسی نظام کے غلبے کے لیے جدوجہد
اجتماعی لیڈرشپ کی علامت کہ اس کا ہر فرد رہنمائی کی صلاحیت کا حامل ہو
دنیا کی سب سے منظم جماعتِ رسول اللہ ﷺ:
مصائب و مشکلات، لیڈر شپ کی صلاحیت، مشاورت، پارٹی ڈسپلن، منظم جدوجہد، صف بندی، بطور مثال معرکۂ بدر کا مطالعہ
صالح حکومت، باشعور، منظم اور محنت کش (جد وجہد کرنے والی) جماعت کے بغیر اور ایسی جماعت، باہم بامعنی مشورے کے بغیر کوئی حیثیت نہیں رکھتی
لیڈرشپ کے لیے آزاد ذہن کا ہونا لازمی ہے اور آزاد ذہن، رائے سازی کے بغیر تشکیل نہیں پاتا
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 30؍ رمضان المبارک 1444ھ / 21؍ اپریل 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ* :
*آیتِ قرآنی:*
”یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ، وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۔ (2 – البقرۃ: 185)
ترجمہ: ”اللہ چاہتا ہے تم پر آسانی، اور نہیں چاہتا تم پر دُشواری، اور اس واسطے کہ تم پوری کرو گنتی، اور تاکہ بڑائی کرو اللہ کی اس بات پر کہ تم کو ہدایت کی، اور تاکہ تم احسان مانو“۔
*احادیثِ نبوی ﷺ:*
*1۔* إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ عِيدًا وَهَذَا عِيدُنَا۔ (صحیح بخاری، حدیث: 952)
ترجمہ: ”ہر قوم کی عید ہوتی ہے اور آج یہ ہماری عید ہے“۔
*2۔* إِذَا كَانَ يَوْمُ عِيدِهِمْ يَعْنِي يَوْمَ فِطْرِهِمْ بَاهَى بِهِمْ مَلَائِكَتَهُ، فَقَالَ: يَا مَلَائِكَتِي مَا جَزَاءُ أَجِيرٍ وَفَّى عَمَلَهُ؟ قَالُوا: رَبَّنَا جَزَاؤُهُ أَنْ يُوَفَّى أَجْرَهُ. (مشکوٰۃ المصابیح، حدیث: 2096)
ترجمہ: ”جب ان کی عید کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے اپنے فرشتوں پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے: میرے فرشتو! اس مزدور کی کیا جزا ہونی چاہیے جو اپنا کام پورا کرتا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں، پروردگار! اس کی جزا یہ ہے کہ اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔*
انسانیت کو اپنی ترقی کے لیے ایک جامع اور مکمل نظامِ حیات درکار ہے
دینِ اسلام کے نظامِ فکر اور نظامِ حیات سے متعلق ایک بنیادی غلطی فہمی کا ازالہ
دینِ اسلام ایک جامع، مربوط اور مکمل نظامِ حیات دیتا ہے
اسلام تمام مادی اور رُوحانی نظاموں کی خوبیوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے
روحانی ترقی کے نظام اور جسمانی تہذیب میں روزے کا مقام اور کردار
قیام اللیل، اعتکاف اور ادعیۂ ماثورہ کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق میں کردار
اسلام کے مجموعی نظام میں ’’عید‘‘ کا تصور اور اس کی اہمیت
روزے کے معاملے میں مریض اور مسافر کے لیے (یُسر) سہولت و آ سانی کے احکام
انسانیت کے لیے اسلام کے مَلَکوتی نظام کے مقابلے میں مادی اور فلکیاتی نظام کی سختیاں
بمقابلہ اسلام دیگر مذاہب میں تشدد و تعمق کے رویوں سے انسان کے لیے مشکلات
اسلام کے مجموعی نظام کی روح یُسر (آسانی) پر قائم ہے نہ کہ عُسر (سختی) پر
عیدالفطر روزوں کی عدت (تعداد) پوری کرنے کے بعد خوشی کا دن ہے
عید کے دن میں روزہ نہ رکھنے کے حکم کی حکمت
نوروز اور مِہرجان کے نعم البدل کے طور پر مسلمانوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحی کا تقرر
عیدین کا مقصود‘ انسانیت کو عقلی اور طبعی فرحت مہیا کرنا ہے
ظالمانہ نظام کی موجودگی میں انسانوں کے درمیان عقلی اور طبعی خوشی کے تقاضے پورے نہیں ہوتے
عیدین (خوشی کے دن منانے) کے بعض آداب‘ جیسے غسل، خوشبو اور بہتر لباس وغیرہ کا اہتمام
عیدین کا اہتمام عالمی نہیں، بلکہ جغرافیائی سطح پر ہونے کی وجہ اور حکمت
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
) آئیکون کو دبادیں۔
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*
From the publisher's feed

21 Listeners